ذرا سی دیر کو طے ہے کہ آخر شام ہونا ہے
حقیقت یا کہانی جو بھی ہے انجام ہونا ہے
تو کیوں نہ شام سے پہلے
کسی انجام سے پہلے
جو کچھ گھڑیاں میسّر ہیں
ان ہی میں زندگی کر لیں
کسی احساس کی شمع جلا کر
ان اندھیروں میں
کوئی دم روشنی کرلیں
چلو ہم دوستی کر لیں
انسان اپنا ہر زخم ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔۔۔۔لیکن بعض دفعہ زخم تک پہنچنا ممکن نہیں ہوتا ۔۔۔۔۔۔۔۔ایسے کسی معاملے میں مدد حاصل کرنا کمزوری نہیں اور نہ ہی اسے بزدلی کہتے ہیں۔۔۔۔۔
حمنہ عمر
انسان سمجھتا ہے کہ چھوٹی چھوٹی تکلیفیں اسے مضبوط بنا رہی ہیں لیکن دراصل وہ سب اسے کھوکھلا کردیتی ہیں . پھر کوئی بڑی تکلیف بھی اثر نہیں کرتی .
ہانی رائٹس 😑