کئی ستارے ضیا بار اس فلک پر تھے
ہمارے نین ہی نِربھر تری جھلک پر تھے
پھر ایک روز انہیں مَیں نے کودنے کا کہا
وہ جتنے خواب معلق مری پلک پر تھے
حماد مہر حمادؔ 🖤
#قومی_زبان@seemi_f@_imaan_n
@
تین شعر:
اگر غمِ دلِ مجروح ہی فِرو نہ کرے
تو پھر یہ کہنا اُسے جرأتِ رفو نہ کرے
کبھی بنا تو نہیں باعثِ خرابئ جاں
پہ کارِ چشم زنی کوئی خوب رُو نہ کرے
اب اِس قدر حطمۃ سے تو مت ڈرا یا رب
کہ روئے ارض پہ کوئی بھی گفت گُو نہ کرے
حماد مہر حمادؔ 🖤
#قومی_زبان@seemi_f@_imaan_n
تین شعر
کتنے خطرات سے بے باک، گزر جاتا ہے
دل حد ِ الفت و افلاک گزر جاتا ہے
ویسے تو وقت لگاتا ہے مرے گارے پہ چوٹ
خستہ ہو جاؤں تو بھی شاک گزر جاتا ہے
زخم بھرتا ہے ذرا دیر کو سینے میں مرا
پھر اچانک کوئی سفّاک گزر جاتا ہے
حماد مہر حمادؔ 🖤
#قومی_زبان@_imaan_n@Maherzada44