اسعد محمود سے منسوب مبینہ ویڈیو جھوٹا، فیک اور گھٹیا پروپیگنڈا ہے۔
جب دلیل
ختم ہو جائے تو کردار کشی شروع ہو جاتی ہے۔
ہم اس غلیظ مہم کی شدید مذمت کرتے ہیں۔
اختلاف اپنی جگہ، کردار کشی نہیں!
#مولانا_فضل_الرحمن#اسعد_محمود
میں سینیٹر کامران مرتضی سینئیر ایڈووکیٹ سپریم کورٹ سابق وائس چئیرمین پاکستان بار کونسل و سابق صدر سپریم کورٹ بار کے گھر پولیس ریڈ کی پر زور مزمت کرتا ہوں۔
سردار محمد یعقوب مستوئ
ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان
سابق نائب صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن
جمعیت علمائے اسلام کی کامیابیوں میں سے ایک بڑی کامیابی یہ ہے کہ آزمائش کی گھڑی میں قائدینِ جمعیت صف اول میں نظر آتے ہیں۔ اور کارکنوں کی حوصلہ اور ہمت افزائی کرتے رہتے ہیں۔
عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح دعا فرمایا کرتے تھے اے الله مجھے ان لوگوں میں سے بنا دے جو نیک کام کرتے ہیں تو خوش ہو جاتے ہیں اور برا کام کرتے ہیں تو استغفار (توبہ ) کرتے ہیں ۔‘
سنن ابن ماجہ 3820-حسن
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو کسی مومن مرد اور عورت کے لیے اللہ سبحانه سے مغفرت مانگے گا اس کے لئے ہر مومن مرد اور عورت کے بدلے ایک نیکی لکھی جائے گی ۔
طبرانی - ٢١١٨-مسند الشامین -حسن
رَبَّنَا اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ الْحِسَابُ
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ انصاف کرتے ہیں وہ الله سبحانه کے یہاں رحمٰن عزوجل کی دائیں جانب نور کے منبروں پر ہوں گے یہ وہی لوگ ہوں گے جو اپنے گھروالوں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں اور جو کام ان کو دیا جاتا ہے اس میں انصاف کرتے ہیں
صحیح مسلم جلد ٦ – ٤٧٢١
انس رضی اﷲ عنہ سے روایت ہیں کہ ایک اعرابی رسول الله ﷺ کے پاس آیا او رکہنے لگا: یا رسول الله ﷺ مجھے خیر (والے کلمات) سکھائیے۔رسول الله ﷺ نے اس کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا
کہوسبحان اﷲ، والحمدللہ، ولا الہ الّا اﷲ، واﷲ اکبر۔ بدو نے اپنے انگلیوں پر گنا، اور سوچتا ہوا چلا گیا۔ پھر واپس پلٹا، تو رسول الله ﷺ نے نے فرمایا: تم کیوں ناامید شخص کی طرح فکر کر رہے ہو ۔ وہ آپ کے قریب آیا اور کہنے لگا: یا رسول الله ﷺ سبحان اﷲ، والحمدللہ، ولا الہ الا اﷲ، واﷲ اکبر یہ تو اﷲ کے لیے ہیں (یعنی اس کی تعارف کے لئے ہے ) میرے لیے کیا ہے؟
رسول الله ﷺ نے اس سے فرمایا: اے اعرابی ! جب تم سبحان اﷲ کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا تم نے سچ کہا، جب تم الحمدللّٰہ کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا تم نے سچ کہا، جب تم لا الہ الا اﷲ کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: تم نے سچ کہا، جب تم اﷲ اکبر کہو گے تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا تم نے سچا کہا، جب تم کہو گے: اللھُمّ اغْفِرْ لِي ( اے اﷲ مجھے بخش دے) تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا میں نے یہ کر دیا (یعنی میں نے بخش دیا) جب تم کہو گے: اللھُمّ ارْحَمْنِي (اے اﷲ مجھ پر رحم فرما) تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا: میں نے یہ کر دیا (یعنی میں نے رحم کردیا،) اور جب تم کہو گے اے اﷲ مجھے رزق عطا فرما، تو اﷲ تعالیٰ فرمائے گا میں نے یہ کر دیا (یعنی میں نے رزق دے دیا،) اعرابی نے اپنے ہاتھ پر سات کی گنتی گنی پھر واپس پلٹ
گیا۔
السلسلہ صحیحہ ٢٨٧٢