مومن اپنے دل کو لغو خیالات اور لغو شغلوں سے پاک کرے
دوسرا کام مومن کا یعنی وہ کام جس سے دوسرے مرتبہ تک قوّتِ ایمانی پہنچتی ہے اور پہلے کی نسبت ایمان کچھ قوی ہو جاتا ہے عقل سلیم کے نزدیک یہ ہے کہ مومن اپنے دل کو جو خشوع کے مرتبہ تک پہنچ چکا ہے لغو خیالات اور لغو شغلوں سے پاک کرے کیونکہ جب تک مومن یہ ادنیٰ قوت حاصل نہ کر لے کہ خدا کے لئے لغو باتوں اور لغو کاموں کو ترک کر سکے جو کچھ بھی مشکل نہیں اور صرف گناہ بے لذت ہے اُس وقت تک یہ طمع خام ہے کہ مومن ایسے کاموں سے دستبردار ہو سکے جن سے دستبردار ہونا نفس پر بہت بھاری ہے اور جن کے ارتکاب میں نفس کو کوئی فائدہ یا لذت ہے۔ پس اِس سے ثابت ہے کہ پہلے درجہ کے بعد کہ ترکِ تکبر ہےدوسرا درجہ ترکِ لغویات ہے۔ اور اس درجہ پر وعدہ جو لفظ اَفْلَحَ سے کیا گیاہے یعنی فوز ِمرام اس طرح پر پورا ہوتا ہے کہ مومن کا تعلق جب لغو کاموں اور لغو شغلوں سے ٹوٹ جاتا ہے تو ایک خفیف سا تعلق خدا تعالیٰ سے اس کو ہو جاتا ہے اور قوت ایمانی بھی پہلے سے زیادہ بڑھ جاتی ہے اور خفیف تعلق اس لئے ہم نے کہا کہ لغویات سے تعلق بھی خفیف ہی ہوتا ہے پس خفیف تعلق چھوڑنے سے خفیف تعلق ہی ملتا ہے۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد۲۱ صفحہ ۲۳۰-۲۳۱)
رہائی یافتہ مومن وہ لوگ ہیں جو لغو کاموں اور لغو باتوں اور لغو حرکتوں اور لغو مجلسوں اور لغو صحبتوں سے اور لغو تعلقات سے اور لغو جوشوں سے کنارہ کش ہو جاتے ہیں۔
(ضمیمہ براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد۲۱ صفحہ ۱۹۸)
لایعنی اور فضول باتوں سے پرہیز
حضرت ابوہریرہ رضی الله عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:کسی شخص کے اسلام کی خوبی یہ ہے کہ وہ لایعنی اور فضول باتوں کو چھوڑ دے۔
(ترمذی، کتاب الزھد، باب مِنْ حسن اسلام المرءترکہ مالا یعنیہ حدیث نمبر ۲۳۱۷)
@LalajiYousafzai ہزاروں ہزار اللہ تعالی کئ رحمتیں اور برکتیں اسکے نبئ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر (آمین) اور الحمد للہ جس نے ہمیں راہ ہدائ�� عطا فرمائی
آنحضورﷺ کی جُود و سخا
حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر میرے پاس تہامہ کے پہاڑوں یعنی عرب کے ساحلی پہاڑوں کا جو سلسلہ ہے ا�� کے برابر سونا ہوتا تو میں وہ سب تم میں تقسیم کر دیتا اور تم مجھے جھوٹا یا بخیل نہیں پاؤ گے۔
(سبل الھدیٰ و الرشاد جلد ۷ صفحہ ۵۳، فی کرمہ و جودہ ﷺ، دار الکتب العلمیۃ بیروت ۱۹۹۳ء)
درود شریف حصولِ استقامت کا ایک زبر دست ذریعہ ہے
مَیں پھر کہتا ہوں کہ اِس وقت بھی خدائے تعالیٰ نے دنیا کو محروم نہیں چھوڑا اور ایک سلسلہ قائم کیا ہے۔ہاں اپنے ہاتھ سے اس نے ایک بندہ کو کھڑا کیا اور وہ وہی ہے جو تم میں بیٹھا ہوا بول رہا ہے۔اب خداتعالیٰ کے نزولِ رحمت کا وقت ہے۔دعائیں مانگو۔استقامت چاہو اور درود شریف جو حصولِ استقامت کا ایک زبر دست ذریعہ ہے بکثرت پڑھو۔مگر نہ رسم اور عادت کے طور پر بلکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حُسن اور احسان کو مدّ نظر رکھ کر اور آپؐ کے مدارج اور مراتب کی ترقی کے لیے اور آپ کی کامیابیوں کے واسطے۔اس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ قبولیتِ دعا کا شیریں اور لذیذ پھل تم کو ملے گا۔
(ملفوظات جلد ٤ صفحہ ۱۵۱، ایڈیشن ۲۰۲۲ء)
