آئینی عدالت کا وقت آ گیا ہے کہ وہ اپنے آئینی اختیارات مؤثر انداز میں استعمال کرے۔ درید قریشی اور ہم ٹی وی کے مالی معاملات کی متعلقہ اداروں کے ذریعے شفاف اور غیرجانبدارانہ جانچ ہونی چاہیے۔ اگر عام شہری سے ایک ایک روپے کا حساب مانگا جاتا ہے تو درید قریشی جیسے بااثر افراد بھی قانون سے بالاتر نہیں ہو سکتے۔ پاکستان کا المیہ بن گیا ہے اور وہ المیہ یہاں کا نظامِ عدل ہے! جہاں جج صاحبان اپنی تنخواہیں اور مراعات اسی پاکستان کے خزانے سے وصول کرتے ہیں، مگر جب درید قریشی جیسے بااثر کاروباری شخصیات کے بھاری مالی معاملات، ٹیکس کریڈٹس اور قومی سرمائے سے جڑے سوالات سامنے آتے ہیں تو ازخود نوٹس لینے کی روایت کہیں دکھائی نہیں دیتی۔
ہم ٹی وی کے درید قریشی نے مالی سال 2025 کے دوران تنخواہ، بونس اور دیگر مراعات کی مد میں مبینہ طور پر 36 کروڑ 12 لاکھ روپے وصول کیے۔ دوسری جانب پیرنٹ کمپنی کے بھاری نقصانات کے باوجود 2 کروڑ 52 لاکھ روپے کے نیٹ ٹیکس کریڈٹس ظاہر کیے گئے۔ آخر اس غیر معمولی معاوضے کی بنیاد کیا ہے؟ ان ٹیکس ایڈجسٹمنٹس کی مکمل تفصیلات عوام کے سامنے کیوں نہیں؟ کمپنی کی گورننس اور مالی شفافیت کا جواب کون دے گا؟
یہ پاکستان ہے، کسی کارپوریٹ ایگزیکٹو کی ذاتی جاگیر نہیں۔ عوامی اعتماد، قومی خزانے اور ٹیکس نظام سے متعلق سوالات کا جواب دینا ہوگا۔ انصاف کا تقاضا خاموشی نہیں، بلاامتیاز احتساب ہے۔
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
نظریات کی جنگ لڑنے والے جب اقتدار اور مفادات کی میز پر بیٹھتے ہیں تو ماضی کے تمام بیانات، فتوے اور اصول اچانک بے معنی ہو جاتے ہیں۔ کل تک ایک دوسرے کے نظریات کے مخالف، آج فون کالز پر سیاسی رشتے جوڑ رہے ہیں۔ بلاول کو فضلو یاد آگیا اور فضلو کو بلاول کی ضرورت پڑ گئی۔
لیکن ایک سوال ہے۔ ۔ ۔ اگر نظریہ اتنا ہی اہم تھا تو آج یہ قربت کیوں؟ اور اگر سب کچھ مفاد کے لیے ہے تو عوام کو نظریاتی سیاست کے لیکچر کیوں دیے جاتے ہیں؟
یہ نظریاتی اتحاد نہیں، مفادات کی ایڈجسٹمنٹ ہے۔ عوام اب نعروں سے نہیں، کردار اور کارکردگی سے حساب مانگیں گے۔
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
نئے صوبوں کا نام سنتے ہی سندھ کی سیاسی قیادت کے ماتھے پر شکنیں کیوں پڑ جاتی ہیں؟ اگر مقصد واقعی عوامی خدمت ہے تو انتظامی تقسیم سے خوف کیسا؟ کراچی ہو، اندرونِ سندھ ہو یا جنوبی سندھ، ہر علاقے کے عوام کو ترقی، وسائل اور بہتر انتظامی نظام کا حق حاصل ہے۔ صوبے عوام کی سہولت کے لیے ہوتے ہیں، کسی ایک سیاسی جماعت کی مستقل جاگیر نہیں۔ آصف علی زرداری، بلاول بھٹو اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ سے ایک سوال ہے۔۔۔۔ اگر نئے صوبوں کا مطالبہ عوامی سہولت اور انتظامی بہتری کے لیے ہے تو اتنی مزاحمت کیوں؟ کراچی کے وسائل، اندرونِ سندھ کی محرومیاں اور انتظامی اختیارات کسی سیاسی جماعت کی ذاتی جاگیر نہیں۔ ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی سمیت مختلف سیاسی قوتیں کراچی کے انتظامی مستقبل پر اپنا مؤقف رکھتی ہیں، مگر پیپلز پارٹی کو بھی جواب دینا ہوگا کہ سندھ کے عوام کو بہتر نظام دینے میں رکاوٹ کیا ہے؟ صوبہ عوام کی امانت ہے، کسی خاندان یا جماعت کی مستقل ملکیت نہیں۔
پیپلزپارٹی کا اصل مسئلہ صوبے کا نام نہیں، اختیار اور وسائل پر گرفت ہے۔ عوامی خدمت کا دعویٰ کرنے والوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ سندھ کسی کی خاندانی ملکیت نہیں، اس کے عوام کی امانت ہے۔
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کوہاٹ میں غیر قانونی گولڈ مائننگ، اس کے پیچھے موجود سیاسی سرپرستی اور مافیا نیٹ ورک سے متعلق سوالات اٹھائے تو سینیٹر خرم ذیشان نے وضاحت اور شواہد پیش کرنے کے بجائے سینیٹ اور پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا۔
گورنر کے مطابق خیبرپختونخوا سے ہر ماہ تقریباً 90 کلوگرام سونا غیر قانونی طور پر نکالا جا رہا تھا جس کی مالیت 4 ارب 20 کروڑ روپے بنتی ہے. اس سرگرمی میں 2 ہزار سے زائد ایکسکیویٹرز استعمال ہو رہے تھے جبکہ نکالے گئے سونے کا 80 فیصد افغانستان اسمگل کیے جانے کا انکشاف کیا گیا۔
گورنر نے اس غیر قانونی نیٹ ورک کی سرپرستی میں 12 سیاسی شخصیات کے ملوث ہونے کا بھی ذکر کیا جن میں خرم زیشان کا نام بھی تھا۔
اب خرم ذیشان کی جانب سے استعفے کے اعلان کے بعد شبہات میں مزید اضأفہ ہو گیا ہے۔
اس سونے کی آمدن کہاں گئی؟
قومی خزانے کو پہنچنے والے نقصان کا حساب کون دے گا؟
سیاسی سرپرستوں اور سہولت کاروں کی تحقیقات کب مکمل ہوں گی؟
محض استعفیٰ کسی کو تحقیقات سے استثنیٰ نہیں دے سکتا۔
ضروری ہے کہ معاملے کی شفاف اور غیر جانب دارانہ تحقیقات ہوں، مالی ریکارڈ سامنے لایا جائے ۔
استعفے کے بعد خرم ذیشان کا اگلا قدم ملک سے فرار بھی ہو سکتا ہے تمام نامزد افراد کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے
کرسی چھوڑنے سے سوال ختم نہیں ہوتے، اصل امتحان جواب دہی کا ہے۔
#Pakistan
Prime Minister #ShehbazSharif and Field Marshal Syed #AsimMunir jointly representing Pakistan at the top of the world's 500 most influential Muslims۔
A moment of global recognition for Pakistan's civilian and military leadership. The world is taking notice of Pakistan's growing diplomatic and strategic significance.
