کربلا واقعہ نہیں بلکہ دُنیا کی بہترین تربیت کا سلیبس ہے
دُنیا میں ایران ایک منفرد ترین ملک ہے جہاں ہر سال قوم کی تربیت ایک تاریخی قُربانی، جرات، بہادری اور صبر کی حقیقی داستان سے ایک ماہ تک کی جاتی ہے اور پورے سال اسکی تربیت گاہیں کربلا، شیراز، نجف، کوفہ، تبریز، مشہد اور پورے ایران میں کربلا کے تاریخی واقعے کی یاد تازہ کرکے کی جاتی ہے۔ اس تربیت میں جو ماحول پیدا کیا جاتا ہے وہ انسانی جذبات کو حق اور سچ کا سبق پڑھاتا ہے۔
اس تربیت کو ایک غیر معمولی قوت میں تبدیل کرنے کا سہرا انقلاب ایران کو جاتا ہے۔ خمینی اور خامینائ نے اپنی ذاتی مثال سے قوم کو موجودہ دور میں ایک رول ماڈل دیا۔
کربلا کے واقعے کو ایران نے اپنی غیر معمولی طاقت بنا لیا، جبکہ دوسرے اسلامی ممالک نے اسے ایک فرقہ وارانہ مسلہ بنا کر اس تاریخی حقیقت سے وہ فائدہ نا اُٹھاسکے جو ایران نے اُٹھایا۔ یہ وہ فرق ہے جو شیعہ ایران اور سُنی اسلامی ممالک میں پایا جاتا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ کربلا کے واقعے کو اسلامی ممالک میں تربیت کی بنیاد بنایا جاۓ، ایسی تربیت جو جذبہ پیدا کرتی ہے، حق اور سچ کا راستہ سکھاتی ہے، ایسی تربیت جو صبر کرنا اور قُربانی دینا سکھاتی ہے، ایسی تربیت جو آخری نبی محمد صَلَّى اللّٰهُ عَلَیہِ وآلہ وَسَلِّم کی نسل سے براہ راست ہم تک پہنچی ہے۔ کربلا جیسا عظم سبق ہارورڈ امریکہ سمیت دُنیا میں کہیں نہیں پڑھایا جا سکتا، یہ سبق صرف ایران میں پڑھایا جاتا ہے۔ اب اس سبق کو ہر اُس اسلامی ملک کو پڑھنا ہو گا جو عزت اور غیرت کے ساتھ جینا چاہے گا۔
کربلا کی تربیت وہ سبق ہے جسنے ایران کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔ ڈرونز اور میزائل سے جنگ کرنےوالے بھی تب ہی کامیاب ہو سکتے ہیں، اگر تربیت ایران جیسی ہو، ورنہ روس جیسی سپر پاور چار سال سے یوکرین سے جنگ کر رہی ہے، ایسی جنگ ایران نے چند ماہ میں امریکہ اور اسرائیل اور آدھی دُنیا کے خلاف جیت لی۔ آج روس کا پیوٹن اپنے جرنیلوں کو ایران سے سیکھنے کا مشورہ دے رہا ہے۔
اب اگر یمن اُسی تربیت اور جذبے سے جنگ لڑ رہا ہے، تو نتیجہ مختلف نہیں ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل کو اسی تربیت سے خطرہ ہے جو مسلمانوں کو ایک عظیم قوم میں بدل سکتی ہے، اسی لیے وہ ایران کا خاتمہ چاہتے ہیں۔
ایسے موقعے پر فرقہ وارانہ اختلافات پھیلانے والے مذہبی دوکان داروں سے ہوشیار رہیں۔ مسلمانوں کے اتحاد کا سنہری موقع ایران نے پلیٹ میں رکھ کر پیش کر دیا۔
ایک ہوں مسلم حرم کی پاسبانی کے لیے
نیل کے ساحل سے لے کر تا بخاکِ کاشغر
Everyone can see horizon, few can see beyond…..
Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
اس فراڈیے نوسر باز ایجنٹ کو نہ پکڑا گیا تو جان سے جانی والی لائبہ کے قتل کا ذمہ حکومت کے سر ہو گا۔ محسن نقوی پی ٹی آئی کا once for all بندوبست بعد میں کر لیں پہلے ان نوسر باز ایجنٹوں کا کچھ کریں
दिग्गज अभिनेता नाना पाटेकर के निधन की खबर बेहद दुखद है।
उनकी आवाज़, उनका अंदाज़ और उनके डायलॉग हमेशा याद रहेंगे। खासकर क्रांतिवीर का यह डायलॉग—
“आ गए मेरी मौत का तमाशा देखने…”
अफसोस, उनके कहे ये शब्द आज की राजनीति के दौर पर भी बेहद सटीक बैठते हैं।
एक बेहतरीन कलाकार की आवाज़ खामोश हो गई, लेकिन उनके संवाद हमेशा गूंजते रहेंगे।
سعودی عرب المخا میں اپنے تنخواہ دار جنگجوؤں کی شراب سے مدد کر رہا ہے 🤯
انصار اللہ کے ایک یمنی جنگجو کا المخا کے کیمپوں سے شراب برآمد ہونے پر سعودی عرب پر طنز:
"سعودی عرب سے فتویٰ جاری ہوا ہے کہ یہ حلال ہے اور زمزم_کے_پانی سے بنی ہے!"😄