گجرات میں مبینہ نوڈلز کھانے سے لڑکی کی ہلاکت کا ڈراپ سین، چھوٹی بہن قتل میں ملوث نکلی
گجرات پولیس نے 20 سالہ ثانیہ بی بی کی موت کا معمہ حل کرتے ہوئے اسکی چھوٹی بہن سلمی اور اسکے آشنا نزاکت کو گرفتار کرلیا ہے۔ بڑی بہن کو چھوٹی بہن کے لڑکے سے تعلقات کا علم ہوا جس پر چھوٹی بہن نے بڑی بہن کو نوڈلز میں گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھلائیں اور پھر اپنے آشنا کے ساتھ ملکر گلا دبا کر موت کے گھاٹ اتار دیا ملزمہ نے نوڈلز کی کچھ مقدار خود بھی کھائی تاکہ کسی کو شک نہ ہو چھوٹی بہن کچھ دیر زیر علاج رہنے کے بعد ٹھیک ہوگئی تھی۔ ثانیہ کی موت 7 روز قبل ہوئی تھی۔
ساحل عدیم صاحب میرے دفتر ایک پوڈ کاسٹ کے لیے تشریف لائے، میں نے ان سے ایک نوجوان جو ٹیوبر کیلئے درخواست کی کہ اسے بھی پانچ منٹ دے دیں اس بچے نے ساحل صاحب سے ایک سوال کیا، اس کے بعد دین کا علم رکھنے کا دعوی کرنے والے ساحل صاحب کا رویہ دیکھیں اور اس نوجوان کا معذرت خواہ لہجہ
پاکستانی ڈرامہ سریل در نجات کی کہانی لکھنے والی عمیرہ احمد کون ہے اور اک ڈرامے کے کتنے چارجز لیتی ہے ۔
عمیرہ احمد سیالکوٹ کی ایک لڑکی نے ڈائجسٹ کے صفحات سے سفر شروع کیا اور آج اس کا لکھا ہوا ایک کردار ایک ارب سے زیادہ ویوز لے چکا ہے۔
نام ہے عمیرہ احمد۔ دس دسمبر انیس سو چھہتر کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئیں اور مرے کالج سیالکوٹ سے انگریزی ادب میں ماسٹرز کیا۔ شروع میں ان کی کہانیاں ماہانہ ڈائجسٹوں میں چھپتی رہیں اور کسی کو اندازہ نہ تھا کہ یہی قلم آگے چل کر اردو فکشن کی سب سے بڑی آواز بنے گا۔
آج ان کے نام پینتیس سے زیادہ کتابیں ہیں اور بائیس سے زیادہ ناول ڈراموں میں ڈھل چکے ہیں۔ پیرِ کامل دو ہزار چار میں آیا اور آج بھی کتاب میلوں میں نوجوان اسے ڈھونڈتے نظر آتے ہیں۔ شہرِ ذات اور الف نے ایمان اور خود شناسی کے سوال اس انداز میں اٹھائے جو ڈرامے کی اسکرین پر کم ہی دیکھا گیا تھا۔
ان کا پہلا ڈراما وجودِ لاریب دو ہزار چار میں انڈس وژن پر چلا اور بہترین رائٹر کا ایوارڈ ساتھ لے آیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ایوارڈ کی تقریب میں اسٹیج پر آ کر انعام لینا ان کی واحد اسکرین پر موجودگی بتائی جاتی ہے۔ اتنی بڑی لکھاری اور کیمرے سے اتنی دوری۔ شاید اسی لیے ان کے الفاظ بولتے ہیں اور وہ خود خاموش رہتی ہیں۔
زندگی گلزار ہے لکھا تو کشف کا کردار گھر گھر کی بحث بن گیا۔ انہوں نے خود ایک انٹرویو میں بتایا کہ کشف ان کے اپنے مزاج سے جنم لینے والا کردار ہے۔ اس ڈرامے پر انہیں دو ہزار چودہ میں پاکستان میڈیا ایوارڈز اور ہم ایوارڈز دونوں میں بہترین رائٹر کا اعزاز ملا۔ میری ذات ذرۂ بے نشاں پر لکس اسٹائل ایوارڈ ملا اور ملال پر بھی بہترین رائٹر کا ایوارڈ ان کے حصے میں آیا۔
سرحد پار بھی ان کا جادو چلا۔ ان کی کتابوں کے ہندی تراجم چھپے اور ان کے ڈرامے بھارتی ناظرین نے بھی دل سے دیکھے۔ بھارتی میڈیا نے ان کے ڈراموں کی پہچان یہ بتائی کہ ان میں مضبوط کردار ہوتے ہیں اور حقیقت کا رنگ ہوتا ہے اور بناوٹی میلو ڈراما نہیں ہوتا۔
عمیرہ احمد اک ڈرامے کا اج کی تاریخ میں ساٹھ سے ستر لاکھ لیتی ہیں اور اس وقت سب سے مہنگی لکھاری بن چکی ہیں ۔۔
اور اب دو ہزار چھبیس کا قصہ سنیں۔ ایک اگست کو اے آر وائی ڈیجیٹل پر درِ نجات شروع ہوا۔ ثاقب خان کی ہدایت کاری اور شہریار منور اور درِفشاں سلیم اور نمیر خان کی اداکاری۔ صرف تئیس اقساط میں ایک اعشاریہ سات ارب سے زیادہ ویوز کا دعویٰ سامنے آیا اور چینل نے اسے نشریات کے دوران سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پاکستانی ڈراما قرار دیا۔
