فرمان مصطفیٰ ﷺ🌷🌴
مصطفیٰ ﷺ کے وسیلے سے دعا مانگنا..!!
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی ﷺ کو سنا ، آپ فرما رہے تھے : جب تم مؤذن کو سنو تو اسی طرح کہو جیسے وہ کہتا ہے ، پھر مجھ پر درود بھیجو کیونکہ جو مجھ پر ایک دفعہ درود بھیجتا ہے ،اللہ تعالیٰ اس کے بدلے میں اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ، پھر اللہ تعالیٰ سے میرے لیے وسیلہ مانگو کیونکہ وہ جنت میں ایک مقام ہے جو اللہ کے بندوں میں سے صرف ایک بندے کو ملے گا اور مجھے امید ہے وہ میں ہوں گا چنانچہ جس نے میرے لیے وسیلہ طلب کیا اس کے لیے ( میری ) شفاعت واجب ہو گئی ۔‘‘!!
( صحیح مسلم حدیث : 849 )🌷🌴
#خاتم_النبیین_محمّدﷺّ
#وماارسلنك_الارحمة_للعالمين
#صدف_کے_موتی
السلام عليكم ورحمۃ 🌹🍃
صبـــــــاح النـــــــور
بچہ چاہے جتنی آہستہ آواز سےروئے، فوراً وہ آواز سوئی ہوئی ماں کو جگا دیتی ہے.تو پھریہ کیسے ممکن ہے کہ وہ رب جسے نہ نیند آتی ہے نہ اونگھ اور جو اپنے بندوں سے ستر ماؤں سے زیادہ محبت کرتا ہے،اپنے بندے کی آہ پر اس کی فریاد نہ سنے اور اپنے بندے کی حاجت پوری نہ کرے اللہ ربُّ العزت فرماتا ہے میرى محبت تو دیکھو جو فرشتے شام کو تمہارے گناہ میرے پاس لاتے ہیں میں صبح انہی کے ہاتھ تمہارا رزق بھیج دیتا ہوں اللہ سے گڑگڑا کر مانگنے والے بنو، ہر مشکل آسان ہو جائے گی
اللہ کرے آج کی مبارک صبح آپ کی حاجات اور قبولیت کی نوید بن کر اپنے نور کی ٹھنڈی کرنوں سے آپ کے گھر کے در و دیوار کو منور کرے.!!
آمیــــــــــن ثم آمیـــــــــــــن 🤲🌹🌹
یا رب العالمین ﷻ بطفیل سید المرسلین
ﷺ . •┈┈┈┈••✦✿✦••🌹🌹🌴
#زھرا
#صدف_کے_موتی
"اے میرے رب، مجھے توفیق دے کہ میں تیری اس نعمت کا شکر ادا کروں جو تو نے مجھ پر اور میرے والدین پر کی ہیں اور وہ نیکی کرنے کی توفیق عطا فرما جس سے آپ کو راضی ہو۔ اور مجھے اپنی رحمت سے اپنے نیک بندوں میں داخل فرما۔‘" (سورہ نمل)