Pakistan is not just shaping today's headlines; it has the potential to shape tomorrow's world. The future belongs to Pakistan۔
#PrideOfUmmahCDF
آزاد کشمیر
اسلحہ لائسنس کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں 21 نومبر تک توسیع کردی گٸ ہے
حکومت آزاد کشمیر نے عوامی تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے اسلحہ لائسنس کی لازمی رجسٹریشن سے متعلق اہم فیصلے پر عمل درآمد کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کے 14 نومبر 2026 کے نوٹیفکیشن کے مطابق اب تمام اسلحہ لائسنس ہولڈرز 21 نومبر 2026 تک اپنے لائسنس قریبی پولیس اسٹیشن میں رجسٹر کرا سکیں گے۔
مقررہ تاریخ تک رجسٹریشن نہ کرانے والے لائسنس منسوخ تصور ہوں گے جبکہ بغیر رجسٹرڈ لائسنس اسلحہ یا گولہ بارود رکھنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی، گرفتاری اور اسلحے کی ضبطی عمل میں لائی جائے گی۔
پولیس اسٹیشنز کو رجسٹرڈ لائسنسوں کی روزانہ رپورٹ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور سپرنٹنڈنٹس آف پولیس کو بھجوانے کی ہدایت بھی جاری کر دی گئی ہے۔ تمام شہری آخری تاریخ سے پہلے رجسٹریشن مکمل کرائیں تاکہ قانونی پیچیدگیوں سے بچا جا سکے۔
#Pakistan
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر وہ شخص ہے جو اپنے فیصلوں سے پیچھے ہٹ کر Undo نہیں کرتا، بلکہ حالات کا رخ اپنی حکمتِ عملی سے بدلنے کا حوصلہ رکھتا ہے۔ بھارت کے ساتھ جنگ ہو، افغانستان سے سرحد پار دہشتگردی کا چیلنج ہو یا ایران، امریکہ اور خطے کی کشیدہ صورتحال، ہر محاذ پر پاکستان کے قومی مفادات، دفاع اور سفارتی توازن کو سامنے رکھ کر معاملات سنبھالنے کی کوشش کی ہے، پاکستان کو آج ایسے ہی مضبوط اعصاب، دور اندیشی، واضح مؤقف اور فیصلہ کن قیادت کی ضرورت ہے۔ قوموں کو آگے لے جانے والے لوگ ہر دباؤ کے سامنے اپنا مؤقف تبدیل نہیں کرتے، بلکہ مشکل حالات میں راستہ نکالتے ہیں۔
یہی ہے حافظ عاصم منیر کا پیغام، فیصلے حالات کے دباؤ میں نہیں، قومی مفاد کو سامنے رکھ کر کیے جاتے ہیں۔ پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے ایسی ہی ثابت قدم قیادت درکار ہے۔
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
اوریا مقبول جان کے دونمبر کالے جھنڈوں والے خراسان کے لشکری افغان طالبان نے جن کے ساتھ غزوہ ہند لڑنے کا دعوی کیا ہے اسی ہندوستان کے ساتھ معاہدہ کرلیا ہے کہ بھارتی ایئر فورس افغان طالبان کو جنگی طیارے اڑانے کی تربیت دے گی۔
اب بھارتی پائلٹ افغانیوں کو طیارہ اڑانا تو سکھا سکتے ہیں لیکن باحفاظت لینڈنگ کی گارنٹی نہیں ہے۔
کیونکہ پاکستان ایئر فورس کی موجودگی میں اتنے سالوں میں بھارتی پائلٹ ابھی تک باحفاظت لینڈنگ سیکھ نہیں سکے افغانیوں کو کہاں سے سکھائیں گے ۔
