کوئی اس کی وضاحت کرے گا یہ کیا تبدیلی آئی ہے کیا اب یہ قانون بنا رہے کہ جو ایک دفعہ 201 یونٹ استعمال کرے گا وہ ہمیشہ پھر زیادہ بل دے گا پہلے یہ سزا چھ مہینے ہوتی تھی ؟
اگر تو اس کا یہ مطلب تو پھر غریب کئ مکمل تباہی ہے 201 یونٹ کا بل بارہ ہزار ہے اور آپ ہمیشہ اتنا بل دو گے
اس پر زیادہ سے زیادہ شور ڈالیں ورنہ یہ بہت بڑی واردات ہے چھ مہینے والی سزا تو پہلے نون لیگ نے مقرر کی تھی اب تو یوں سمجھ آ رہا کہ ایک دفعہ 201یونٹ استعمال کرنے پر ہمیشہ آپ کا بل زیادہ آئے گا
اس کی وضاحت آنا بہت لازم ورنہ غریب مکمل تباہ ہے
شکایت تو لوگوں کو اسلام آباد میں ون کانسٹیٹوشن میں الیٹ کے بہت قانونی اربوں کے اپارٹمنٹ کی بھی کرتے وہ کیوں نہی گراتے آپ ؟
یہ قانون کی عملداری اور عوام کی شکایت ایک غریب کی ریڑھی توڑتے یاد آتی ہے ؟
غریب کا کاروبار تباہ کرنا ایک ظلم ہے اور رہے گا اس پر کوئی دوسری بات جھوٹ ہے
مبارک ہو چاچو کی حکومت نے دل پر پتھر رکھ کر ملک بھر میں ہائی وے پر ٹول بڑھا دیا ہے اراکین اسمبلی کا تو مفت ہو چکا عام بندوں کے لئے اب عام سڑک کا ہر ٹول 100 روپے ہیں پشاور اسلام آباد کا اب سات سو روپے ہے
آپ کو مزہ تو آ رہا ہو گا ان پتھروں کا ؟
ناروے غریب تھا مگر پھر تیل نکل آیا ناروے نے تیل سے شاہی محل نہی بنائے سیاستدانوں نے اسے اپنی مراعات کے لیے استعمال نہی کیے اور ایک sovereign wealth fund بنایا یہ دنیا کا سب سے بڑا ریاستی فنڈ ہے جو اب دو ہزار ارب ڈالر بڑھ چکا ہے یہ سوشل میڈیا پوسٹ مکمل حقیقت تو نہی ہے مگر آئیڈیا کے لئے کہتے ہر ناروے کا شہری پانچ لاکھ ڈالر کی دولت رکھتا ہے ناروے کی حکومت اس سے ہر سال صرف تین فیصد لیتی ہے باقی عوام کے نام پر انویسٹ ہو جاتا ہے
احمد رضا ڈار کا کیس فقط حد سے بڑی دولت کی ہوس اور طاقت کے نشے کا کیس ہے دولت کی کمی نہی تھی مگر لاکھوں ڈالر اس لالچ پر دیے کہ ان خواتین نے روزانہ ایک فیصد منافع یعنی تین فیصد ماہانہ منافع کی لالچ دی تھی اور خواتین وہ منافع دیتی بھی رہیں
سمجھ نہی آتی تین نسلوں سے رئیس لوگوں کو مزید کتنی دولت اور چاہیے ؟
یہ ایبٹ آباد ہے اور تیرہ سال سے مسلسل اقتدار میں تحریک انصاف کی کارکردگی کا سونامی گلیوں میں بہہ رہا ہے مگر کوئی یوٹیوبر کوئی صحافی اس پر بات کرتا نظر نہی آئے گا
بند عقل بھگتوں کو دوسروں کی کارکردگی نظر آتی ہے یہ لاہور ہوتا تو اب تک ماتم شروع ہو چکا ہوتا
پنجاب میں یکم جولائی سے جائداد کی خرید و فرخت کے لیے گرین سرٹیفکیٹ لازمی ہے اور اس کے سٹیپ اتنے ہیں کہ پورا کرتے چیکیں نکل جائیں گی
چند دن میں عوام کا ریکشن چیک کیججے گا محکمہ مال کو وہ ہتھیار پکڑا دیا اس نے تباہی مچا دینی ہے
تحریک کے پیچھے اگر منظم جماعت اور معتمد علیہ قیادت موجود نہ ہو تو غیر منظم اور مشتعل عوام کے جتھے جو ستم ڈھاتے ہیں اس کے ساتھ ساتھ مفاد پرست عناصر بھی بہتی گنگا میں خوب ہاتھ دھوتے ہیں۔اس وقت آزاد کشمیر میں عمومی صورتحال یہ ہے کہ اشیاء خورد و نوش کی قیمتیں دگنی چوگنی ہو چکی ہیں جن کا سارا بوجھ غریب عوام یا عام صارف پر پڑ رہا ہے جبکہ ٹرانسپورٹرز کی چاندی ہے۔ان کے کرایے تگنے ہو چکے ہیں،تاجروں کا نفع پہلے سے دگنا ہو گیا ہے،راستے میں موجود سرکاری اہلکاروں کے گلشن کا کاروبار الگ زوروں پر ہے اور دیہاڑیاں لگی ہوئی ہیں۔آپ اگر سپلائر ہیں،تاجر ہیں یا ڈیوٹی دینے والے سرکاری اہلکار ہیں، اس صورتحال نے آپ کی پانچوں گھی میں تر کر دی ہیں جبکہ عام صارف کا سر ابلتی کڑاہی میں فرائی ہو رہا ہے۔
