انہی اِیمان والوں میں وہ لوگ بھی ہیں جنہوں نے اﷲ سے جو عہد کیا تھا، اُسے سچا کردِکھایا۔ پھر اُن میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپنا نذرانہ پورا کردیا، اور کچھ وہ ہیں جو ابھی انتظار میں ہیں، اور اُنہوں نے (اپنے ارادوں میں) ذرا سی بھی تبدیلی نہیں کی۔
﴿سورۃ الاحزاب ،۲۳﴾
یحی سنوار شیر دل تھے، مہینوں تک میدان جنگ میں لڑتے رہے۔ وہ اکثر فیلڈ کمانڈروں سے ملاقاتیں کرتے تھے۔ یہاں تک کہ خان یونس کے م��رق میں زمینی لڑائیوں میں براہ راست حصہ لیا۔ اس سے قبل جنگ میں وہ یرغمالیوں سے بھی ملے تھے۔ وہ سامنے سے لڑائی کی قیادت کر رہے تھے۔
کیا ایک بہادر کے شہید ہونے سے بہادری مٹ گئی ہے ؟
کیا میدان جنگ میں ڈٹے ہوئے بعض مجاہدین کے شہید ہونے سے ثابت قدمی مرچکی ہے
کیا شہسوار کی شہادت سے شہسواری مرچکی ہے؟
بخدا ہر گز نہیں !!!