کچھ پتہ نہیں چلتا کب پاکستانی نیچے اتار کر تھپڑ مار کر چائے پلا دیں🤣
افغان طالبانی اٸیر فورس👇
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ECO وزرائے خارجہ کونسل کے 30ویں اجلاس کے اختتامی خطاب میں علاقائی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری اور رابطوں کے فروغ کو مشترکہ ترقی کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ پاکستان کی 2026-27 کی چیئرمین شپ کے تحت علاقائی روابط مضبوط بنانے، وسطی و جنوبی ایشیا کو منسلک کرنے، تجارتی رکاوٹیں دور کرنے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
گیم چینجر، پاکستان کا نیا ہائبرڈ عذاب "ARROW-1"
نہ یہ مکمل ڈرون ہے، نہ ہی محض ایک کروز میزائل... یہ دونوں کی تباہ کن صلاحیتوں کا ایسا امتزاج ہے جس کا سامنا کرنے کی جرات دنیا کی کسی سپر پاور میں بھی نہیں۔ جب آسمان سے مو*ت بن کر یہ ہائبرڈ شاہین نکلے گا، تو دشمن کے ایئر ڈیفنس سسٹمز کے پر ترخچے اڑ جائیں گے۔
⚡ کیا ہے یہ Arrow-1؟
رفتار اور طاقت ایسی کے اس میں میزائل والا طاقتور انجن نصب ہے جو اس کی رفتار کو خوفناک حد تک بڑھا دیتا ہے۔ اس میں ڈرون جیسی جدید ترین مصنوعی ذہانت (AI) موجود ہے جو خود اپنے ٹارگٹ کو ڈھونڈ کر نیست و نابود کر دیتی ہے۔
دشمن کے لیے انمٹ خونی دوہرائی: "اگنور کرو گے تب بھی مر*و گے، گرانے کی کوشش کرو گے تب بھی مر*و گے"
1. دشمن سر جوڑ کر بیٹھ جائے گا کہ یہ کون سا بلا ہے، نہ اس کی سمجھ آئے گی کہ یہ میزائل ہے یا ڈرون، اور نہ ہی اس کے توڑ کے لیے کوئی حکمتِ عملی کام کرے گی۔
2. اگر دشمن اسے گرانے کے لیے اپنے کروڑوں ڈالر کے مہنگے میزائل اور سسٹمز استعمال کرتا ہے، تو وہ ایک انتہائی سستے "Arrow-1" کو گرانے کے چکر میں اپنا پورا ایئر ڈیفنس نیٹ ورک اور لانچنگ سائٹس بیٹھو بیٹھے تباہ کروا بیٹھے گا۔
3. ایک سستے ڈرون کی معمولی قربانی دشمن کے پورے ریڈار نیٹ ورک، اس کی چھپی ہوئی پوزیشنز اور اینٹی ڈرون سسٹمز کی لوکیشن کو ہمارے شاہینوں کی پلیٹ میں رکھ دے گی۔
مختصر یہ کہ Arrow-1 میدانِ جنگ کا وہ ڈراؤنا خواب ہے جس کا کوئی دفاع نہیں۔ دشمن کے لیے اب بچنے کا کوئی راستہ نہیں۔
پاک فضائیہ کی برتری، اب آسمان پر صرف اور صرف ہمارے شاہینوں کا راج ہوگا۔
#Arrow1 #PakistanAirForce
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
