Lahore is choking. Millions are breathing toxic air, yet year after year, we are forced to endure this public health catastrophe. How many more winters before those responsible are held accountable?
ایک لمحے کے لیے بُھول جائیں کہ بنو ہاشم اور بنی ابی طالب، رسول کریم کا خاندان تھے۔ پھر بھی آپ کو بنی ہاشم عمومی طور پر جبکہ ابو طالب اور علی بن ابی طالب کے گھرانے اسلام کیلئے خدمات میں خصوصی طور پر سب سے نمایاں نظر آتے ہیں۔
وحی آنے سے بھی پہلے ابو طالب کا کردار دیکھ لیں۔ جب حبیب اللٰہ نے زید بن حارثہ کو آزاد کرکے منہ بولا بیٹا قرار دیا تو قریشی سرداروں نے ناک بھوں چڑھائی کہ ہمارے غلاموں کا بھی دماغ خراب کر رہے ہیں، لیکن ابو طالب نے آگے بڑھ کر کہا کہ جب محمد نے زید کو بیٹا بنا لیا تو اب زید ہم میں سے ہی ہیں۔
سب کچھ چھوڑ دیں، صرف شعبِ ابی طالب میں دیکھ لیں۔ کیا ایسی استقامت، ایسی قربانی، ایسی حمایت کا جواب ہو سکتا ہے ؟ جو لوگ یہ کہہ کر اس قربانی کی دینی اہمیت کو اپنی دانست میں کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ یہ تو بنی ہاشم کی خاندانی عصبیت اور عرب رسم و رواج کی بدولت تھا، وہ ابولہب اور ابوسفیان بن حارث بارے کیا کہیں گے؟ یہ دونوں عرب کے روایتی تصورات کے کسی ہاشمی سے بڑھ کر پابند تھے، عرب کے کلچر کے نام پر ہی اسلام کے مخالف ہوئے تھے، پھر یہ دونوں شعبِ ابی طالب میں ابو طالب کے ساتھ کیوں نہیں تھے؟
حبشہ کے دربار میں دین کی دعوت پیش کرتے جعفر کیا اسلام کے پہلے بین الاقوامی داعی نہیں تھے؟ ہمارے آقا ع کی سب سے بڑی صاحب زادی زینب بنت محمد نے جو کچھ سہا، سیرت کے طالب علم جانتے ہیں۔ بدر اور احد میں حمزہ کو دیکھیں۔ خندق اور خیبر میں علی کو۔ عبیدہ بن حارث کی شجاعت اور شہادت کیا بُھول سکتے ہیں ؟ بی بی صفیہ کی بہادری کس مرد صحابی سے کم تر تھی ؟ موتہ میں جعفر کی شہادت، اللٰہ اللٰہ۔ کیا حنین میں تیروں کی بوچھاڑ کے درمیان جب مومنین کے قدم اکھڑے تو اللٰہ کے نبی یہ کہتے ہوئے، اپنے چچا زاد بھائیوں کے جلو میں آگے نہیں بڑھ رہے تھے کہ بے شک میں اللٰہ کا نبی ہوں اور بے شک میں عبدالمطلب کا بیٹا بھی ہوں؟ کیا مالِ غنیمت اور عہدوں کی تقسیم میں اللٰہ کے نبی نے ہمیشہ سب سے پہلے اپنے خاندان کو پیچھے نہیں کر دیا اور کیا بنی ہاشم نے کبھی اس پر کوئی شکوہ کیا؟ پھر سیّدنا صدیق اکبر کے دور میں بنی ہاشم اپنے سب گِلے شکوے بُھول کر اُمت کے اتحاد اور بقاء کی خاطر آگے بڑھتے نظر نہیں آتے؟
جمل اور صفین کی جنگیں صرف جدل کے اعتبار سے ہی ہولناک نہیں تھیں۔ یہ جنگیں مولا علی کے لیے جذباتی اعتبار سے بہت بھاری تھیں۔ امّاں عائشہ سلام اللٰہ علیہا کے ساتھ رشتے اور احترام کی نوعیت دیکھیں۔ زبیر رضی اللٰہ عنہ کہنے کو مولا علی ع کے پھپھی زاد بھائی تھے لیکن ساری زندگی ان کے ساتھ سگے بھائیوں سے بڑھ کر پیار رہا۔ جب یہ لوگ سامنے کھڑے ہوں تو جنگ کرنا بڑا مشکل ہو جاتا ہے لیکن مولا علی کو دین کی خاطر یہ بھی کرنا پڑا۔
پھر صلحِ حسن کی قربانی۔
پھر کربلا ۔۔۔ !
یہ سب یاد کروانے کا مقصد صرف اس غلط فہمی کی بیخ کنی ہے کہ بنی ہاشم اور خانوادہِ علی کا جو اکرام کیا جاتا ہے، جو محبت ان سے کی جاتی ہے وہ صرف موروثیت کی بنا پر ہے اور چونکہ اسلام کی روح موروثیت سے میل نہیں کھاتی اس لیے کسی نہ کسی حد تک غیر اسلامی ہے۔۔۔ ! بد قسمتی سے یہ باطل خیال جدید تعلیم یافتہ مسلمانوں اور اسلامی روایت سے نا بلد مسلمانوں کے ایک طبقے میں پروان چڑھ چکا ہے۔
منقول
In these challenging times for our nation, my prayers go out to Imran Khan for his health and safety. Pakistan needs unity and stability above all else right now. I have immense faith in our institutions and the Pakistan Army to guide our homeland toward a peaceful, strong, and united future. 🇵🇰 Always praying for progress.
Between pages, we find ourselves!
In words we never knew we needed,
In stories that somehow feel like home,
and in endings that teach us how to begin again.
سیاسی اختلافات اپنی جگہ، میں صدق دل سے نواز شریف کی صحتیابی کیلئے دعاگو ہوں۔ انہیں علاج معالجے کی بہترین ممکنہ سہولیات فراہم کرنے کیلئے میں تمام متعلقہ حکام کو ہدایات دے چکا ہوں۔