بھارت کے شہر حیدرآباد میں مداحوں نے اس ڈرامے کی خصوصی اسکریننگ اور واچ پارٹیاں تک رکھ ڈالیں۔ ایک پاکستانی ڈرامے کے لیے سرحد پار لوگ اکٹھے ہو کر بیٹھیں تو سمجھ لیں کہ بات صرف تفریح کی نہیں رہی۔
شہریار منور کا ابوبکر اتنا مشہور ہوا کہ اداکارائیں تک اپنے شوہروں کا موازنہ ابوبکر سے کرنے لگیں۔ یہ کسی ڈرامے کی کامیابی نہیں ہوتی یہ ایک کردار کا معاشرے میں اتر جانا ہوتا ہے۔
پھر اے آر وائی پر ہی ان کا ایک اور ڈراما کفیل بھی آیا جس میں ثنا سعید اور عماد عرفانی ہیں اور اسے عمیرہ احمد کی تحریر کی واپسی کہہ کر خوش آمدید کہا گیا۔
اصل بات یہ ہے کہ عمیرہ احمد کو یہ مقام شور مچانے سے نہیں ملا۔ تقریبا تین دہائیوں سے ایک ہی ہنر سے لوگوں کو بتاتی رہیں کہ ٹوٹنا گناہ نہیں ہے اور لوٹ آنا کمزوری نہیں ہے۔ یہی بات ہر دور کے دل کو چھوتی ہے اور یہی انہیں زندہ رکھے ہوئے ہے۔
پاکستان کی مشہور لکھاری عمیرہ احمد نے نیا چن چڑھا دیا ۔۔
عمیرہ احمد نے بھنڈ ماری ہے یہ میں نہی کہ رہا خلیل الرحمن قمر کہ رہے ہیں اتنی اچھی کہانی جارہی تھی یہ چومہ چاٹی لازمی تھی کیا ۔۔
عمیرہ احمد کی ہمت ہے اس نے اتنا ٹھرکی کردار لکھا خواتین کہتی ہیں ہمیں تو دیکھتے ہوئے بھی شرم آرہی ہے۔
وےے گجرا وے ۔۔
ابوبکر کے ابو تو زامل ہادی اور بالے سے دس ہاتھ آگے نکلے ۔۔
ان کے آگے اب وہ معصوم لگ رہے ہیں بلو تو فرشتہ لگ رہی ہے اب ان کے سامنے
یہ تو کوی ٹھرکولس ٹائپ کی کردار ہے ۔۔ بیٹے کا خوبصورت کردار دیکھایا باپ کو عمران ہاشمی دیکھا کر انڈین ڈراموں کا ریکارڈ توڑ دیا ہے ۔۔
پروڈیوسر نے سحر ہاشمی کو تو لگتا ہے اسی کام کیلے رکھا ہوا ۔
اور سب سے زیادہ ٹرولنگ ہورہی سارہ فلک کی جنہوں نے ندا یاسر کے پروگرام میں کہا تھا
میرے شوہر تو ابوبکر کے بھی باپ ہیں اس وقت انہیں کیا پتہ تھا ابوبکر کا ابا عمران ہاشمی نکلے گا
مجھے ڈرامہ کی کہانی پر کوی اعتراض نہی ہے مگر اس کے بولڈ سین نہ ڈالے جاتے تو بھی یہ ڈرامہ اج کا بیسٹ ڈرامہ ہی رہتا ۔۔
اس سفاک عورت کی یہ اڈیو سن کر اس عورت کو عمر قید نہی پھانسی ہونی چاہیے ۔۔
ڈیلیوری بواۓ رئیس کی قاتلہ آمنہ کی اڈیو کال منظر عام پر انے کی وجہ سے مدعیوں نے اسے پھانسی دلوانے کیلے کیس بڑی عدالت میں کے گئے ہیں ۔۔
نچلی عدالتوں سے اس سفاک عورت کو عمر قید کی سزا سنای جا چکی ہے ۔۔ اور یہ عورت کتنی بے رحم ہے اس کا اندازہ اپکو یہ اڈیو کلپ سن کر ہو جاے گا ۔۔
یہ کلب دیکھنا کافی تکلیف دہ تھا۔
کسی کی جسامت، کسی کے رنگ کا مزاق نہ اڑائیں۔ وینا بہت خوبصورت ہے، بہت پیاری ہے، بہت ٹیلنٹڈ ہے۔ وینا کو جینے دے، اپنے فیلڈ میں کان کرنے دیں۔
میں نے پچھلے تین چار دن میں بہت سے اکاؤنٹس سے یہ ویڈیو ٹویٹ ہوتے دیکھی۔ ہر بار یہ ویڈیو دیکھ کر مریم نواز کے Intellectual لیول کی پستی کا اندازہ ہوتا ہے کہ
ان کے نزدیک اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ ن لیگ کو عوام سے ایک بھی ووٹ ملتا ہے یا نہیں۔
🚨 ریاض ہل گیا
حـوثی میزائل نے سعودی عرب کی سب سے اونچی بلڈنگ PIF ٹاور کو نشانہ بنا دیا!
7-8 منزلوں کی کھڑکیاں چکنا چور، پورا فنانشل ڈسٹرکٹ بند!
2 ہفتوں میں دوسرا حملہ... اب جنگ فنانشل ہب تک پہنچ گئی ہے!
@grok
دیکھ کر بتاؤ کیا یہ واقعہ اصل ہے یا Ai والوں کے دماغ کا مسلہ ہے ۔۔۔
اللہ خیر کرے 🤲
#Riyadh #PIF #Breaking