بروقت ایف آئی آر کا اندراج نہ کرنے پر ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے سرکاری محکمہ کی درخواست پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ایکٹنگ ڈی ایس پی خانپور انسپکٹر خان افسر اور ایس ایچ او مکھنیال ظہور بیگ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 1 دن کے اندر جواب دینے کے احکامات جاری کئے۔
آئی جی پولیس خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری تھانہ کوٹ کی حدود موٹر وے پر 2 کروڑ سے زائد کی ڈکیتی میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے اور مسروقہ رقم کی برآمدگی پر ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی و دیگر افسران کو تعریفی اسناد اور نقد انعام دیتے ہوئے۔
ڈی پی او ہری پور کا رات گئے مختلف تھانہ جات، گشتوں و ناکہ بندی پوائنٹس کا اچانک دورہ حوالات تھانہ میں مختلف نوعیت کے مقدمات میں بند ملزمان سے پوچھ گچھ کرنے اور پولیس افسران و جوانوں کو ڈیوٹی سے متعلق ضروری ہدایات دینے کے ساتھ تھانہ ریکارڈ اور دیگر شعبہ جات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کی یونیورسٹی آف ہری پور میں منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت۔ سیمنار کے اختتام پر شیلڈ/سرٹیفکیٹ تقسیم کرنے کے ساتھ معاشرتی برائیوں کی روک تھام خاص کر منشیات کے نقصانات سے متعلق بھی آگاہی دی
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کا پاک آسٹریا یونیورسٹی
کا دورہ۔ یونیورسٹی میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا۔ تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی سہولیات فراہم کرنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ یونیورسٹی میں فارنرز کی سیکورٹی کے لئے پولیس کی نفری تعینات کی جائے گی
ڈی پی او ہری پور لیفٹینٹ کمانڈر (ر) کاشف آفتاب عباسی کا پولیو ٹیموں کے ساتھ کئے گئے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے مختلف ایریاز کا دور. انسداد پولیو مہم کے لئے 700 سے زائد پولیس افسران و جوان سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔
ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور کی خانپور دوہرے قتل سے متعلق پریس بریفنگ
24 گھنٹوں کے اندر تھانہ خانپور کی حدود جنڈیال ماں اور بیٹے کے قتل میں ملوث 3 ملزمان عبدالوحید، ظہیر اور عبدالقیوم گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد
ڈی پی او ہری پور کی موٹر وے پر ڈکیتی کے ملزمان کی گرفتاری سے متعلق پریس بریفنگ۔ موٹر وے ڈکیتی میں 4 ملزمان میں سے ماسٹر مائنڈ شکیل سمیت مزید 1 ملزم گرفتار، 02 ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے۔ مسروقہ رقم 02 کروڑ 23 لاکھ 43 ہزار روپے برآمد