الٰہی تیرا ہزار ہزار شکر کہ تو نے ہم کو اپنی پہچان کا آپ راہ بتایا اور اپنی پاک کتابوں کو نازل کرکے فکر اور عقل کی غلطیوں اور خطاؤں سے بچایا اور درود اور سلام حضرت سید الرسل محمد مصطفیٰؐ اور ان کی آل و اصحاب پر کہ جس سے خدا نے ایک عالم گم گشتہ کو سیدھی راہ پر چلایا وہ مربی اور نفع رسان کہ جو بھولی ہوئی خلقت کو پھر راہ راست پر لایا وہ محسن اور صاحب احسان کہ جس نے لوگوں کو شرک اور بتوں کی بلا سے چھوڑایا وہ نور اور نور افشان کہ جس نے توحید کی روشنی کو دنیا میں پھیلایا وہ حکیم اور معالج زمان کہ جس نے بگڑے ہوئے دلوں کا راستی پر قدم جمایا وہ کریم اور کرامت نشان کہ جس نے مُرد��ں کو زندگی کا پانی پلایا وہ رحیم اور مہربان کہ جس نے امت کے لئے غم کھایا اور درد اٹھایا وہ شجاع اور پہلوان جو ہم کو موت کے منہ سے نکال کر لایا وہ حلیم اور بے نفس انسان کہ جس نے بندگی میں سرجھکایا اور اپنی ہستی کو خاک سے ملایا وہ کامل موحد اور بحر عرفان کہ جس کو صرف خدا کا جلال بھایا اور غیر کو اپنی نظر سے گرایا وہ معجزہ قدرت رحمٰن کہ جو اُمّی ہوکر سب پر علوم حقانی میں غالب آیا اور ہریک قوم کو غلطیوں اور خطاؤں کا ملزم ٹھہرایا۔
(براہین احمدیہ حصہ اوّل، روحانی خزائن جلد اول صفحہ ۱۷)
درود شریف پڑھنے کے فضائل
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ جس نے مجھ پر ایک مرتبہ درود بھیجا اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا۔
(صحیح مسلم كتاب الصلاة باب الصَّلاَةِ عَلَى النَّبِيِّ صلى اللّٰه عليه وسلم بَعْدَ التَّشَهُّدِ حدیث نمبر ٦۰۸)
🚨 BREAKING:
Recep Tayyip Erdoğan:
"We will eventually teach the Western monuments of arrogance that insulting the sanctities of Muslims is not freedom of thought."
Hazrat Mirza Ghulam Ahmad (AS) of Qadian is the Promised Messiah;
انکار کرنے والے کہتے ہیں تو بھیجا ہرا نہیں- تو کہہ دے میرے اور تمہارے درمیان اللہ گواہ کافی ہے جسکے پاس علم ہے(سورۂ ابراہیم)-
آپکے دعویٰ سے آج تک کے حالات مشاہدہ کےلئے کافی ہیں-
منافق کی نشانیاں
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ چار چیزیں جس کس�� میں ہوں تو وہ خالص منافق ہے اور ��س کسی میں ان چاروں میں سے ایک عادت ہوتو اس میں بھی نفاق کی ہی خصلت ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑدے۔(وہ یہ ہیں) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے اور جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب معاہدہ کرے تو عہد شکنی کرے اور جب جھگڑا کرے تو گالی گلوچ کرے۔
(صحیح البخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق)
منافق کی نشانیاں
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا کہ چار چیزیں جس کسی میں ہوں تو وہ خالص منافق ہے اور جس کسی میں ان چاروں میں سے ایک عادت ہوتو اس میں بھی نفاق کی ہی خصلت ہے یہاں تک کہ وہ اسے چھوڑدے۔(وہ یہ ہیں) جب اس کے پاس امانت رکھی جائے تو خیانت کرے اور جب بات کرے تو جھوٹ بولے اور جب معاہدہ کرے تو عہد شکنی کرے اور جب جھگڑا کرے تو گالی گلوچ کرے۔
(صحیح البخاری کتاب الایمان باب علامۃ المنافق)
An evening of meaningful conversations, new connections and a shared commitment to making a difference.
Thank you to everyone who joined our first Partners for Humanity event. Together, we're building partnerships that create lasting impact.
Learn more: https://t.co/1p1pSNhL9V
#PartnersForHumanity #HumanityFirstUK
An Honorable Motion was given to Imam Ihtsham Ahmad Moman at the Rio de Janeiro City Council, praising his work to spread Islam and the culture of peace in the city of Rio de Janeiro, promoting equality and religious freedom.
Islam promotes peace and tolerance between all people.
An Honorable Motion was given to Imam Ihtsham Ahmad Moman at the Rio de Janeiro City Council, praising his work to spread Islam and the culture of peace in the city of Rio de Janeiro, promoting equality and religious freedom.
Islam promotes peace and tolerance between all people.