مراد سعید کی ٹویٹ نے پورے پاکستان کی عوام میں نیا جوش پیدا کر دیا ہے ۔۔۔۔۔ مراد سعید کی ٹویٹ میں ایک ایک لفظ کروڑوں کا ہے ۔۔۔۔۔
سنیں ثمینہ پاشا کی زبانی :-
ایسی عوامی حمایت، تائید اور دل میں رچ بس جانے والی محبت کو کسی سازش، دھمکی، ظلم و بربریت سے مٹایا یا دبایا نہیں جا سکتا۔ انشاءاللہ عمران خان دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہوگا۔#عمران_خان_تو_آئے_گا
شاندانہ گلزار جن کا عالمی سطح کا exposure ہے اور آیئنی حقوق پہ بہترین مؤقف رکھتی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف میں خواتین شعبے سے قومی سطح کی بہترین لیڈر اور عالمی سطح پہ بہترین ترجمان ہیں کو پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری نامزد ہونے مبارک باد پیش ۔
@shanzaguzar
🇵🇰 عمران ریاض خان کو رہا کرو
اب ٹوٹ گریں گی زنجیریں اب زندانوں کی خیر نہیں
جو دریا جھوم کے اٹھے ہیں تنکوں سے نہ ٹالے جائیں گے!
#عمران_ریاض_کو_بازیاب_کرو
وہ جو تیس فٹ کی بلندی سے گرتا ہے تو اپنے وطن کی بات کرتا ہے، چار گولیاں کھا کر رستے زخموں کے ساتھ اپنی قوم کے حوصلے بلند رکھنے کے لیے مسکراتا ہے، ہنگامی لینڈنگ کرکے اترے تو آس پاس کھڑے لوگوں سے ان کے مسائل پوچھنے لگتا ہے۔اور کون ہے کہ جس نے جان، مال، اولاد سب پر اس ملک کو مقدم رکھا؟ ایک ہزار مقدمے کر لو، آج اس ملک میں کسی شخص کی اتنی کریڈیبلٹی نہیں ہے کہ اس کے کہنے پر یہ قوم یہ مان لے کہ عمران خان پاکستان سے مخلص نہیں ہے۔
تمہیں نہیں سمجھ آتی کہ تم اسے ختم کیوں نہیں کرپا رہے؟ جاؤ شوکت خانم کے باہر ایک گھنٹا گزار آؤ۔ جاؤ اسلام آباد کی کسی سڑک پر کسی مزدور سے آج اسکی بے خواب راتوں کا احوال پوچھ آؤ۔ کسی ہسپتال کے بستر سرہانے بیٹھے ضعیف سے اس کی جوان اولاد کی زندگی کا وسیلا بننے والے کی خبر لے لو۔تباہ حال وزیرستان کی کسی مسجد میں نمازیوں کی آخری صف میں دو رکات پڑھ آؤ اور کچھ نہ سہی تو سعودی اور دبئی کے تپتے صحراؤں میں محنت مزدوری کرنے والوں کی آنکھوں میں اس کے نام پر چمکتے ستارے دیکھ لو۔ تم جان لوگے کہ اس کے مقابل کھڑے ہونے والے کے مقدر میں قدرت ذلت کیوں لکھ دیتی ہے۔
تم سمجھتے ہوگے تم نے اسے دیوار سے لگا دیا ہے جس کی ساری زندگی کا ماخذ ہی ناممکن کو ممکن بنانا ہے۔ پچاس سال سے جس نے نظر صرف منزل پر رکھی اور ایاک نعبد و ایاک نستعین دل میں۔ تمہیں لگتا ہے تم اسے توڑ دوگے؟ اس سے قوم کے دل موڑ لوگے؟ خدائ کے دعویداروں تم سمجھتے ہو تم اس پر غالب آجاؤگے۔۔ جو لا الہ الا للہ پر چلتا ہے؟