انسان ہونے کے لیے یہ جاننا ضروری نہیں کہ لوگوں نے مزاج کیوں بدلے، اصل بات یہ سمجھنا ہے کہ اُنہوں نے مزاج بدلا تو کیوں بدلا؟ وہ خاموش ہوئے تو کس وجہ سے؟ اور وہ تمہیں پکارنا چھوڑ بیٹھے تو آخر کیوں؟
#متاعِ_دل
وہ حسن کا پیکر ہے، اک خواب سہانا سا
دل میں اتر آتا ہے، مہتاب سا پیارا سا
انداز میں جادو ہے، گفتار میں خوشبو ہے
ہر روپ نرالا ہے، تصویر سے بڑھ کر سا
جب سامنے آ جائے، دنیا بدل جاتی ہے
ہر درد مٹ جاتا، اک سحر سا چھاتا سا
#متاعِ_دل
روح سے عشق کیا اور بدن چھوڑ دیا
میں نےانسان کا آبائی وطن چھوڑ دیا
اُس نے یوں چھوڑ دی پائل کہ بہت بھاری ہے
اور پائل نے اسی دکھ میں چھنّن چھوڑ دیا.
🖤🖤
#متاعِ_دل
سنو آچھا نہیں لگتا مجھے اچھا نہیں لگتا
کرے جب تبصرہ کوئی کرے جب تذکرہ کوئی
تمہاری ذات کو سوچیں تمہاری بات کو سوچیں
تمہاری ایک آہٹ پر ہزاروں دل دھڑکتے ہیں
تمہاری مسکراہٹ پر ہزاروں لوگ مرتے ہیں
کسی کا تم پہ یوں مرنا مجھے اچھا نہیں لگتا
آیت 🖤🖤
#متاعِ_دل
*اَلسَلامُ عَلَيْكُم وَرَحْمَةُ اَللهِ وَبَرَكاتُهُ*
🌹صُـبـــــحَ بَـخــــیَـر. زندگی! 🌹
اللہ تعالیٰ آپ کی اس خوبصورت صبح کو رحمت، برکت اور خوشیوں سے بھر دے۔
اللہ پاک آپ کو صحت و تندرستی، عزت و وقار، رزق میں برکت، دل کا سکون اور ہر قدم پر کامیابی عطا فرمائے
آمیــن
#متاعِ_دل
سانچے میں ہم زمانے کے ڈھالے نہیں گئے
بہکے تو پھر کسی سے سنبھالے نہیں گئے
جن دوستوں نے وقت پہ کینچل اتار دی
ہم سے وہ آستین میں پالے نہیں گئے
فاقہ کشی کی شان سے اوڑھے رہے ردا
منہ میں کبھی حرام نوالے نہیں گئے
#متاعِ_دل
اتنے الفاظ کے ہوتے ہوئے بھی ہم اپنے والد صاحب کو یہ نہیں بتا سکے کہ ہم ان سے کتنی محبت کرتے ہیں
عمیر نجمی صاحب کا شعر ہے
شاعر ہوں پھر بھی کہ نہیں پاتا یہ باپ سے
ابا مجھے شدید محبت ہے آپ سے
اللہ ہم سب کے والدین پر رحمتیں نازل فرمائے
#متاعِ_دل