قیادت کے بغیر تحریکیں یہ نتائج اپنے ساتھ لاتی ہیں اور اگر یہ تحریکیں نظام گرانے میں کامیاب ہو جائیں تو نیا نظام قائم کرنے کی بجائے باہم دست و گریباں ہو کر مکمل تباہی و بربادی کا باعث بن جاتی ہیں۔ظاہر ہے جو آج فسادی عناصر کو نہیں روک سکتے وہ کل جب حکومتی مشینری کو مفلوج کر دیں گے تو تب انتشاریوں کو کیسے روکیں گے؟ ایسی تحریکوں کا اختتام مکمل قیاس یعنی طوائف الملوکی یا آپ راجی پر ہوتا ہے اور جس کی لاٹھی اسکی بھینس یا جس کا جتنا داؤ چلے اتنا راج کا دور دورہ ہوتا ہے۔
پاکستان میں جج بیٹھیں گے تو خود کو تاحیات مفت مراعات دے لیں گے اراکین اسمبلی بیٹھیں گے وہ اپنی تنخواہیں چھ سو فیصد بڑھا لیں گے افسر شاہی اپنی کلاس کو نواز دے گی صحافی اپنے جتھے کو مراعات دلوا لیں گے بس عام بندہ کا تیل سب مل کر نکلوائیں گے
انتہا پسند ہندوؤں کے اس لیڈر کا نام یاتی نرسنگھا نند سرسوتی ہے جو مکہ مکرمہ کو فتح کرنے کا سپنا دیکھ رہا ہے یہ گستاخانہ بیان اس سوچ کو بے نقاب کرتا ہے جو صرف پاکستان کو نہیں بلکہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو ختم کرنا چاہتی ہے اس سوچ کا مقابلہ صرف اتحاد سے ہو گا آپس میں لڑنے سے نہیں
کے پی کے میں عوامی فلاح و بہبود کیلئے قانون سازی ہوئی ہے:
ایم پی اے اور اس کے زوج یا زوجہ کو تاحیات بلیو پاسپورٹ ملے گا
ایم پی اے جس کیخلاف خلاف ایف ائی آر کاٹنے کا حکم دیگا ڈی پی او عمل درآمد کا پابند ہو گا
ایم پی اے سے سوال کرتے ہوتے ہوئے آداب ملحوظ نہ رکھنے والے پر پرچہ ہو گا
ایم پی اے کسی بھی سطح کے اجلاس کیلئے جس سرکاری افسر کو طلب کریگا وہ شرکت کرنے کا پابند ہو گا
کسی صحافی کو اگر طلب کیا جاتا ہے اور وہ حاضر نہیں ہوتا تو اس کے خلاف بھی ایف آئی آر کا اندراج ہو گا
ہر ایم پی اے کو بی کیٹیگری کی سیکیورٹی مہیا کی جائے گی جو ضرورت پڑنے پر اے کیٹیگری میں تبدیل کی جا سکے گی
ایم پی اے اور اس کا عملہ ملک بھر میں ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہو گا
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ عوامی نمائندے عوام کی بہتری کیلئے مزید ایسی قانون سازی کرتے رہیں۔الحمد للہ جمہوریت اسی طرح پھلتی پھولتی رہی تو عوام الناس بے ساختہ ڈکٹیٹرشپ کی تمنا خودبخود کرنے لگیں گے
اگر آج۔۔تیل کی قیمتیں کم ہوئیں تو
قوم پر احسان عظیم ظاہر کیا جائے گا۔اگر
نا کم ہوئیں تو پھر بتایا جائے گا کہ
"سستا تیل آنے میں وقت لگتا ہے"
جبکہ
*عالمی مارکیٹ میں جب تیل مہنگا ہو تو اسی دن پاکستان پہنچ جاتا ہے۔
(اسد آر چوہدری)
چاچو کا خیال ہے کہ اگلے انتخاب سے پہلے قوم کو ایک ایک سلانٹی اور ساتھ ایک ایک جوس کا ڈبہ لے دیں گے اور قوم ساری شکر رنجیاں بھول کر ہنسی خوشی ان کے ساتھ مہراں شیر اتے لگانے چل پڑے گی اور ساتھ میں گائے گی
سوہنا لگدا میاں شہباز اے
جدھے تے دنیا نوں ناز اے
میاں دے نعرے وجنے بھئی وجنے نیں
دوباری رنگ جمنے بھئی جمنے نیں
کمال خیال است
محال است و محال است و محال است