ہم نیٹ ورک کے درید قریشی کے لیے اب اصل سوال صرف بھاری تنخواہوں اور مراعات کا نہیں، بلکہ بیرونِ ملک سرمایہ کاری کے تحفظ کا بھی ہے، ایک طرف برطانوی ذیلی کمپنی کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہوتا ہے، دوسری طرف اسی کمپنی میں کی گئی 9 کروڑ 59 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کی مالیت اچانک صفر قرار دے دی جاتی ہے۔ مزید یہ کہ 10 کروڑ 53 لاکھ روپے کا واجب الادا قرض ناقابلِ وصول قرار دے کر رائٹ آف کر دیا جاتا ہے۔ آخر یہ کیسا مالیاتی حساب ہے؟ کاروبار کی فروخت بڑھ رہی ہے مگر سرمایہ کاری کی قدر ختم اور کروڑوں کا قرض وصولی کے بجائے کھاتوں سے خارج! اس فیصلے کی بنیاد کیا تھی، ذمہ دار کون تھا اور شیئر ہولڈرز کے سرمائے کے تحفظ کے لیے کیا اقدامات کیے گئے؟
درید قریشی اور ہم نیٹ ورک کی انتظامیہ کو ان سوالات کا دستاویزی جواب دینا چاہیے۔ SECP اور متعلقہ آڈٹ و ٹیکس حکام بھی اس معاملے کا جائزہ لیں۔ پبلک لسٹڈ کمپنی میں شیئر ہولڈرز کا سرمایہ کسی کی ذاتی مرضی کے فیصلوں کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔ شفافیت احسان نہیں، قانونی اور کارپوریٹ ذمہ داری ہے۔
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
دستاویزی ریکارڈ کے مطابق مفتی ابرار کے اثاثوں، جائیدادوں، بینک بیلنس اور آمدن میں ایسے تضادات سامنے آئے ہیں جن کی وضاحت ناگزیر ہے۔ اس فضل الرحمن کے فرنٹ مین مفتی ابرار کی اس ویلتھ اسٹیٹمنٹ نے کئی سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اسلام آباد کے مہنگے علاقوں E-11، Fortune Empire اور گلبرگ گرینز میں متعدد اپارٹمنٹس اور کمرشل دکانوں کی مالیت برسوں تک ایک ہی ظاہر ہوتی رہی۔ کہیں پانچ اپارٹمنٹس کی مجموعی قیمت صرف 75 لاکھ روپے، کہیں چھ کمرشل دکانوں کی مالیت پانچ سال سے 90 لاکھ روپے برقرار۔۔۔۔۔ 2025 میں پہلے ظاہر کیے گئے دو اپارٹمنٹس اثاثوں کی فہرست سے غائب ہوگئے، دوسری جانب بینک اکاؤنٹس میں ایک کروڑ روپے سے زائد رقم موجود ظاہر کی گئی، جبکہ سالانہ تنخواہ اور دیگر آمدن مجموعی طور پر تقریباً 23 لاکھ روپے بتائی گئی۔ سوال یہ ہے کہ باقی رقم کہاں سے آئی؟ کیا غائب ہونے والے اپارٹمنٹس فروخت ہوئے؟ اگر ہوئے تو فروخت کی رقم اور معاہدے کہاں ہیں؟ معاملہ صرف یہاں تک محدود نہیں۔ 2023 میں 60 لاکھ روپے کا تحفہ دینے کا اندراج، 2022 سے 2024 تک ایک کروڑ 31 لاکھ روپے کے کیپٹل گین، اور نابالغ اظہار احمد خان کے نام پر 8.04 کنال زمین کی ملکیت اور فنڈنگ بھی وضاحت طلب ہیں۔
کچھ سوالات فضل الرحمن سے بھی ہیں اور مفتی ابرار سے بھی۔
مفتی ابرار کے اثاثوں کی اصل مالیت کیا ہے؟ جائیدادوں کی خرید و فروخت کے معاہدے کہاں ہیں؟ بینک اکاؤنٹس میں اضافے کا ذریعہ کیا ہے؟ 60 لاکھ کا تحفہ کس کو دیا گیا؟ اور نابالغ کے نام پر درج کروڑوں کی زمین کی خریداری کے لیے رقم کس نے ادا کی؟
مذہبی اثرورسوخ اور سیاسی قربت کسی کو احتساب سے بالاتر نہیں کر سکتی۔ اگر تمام معاملات قانونی اور شفاف ہیں تو دستاویزی ثبوت سامنے لائے جائیں۔ یہ سیاسی مخالفت نہیں، اثاثوں کی شفافیت اور عوامی جواب دہی کا سوال ہے۔
