ہر ایک کی بہشت اُسی کا ایمان اور اُسی کے اعمال صالحہ ہیں
خدا نے بہشت کی خوبیاں اس پیرایہ میں بیان کی ہیں جو عرب کے لوگوں کو چیزیں دل پسند تھیں وہی بیان کردی ہیں تا اس طرح پر ان کے دل اس طرف مائل ہو جائیں۔ اور دراصل وہ چیزیں اَور ہیں یہی چیزیں نہیں۔ مگر ضرور تھا کہ ایسا بیان کیا جاتا تا کہ دل مائل کئے جائیں۔
(براہین احمدیہ حصہ پنجم، روحانی خزائن جلد ۲۱ صفحہ٤۲٤)
اسلامی بہشت کی یہی حقیقت ہے کہ وہ اس دنیا کے ایمان اور عمل کا ایک ظل ہے وہ کوئی نئی چیز نہیں جو باہر سے آ کر انسان کو ملے گی بلکہ انسان کی بہشت انسان کے اندر ہی سے نکلتی ہے اور ہر ایک کی بہشت اُسی کا ایمان اور اُسی کے اعمال صالحہ ہیں جن کی اِسی دنیا میں لذت شروع ہو جاتی ہے اور پوشیدہ طور پر ایمان اور اعمال کے باغ نظر آتے ہیں اور نہریں بھی دکھائی دیتی ہیں لیکن عالم آخرت میں یہی باغ کھلے طور پر محسوس ہوں گے۔ خدا کی پاک تعلیم ہمیں یہی بتلاتی ہے کہ سچا اور پاک اور مستحکم اور کامل ایمان جو خدا اور اس کی ذات اور اس کی صفات اور اس کے ارادوں کے متعلق ہو وہ بہشت خوش نما اور باروَر درخت ہے اور اعمال صالحہ اس بہشت کی نہریں ہیں۔
(اسلامی اصول کی فلاسفی، روحانی خزائن جلد ۱۰ صفحہ ۳۹۰)
کیا زندگی کا ذوق اگر وہ نہیں ملا
لعنت ہے اَیسے جینے پہ گر اُس سے ہیں جُدا
اس رُخ کو دیکھنا ہی تو ہے اصل مُدّعا
جنّت بھی ہے یہی کہ ملے یارِ آشنا
(نصرۃ الحق، روحانی خزائن جلد ۲۱صفحہ ۱۳-۱٤)
جماعت احمدیہ برطانیہ کے جلسہ سالانہ 2025ء کے موقع پر دوسرے دن بعد دوپہر کے اجلاس سے سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایمان افروز اور دل نشین خطاب (حصہ دوم) - الفَضل انٹرنیشنل #Alfazl https://t.co/XptULmiCID
حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:
’’اسلام نے ان ترکیبوں سے منع کر دیا ہے جن کے ذریعہ سے لوگ ناجائز طور پر زیادہ نفع حاصل کرتے ہیں۔ چنانچہ اسلام اس امر کو گناہ قرار دیتا ہے کہ کوئی شخص تجارتی مال کو اس لئے روک رکھے کہ تا اس کی قیمت بڑھ جائے اور وہ زیادہ قیمت پر فروخت ہو۔‘‘
(احمدیت یعنی حقیقی اسلام، انوار العلوم جلد ۸صفحہ ۳۰۹)
https://t.co/OUGzP2L45j
One hundred days into the US–Israel war on Iran, the contrast is clear: diplomacy on the surface, destruction beneath it. As ceasefire efforts remain fragile, satellite imagery reveals the scale of damage across critical sites, underscoring that the consequences of war linger long after the strikes end, affecting lives, economies, and regional stability.
NOAH’s ARK - An Invitation to Faith
By the Founder of the Ahmadiyya Muslim Community - Hazrat Mirza Ghulam Ahmad, the Promised Messiah (peace be upon him)
#Islam#Ahmadiyya
https://t.co/7jqXAt2Yaj
جلسہ سالانہ جماعت احمدیہ برطانیہ 2025ء کے موقع پر دوسرے دن بعد دوپہر کے اجلاس سے سیدنا امیر المومنین حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایمان افروز اور دل نشین خطاب (حصہ اوّل) - الفَضل انٹرنیشنل #Alfazl https://t.co/lTZA97m94I