رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:
اللہ تعالیٰ ایسے شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت فیاضی اور نرمی سے کام لیتا ہے۔
(صحیح بخاری، ۲۰۷۶)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
بعض روزے داروں کو روزے سے بھوک کے سوا کچھ نہیں ملتا، اور بعض قیام کرنے والوں (تہجد گزاروں) کو قیام سے بیداری کے سوا کچھ نہیں ملتا.
ماجہ 1690
(سنن دارمی 2762؛ المستدرک للحاكم 1571؛ مسند احمد 3803)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
یہ رمضان (کا مہینہ) تمہارے پاس آیا ہے، اس میں:
(1) جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور
(2) آگ (یعنی جہنم) کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، اور
(3) شیاطین زنجیروں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں.
نسائی 2105
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
جو شخص رمضان کے روزے ایمان اور احتساب ( حصول اجر و ثواب کی نیت ) کے ساتھ رکھے،اس کے اگلے تمام گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔اور جو لیلۃ القدر میں ایمان و احتساب کے ساتھ نماز میں کھڑا رہے اس کےبھی اگلے تمام گناہ معاف کر دیئے جاتے ہیں۔
(بخاری،۲۰۱۴)
قالَ ﷺ:
جب رمضان کا مہینہ آتا ہے تو جنت (رحمت) کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں، اور دوزخ کے دروازے بند کر دیئے جاتے ہیں، اور شیاطین بیڑیوں میں جکڑ دیئے جاتے ہیں.
بخاری 3277، 1899
(مسلم 2495، 2496؛ ترمذی 682؛ ماجہ 1642؛ نسائی 2099 - 2107؛ مسند احمد 3664، 3665؛ مشکوٰۃ 1956)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
میرے صحابہ کو برا بھلا نہ کہو، اس ذات کی قسم! جس کے ہاتھ میں میری جان ہے، اگر تم میں سے کوئی احد ( پہاڑ ) کے برابر سونا خرچ کر دے تو وہ ان کے ایک مد یا نصف مد کے برابر بھی نہ ہو گا۔
(سنن ابی داؤد، ۴۶۵۸)
Desperate Palestinian man expresses his frustration at the world’s indifference, after Israeli occupation forces killed citizens who came seeking food for survival.
Many Palestinians are in danger of starvation due to the Israeli blockade on the enclave, preventing vital humanitarian aid from entering
#Sunak
#GazaFamine
#CeasefireNOW