#فخرِ_قوم_ملت_فیلڈ_مارشل
آئی ایس آئی کے ایجنٹ غبارے، آئی ایس آئی ایجنٹ کبوتر اور کوؤں کے بعد اب بھارتی راجستھانی پولیس نے یہ دو نمونے بھی گرفتار کر کے آئی ایس آئی کے کھاتے میں ڈال دیے ہیں۔
راجستھان کے علاقے گنگا نگر میں ٹرین میں ایک دھماکہ ہوا ۔
جس کے بعد پنجاب کے ضلع گورداسپور سے تعلق رکھنے والے مہک دیپ کور اور دیویندر سنگھ کو بھارتی پولیس نے گرفتار کر لیا۔ زی نیوز نے بغیر کسی ثبوت کے اس ریلوے دھماکے کا ذمہ دار پاکستان کو بنا دیا۔
زی نیوز کے بقول یہ دونوں شکل سے یتیم اور لاچار نظر آنے والے آئی ایس آئی کے ایجنٹ ہیں🤣
پاکستان میں نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کی مخالفت کون کر رہا ہے؟
🔴 وہ وڈیرے اور جاگیردار جو اپنی زمینیں سیلاب سے بچانے کے لیے غریبوں کی آبادیوں کی طرف دریاؤں کے بند تڑوا دیتے ہیں، تاکہ ان کی فصلیں اور جائیدادیں محفوظ رہیں۔
🔴 وہ سردار جو غریبوں کو اپنا ہاری بنا کر اپنی زمینوں پر غلاموں کی طرح کام کرنے پر مجبور رکھتے ہیں اور نسل در نسل ان کا استحصال کرتے ہیں۔
🔴 وہ بااثر لوگ جو قیمتی معدنیات کی غیر قانونی کان کنی اور چوری میں ملوث ہیں اور اپنے مفادات بے نقاب ہونے سے خوف زدہ ہیں۔
🔴 وہ سیاست دان جو اپنے حلقوں کے ترقیاتی فنڈز ہڑپ کر جاتے ہیں اور عوام کو مطمئن کرنے کے لیے صوبائی دارالحکومت میں فوٹو سیشن کروا کر انہیں بے وقوف بناتے ہیں۔
🔴 وہ فرعون صفت وڈیرے جن کے اپنے بچے امریکہ میں تعلیم حاصل کرتے ہیں، لیکن اپنے علاقوں کے غریب ہاریوں کے بچوں کے لیے ایک معیاری اسکول بنوانا بھی گوارا نہیں کرتے۔
🔴 وہ جاگیردار جن کے اپنے خاندان علاج کے لیے بیرونِ ملک جاتے ہیں، مگر جن کے علاقوں کے عوام کو بخار اور اسہال جیسی عام بیماریوں کے علاج کی بنیادی سہولتیں بھی میسر نہیں۔
🔴 وہ بااثر طبقہ جو عوام کو اپنی زر خرید رعایا سمجھتا ہے، عوام کے ٹیکسوں پر عیاشیاں کرتا ہے اور انہیں بنیادی حقوق سے محروم رکھ کر اپنے اقتدار اور مفادات کا تحفظ کرتا ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ چھوٹے صوبوں اور نئے انتظامی یونٹس کی مخالفت وہی طبقہ کرتا ہے جسے عوام کی ترقی، اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی اور وسائل کی منصفانہ تقسیم سے خطرہ محسوس ہوتا ہے۔
🟢 نئے انتظامی یونٹس بنانے سے پاکستان کا مجموعی رقبہ کم نہیں ہوگا۔
🟢 کسی کا گھر نہیں چھینا جائے گا نہ کسی کی زرعی زمین اس سے محروم ہوگی۔
🟢 کسی کی فیکٹری یا کارخانے پر قبضہ نہیں ہوگا۔
🟢 البتہ عوام کے قریب انتظامیہ، بہتر اسپتال، اسکول، کالج، سڑکیں اور بنیادی سہولتیں ضرور فراہم کرنا پڑیں گی۔
اور یہی وہ کام ہیں جن سے کرپٹ اور مفاد پرست طبقہ گھبراتا ہے!
