ابحاث کجا، اہلِ شرف تم ہو کہ ہم ہیں؟
یٰس کے فرزندِ خلف تم ہو کہ ہم ہیں؟
گر جاننا ہو آب کی تفصیل میں جانا
اُس بحرِ شواہد کا صدف، تم ہو کہ ہم ہیں
ہم تیر کی تقدیر پہ قادر ہیں ذرا دھیان
پھر غور سے دیکھو کہ ہدف تم ہو کہ ہم ہیں
ماہ نور رانا
#Eid#molaAli#قومی_زبان#ادب_شناس
اک آدھ نظر لشکرِ افلاک کی جانب
پہچان لو، غالب ہے جو صف، تم ہو کہ ہم ہیں
یہ سوچ لو کہ وقت کے سینے میں ازل سے
آمد کی جو بجتی ہے وہ دف تم ہو کہ ہم ہیں
معمور کی مرضی سے الگ ہم ہیں؟ چلو ٹھیک
مقصود کے وعدے سے حذف؟ تم ہو کہ ہم ہیں؟
ماہ نور رانا
۔۔ #قومی_زبان
فن النور تو تم لوگ بصارت سے تہی ہو
فن النفس نظر، تیغ بکف تم ہو کہ ہم ہیں
تم ہم کو بتاتے ہو نہج کیا ہے غلو کیا؟
یہ دیکھ تو لو سوئے نجف تم ہو کہ ہم ہیں
تم ردِ دلائل سے ہمیں مات کرو گے؟
توصیفی صحیفوں کا شغف تم ہو کہ ہم ہیں؟