نئے الیکشن کے علاوہ اب کوئی آپشن نہیں۔ عمران خان کی حکومت کو ختم کر کے تحریک انصاف کو مقبول کر دیا اور اُس حکومت کے سارے گناہ اپنے سر لےلیے۔ اس سیاسی غلطی کا اب کوئی مداوا نہیں۔ ن لیگ PDM اب خان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے۔ خان کو مدت پوری کرنے دیتے تو سیاسی نقشہ بلکل مختلف ہونا تھا۔
جس ملک کے سیاستدان اور حکمران ہر دوسرے روز سپریم کورٹ کے تین ججز اور تین فوجی جرنیلوں کی طرف دیکھیں کہ وہ ان کی قسمت کا کیا فیصلہ کرتے ہیں ان کے ہاتھوں میں ہماری تقدیر ہے۔ 22 کروڑ لوگ انہیں حق حکمرانی دیتے ہیں لیکن یہ نالائق نکمے مل کر سارا سال SC اور GHQ گیٹ سامنے لیٹے رہتے ہیں۔
پنجاب میں تاریخی شکست کے باوجود ویر اعظم کہتے ہیں اتحادی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔۔ بے شک پاکستان سری لنکا بن جائے، عمران خان اپنے مخالفین سے بات چیت نہیں کریں گے بے شک ملک کا کتنا ہی بُرا حال ہو جائے۔ دعوے ملک و قوم سے محبت کے لیکن اصل محبت اقتدار اور اپنے اپنے مفادات سے