جو سیاست دان عوام کی حقیقی فلاح و بہبود چاہتا ہے، وہ نئے انتظامی یونٹس اور چھوٹے صوبوں کا حامی ہوگا کیونکہ اس کا مقصد اقتدار پر قبضہ برقرار رکھنا نہیں بلکہ عوام کو ان کے حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہے۔
صوبے بناؤ۔۔ اختیارات عوام تک پہنچاؤ۔۔ پاکستان کو مضبوط بناؤ
#Pakistan
مذہب کی آڑ میں کروڑوں کا ڈیجیٹل نیٹ ورک یا ڈیجیٹل فورس؟
جمعیت علماء اسلام (ف) کے سوشل میڈیا نیٹ ورک پر ماہانہ 7 سے 8 کروڑ روپے خرچ ہونے یہ محض سیاسی سرگرمی نہیں بلکہ ایک انتہائی سنجیدہ مالیاتی اور قومی معاملہ ہے جو ریاست مخالف بیانیہ چلاتے ہیں۔
سوال یہ ہے کہ چندے، عطیات اور مذہبی وابستگی کے نام پر وسائل جمع کرنے والی جماعت کے پاس اتنا بھاری بجٹ کہاں سے آ رہا ہے؟
ضیاء الرحمٰن کا اس نیٹ ورک میں کیا کردار ہے؟ پاکستان اور افغانستان میں سرگرم اکاؤنٹس کی مالی معاونت کون کر رہا ہے؟
اور ان اخراجات کا باقاعدہ حساب کس کے پاس ہے؟
کیا مذہب کا نام صرف چندہ جمع کرنے، سیاسی مخالفین کو نشانہ بنانے اور سوشل میڈیا پر منظم مہم چلانے کے لیے رہ گیا ہے؟
اگر کارکنوں کو بھاری تنخواہیں دے کر مخصوص سیاسی بیانیہ پھیلایا جا رہا ہے، جعلی یا پیڈ اکاؤنٹس کے ذریعے رائے عامہ کو متاثر کیا جا رہا ہے، اور بیرونِ ملک (بھارت) سے اس سرگرمی کو مالی یا انتظامی مدد مل رہی ہے تو پھر اسے محض جماعتی سیاست کہہ کر نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔
NCCIA اور متعلقہ مالیاتی ادارے ان الزامات کی غیر جانب دارانہ تحقیقات کریں۔ فنڈنگ کے ذرائع، بینک ٹرانزیکشنز، مبینہ تنخواہوں، ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور بیرونِ ملک روابط کا فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ جس کا دامن صاف ہو، وہ ثبوت کے ساتھ سامنے آئے اور جس نے قانون توڑا ہو، اسے بلاامتیاز جواب دہ بنایا جائے۔
یاد رکھیے! مذہب کسی سیاسی خاندان کی جاگیر نہیں، چندہ کسی کی ذاتی سلطنت نہیں اور سوشل میڈیا قانون سے بالاتر کوئی ریاست نہیں۔۔۔۔۔۔
اب سوال صرف ایک ہے۔ اگر یہ سب محض الزامات ہیں تو ثبوت کے ساتھ تردید کیجیے، اور اگر ان میں حقیقت ہے تو پھر احتساب سے کوئی استثنیٰ کیوں؟
دین کے نام پر سیاست کرنے والوں کا بھی وہی احتساب ہونا چاہیے جو کسی عام شہری کا ہوتا ہے۔ قانون سب کے لیے برابر ہونا چاہیے۔
مذہب کے نام پر غریب عوام، مدارس کے طلبہ اور کارکنوں سے چندہ جمع کرنے والی فضل الرحمٰن کی قیادت اب لندن اور بارسلونا کے مبینہ پُرتعیش دوروں پر سنگین سوالات کی زد میں ہے۔ ضیاء الرحمٰن، عبید الرحمٰن اور راشد محمود سومرو کے 27 اکتوبر سے 13 نومبر تک برطانیہ کے دورے اور بارسلونا میں قیام کے اخراجات آخر کون برداشت کر رہا ہے؟ عدنان خان اور امجد خان کی میزبانی و مالی معاونت کی نوعیت کیا ہے؟ کیا ان دوروں میں مدارس یا جماعتی چندے کی رقم استعمال ہوئی؟ مذہبی سادگی کے وعظ دینے والوں کو اب تقریروں کے بجائے مستند مالی ریکارڈ اور شفاف جواب دینا ہوگا۔ چندہ دینے والوں کو یہ جاننے کا پورا حق ہے کہ ان کی رقم کہاں خرچ ہو رہی ہے۔
