🌍🔥 THE DAILY CONNECT | GLOBAL GROWTH SPACE
🤝 Let’s connect, support & grow together
💯 Active Mutuals | F4F | International Networking
🎤 Join us, invite your friends & let’s build a powerful global community! ❤️
👇 JUMP IN & LET’S GROW TOGETHER!
https://t.co/g60FNBn7cO
Let us build an economic partnership worthy of the friendship we have inherited, where investments create opportunities for our peoples and where our shared values are translated into shared progress.
@MMuizzu#MaldivesPakistan
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج اسلام آباد میں مالدیپ-پاکستان بزنس فورم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔
وزیرِ اعظم نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان 20 کروڑ ڈالر کے تجارتی حجم کے حصول کےلئے پختہ عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مالدیپ کے صدر کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم موڑ اور دوطرفہ تجارت و سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا جبکہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے نئے دور کا خواہاں ہیں، اقتصادی شراکت داری دونوں ممالک کے عوام کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گی، پاکستانی تعمیراتی اورانجینئرنگ کمپنیاں مالدیپ کے ترقیاتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کریں۔
تقریب میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، وفاقی کابینہ کے ارکان، مالدیپ کے ہمراہ وفد کے ارکان اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو پاکستان کے مخلص دوست ہیں اور ان کا دورہ برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم موڑ ثابت ہوگا، یہ دورہ دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے حجم کو فروغ دینے کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے قریبی برادرانہ تعلقات کو مضبوط اقتصادی شراکت داری میں بدلنے پر اتفاق ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ نے دوطرفہ تجارت میں اضافے کا فیصلہ کیا ، اس وقت دوطرفہ تجارت کا حجم تقریباً ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالر ہےجسے آئندہ دو برسوں میں بڑھا کر 200 ملین ڈالر تک لے جانے پر اتفاق ہوا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ میں پاکستان اور مالدیپ کی کاروباری شخصیات اور اداروں سے کہنا چاہوں گا ہمارے پاس ایک موقع موجود ہے جس سے استفادہ کرتے ہوئے ہم اسے ایک ٹھوس عملی منصوبے میں تبدیل کر سکتے ہیں، اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے مل کر مشترکہ کوششیں بروئے کار لانا ہوں گی۔
وزیراعظم نے بتایا کہ مالدیپ کے صدر کی وطن واپسی کے بعد پاکستانی تاجروں اور کاروباری شخصیات پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد مالدیپ بھیجا جائے گا جن کا مالدیپ میں متعلقہ شعبوں میں برآمدات میں تجربہ ہوگا، متعلقہ وفاقی وزراء اور سرکاری حکام بھی وفد میں شامل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بھرپور تیاری کرتے ہوئے تجارتی حجم کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ہمیں معمول سے بڑھ کر کوششیں اور محنت کرنا ہوگی۔ وزیراعظم نے پاکستان اور مالدیپ کے درمیان فضائی رابطوں کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے بہت ضروری ہیں، اسلام آباد اور مالے کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کرنے کا عزم رکھتے ہیں، اس وقت پاکستان اور مالدیپ کے درمیان براہ راست فضائی پروازیں نہیں ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے وزارت ہوا بازی کو براہ راست پروازوں کے لیے فوری فزیبلٹی تیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ براہ راست فضائی پروازیں جتنی جلدی ممکن ہو شروع کی جا سکیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بحری رابطے بھی اہمیت کے حامل ہیں، لہذا مطلوبہ اہداف حاصل کرنے کے لیے اس ضمن میں بھی مستعدی سے اقدام اٹھانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مالدیپ کے کسی صدر نے 11 سال بعد پاکستان کا دورہ کیا ہے، امید ہے کہ اب یہ دورے تواتر سے ہوں گے۔
مالدیپ کے صدر ڈاکٹر محمد معیزو نے پاکستان-مالدیپ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ فورم بہت اہمیت کا حامل ہے جس کے انعقاد اور اس میں شرکت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کاروباری شخصیات کے اجتماع سے خطاب کرنا باعث اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جو گہرے برادارانہ تعلقات سے عبارت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور مالدیپ کے تعلقات کے 60 سال مکمل ہونا باہمی اعتماد اور دوستی کا ثبوت ہے، پاکستان اور مالدیپ کی دوستی اور سفارتی اعتماد گہرا ہے، پاکستان کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے نئے دور کا خواہاں ہیں۔ صدر محمد معیزو نے کہا کہ یہ نہایت مناسب وقت ہے کہ ہم اپنے برادارانہ تعلقات کو تجارتی روابط، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی میں تبدیل کریں، یہی وجہ ہے کہ میں نے اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ روز دوطرفہ تجارت دو سال میں 20 کروڑ ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا جس کے حصول کے لیے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی جس سے نہ صرف کاروباری مواقع پیدا ہوں گے بلکہ علاقائی خوشحالی اور پائیدار ترقی کے حصول میں مدد ملے گی۔
1/2
President Dr Mohamed Muizzu and First Lady Sajidhaa Mohamed visit Faisal Mosque in Islamabad, Pakistan’s largest mosque and a landmark of Islamic architecture renowned for its distinctive design and religious significance.
#MaldivesPakistan