عمران خان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمی خان کو 50 دن کے بعد اج رہا کر دیا گیا دونوں نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی تھی اور یہ ریاست کے خلاف غلط زبان استعمال کرتی تھیں ویسے نورین نیازی نے بھارتی ٹی وی پر جس قسم کا انٹرویو دیا ہے اس کے بعد اس کی رہائی ہونی نہیں چاہیے تھی اسے بھی علیمہ خان کے ساتھ ہی رکھتے۔
جب گنوار صاحب اقتدار بنا دیے جائیں
ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تحت افغانستان میں بنیادی طبی امداد اور جان بچانے کی تربیت (Basic Life Support) جیسے انتہائی اہم موضوع پر کانفرنس منعقد کی گئی۔
کیونکہ افغانستان میں ہزاروں بارودی سرنگیں ابھی بھی موجود ہیں ۔سیلاب اور زلزلے جیسی قدرتی آفات کی وجہ سے بھی لوگوں کی جان خطرے میں رہتی ہے۔ اس کے علاوہ ان کی آپسی لڑائیوں کی وجہ سے بھی ہنگامی حالات درپیش رہتے ہیں ۔جبکہ افغانستان میں میڈیکل کے عملے کی شدید کمی ہے
مگر کانفرنس میں موجود افغان طالبان کا غیر سنجیدہ اور غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل دیکھ کر دنیا حیران رہ گٸ۔
جس تقریب کا مقصد انسانی جانیں بچانے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور طبی شعور اجاگر کرنے کی تربیت دینا تھا، وہاں یہ طالبانی نمائندے کرسیوں کے گرد میوزیکل چیئر کھیلتے اور تفریح میں مصروف دکھائی دیے۔
یہ محض ایک تقریب کا مذاق نہیں بلکہ عوامی ذمہ داریوں اور انسانی جانوں کی اہمیت سے کھلواڑ ہے۔
طالبان رجیم کے سرکاری نمائندوں میں پیشہ ورانہ سنجیدگی، نظم و ضبط اور عوامی خدمت کا احساس کہاں ہے؟
افسوس کہ افغانستان کے عوام کو درپیش سنگین مسائل کے مقابلے میں طالبانی حکمرانوں کی ترجیحات ہی کچھ اور دکھائی دیتی ہیں۔
یہ جانیں لے تو سکتے ہیں لیکن جان بچانے کے قابل نہیں
#Afghanistan
عالیشان بنگلے میں درجنوں ملازمین کے سنگ رہنے والا اور بے شمار باڈی گارڈز کے ساتھ لگزری گاڑیوں میں گھومنے والا سابق وزیر اسد محمود کاغذوں میں اتنا غریب ہے کہ اس کے پاس قابل ٹیکس کچھ بھی نہیں، سب فرنٹ مینوں کے نام ہے۔
#SB19
مذہب کے نام پر غریب عوام اور مدارس کے نادار طلبہ سے چندہ جمع کرنے والی فضل الرحمٰن کی قیادت کا لندن اور بارسلونا کے پُرتعیش دورے انکے قول وفعل میں شرمناک تضاد کی عکاسی کرتے ہیں۔
غریب والدین اپنے بچوں کی تعلیم کے لیے چندہ دیں
کارکن جماعت کے لیے قربانیاں دیں اور قیادت بیرونِ ملک شاہانہ ہوٹلوں کے مزے لوٹے۔
ضیاء الرحمٰن، عبید الرحمٰن اور راشد سومرو کے ان دوروں کے اخراجات کون اٹھا رہا ہے؟ عدنان خان اور امجد خان کی مالی معاونت کے پیچھے کیا معاملات ہیں؟
کیا مدارس کے چندے سے یہ عیاشیاں نہیں ہو رہی ہیں؟
اگر سب کچھ جائز اور شفاف ہے تو مالی ریکارڈ سامنے لانے سے گریز کیوں؟
مذہب کو کاروبار، چندے کو ذاتی عیاشی اور سادگی کو صرف تقریروں کا موضوع بنانے والوں کو اب عوام کے سوالوں کا جواب دینا ہوگا.