ہمیں چیزیں پریشان نہیں کرتیں، بلکہ اُن کے بارے میں ہمارے خیالات ہمیں بے چین کرتے ہیں۔”
رواقیت سکھاتی ہے کہ حقیقی طاقت کنٹرول میں نہیں بلکہ قبولیت میں ہے، جو تم بدل سکتے ہو اسے بدلو جو نہیں بدل سکتے اسے قبول کرو۔!
~ایپکٹیٹس
کچھ چیزیں نصیب اور قسمت دونوں میں نہیں ہوتی لیکن اللٰہ پر توکل اور یقین سے سب کچھ ہوجاتا ہے، اللٰہ فرماتا ہے تم صبر کی انتہا کر دو میں معجزوں کی انتہا کر دوں گا۔!
کوئی بن گیا رونق اکھیاں دی،
کوئی چھوڑ کے شیش محل چلیا✨💔
کوئی پلیا ناز تے نخریاں وچ،
کوئی ریت گرم تے تھل چلیا🍁
کوئی بھل گیا مقصد آون دا،
کوئی کرکے مقصد حل چلیا.🖤
اتھے ھرکوئی "فرید" مسافر اے،
کوئی اج چلیا کوئی كل چليا🥀
پتہ ہے اس دور میں ہمیں اشد ضرورت ہے کہ ہم خود پر تھوڑا رحم کریں۔ خود کو بے وجہ پریشان نہ کریں۔ مستقبل کی اتنی فکر ہمارا حال بھی کھا رہی ہے۔ کچھ دیر کے لئے ٹھہر کر خود کو یہ کہیں کہ جو ہو رہا ہے ہونے دو۔ ہر چیز آپ اپنے قابو میں نہیں کر سکتے۔
بے سبب کی سوچیں ہمیں ناشکری کی طرف لے جاتی ہیں، ہر کام میں جلد بازی نہ کریں۔ جس نے آپ کو آج تک سنبھالا ہے وہ آگے بھی سنبھال لے گا۔
انشا اللٰہ
صبح بخیر
انسان بھی کتنا ماضی پرست ہے، حال کے تلخ حقائق سے خوفزدہ، مستقبل کے سیاہ اندھیروں سے مایوس، ماضی کی تہوں میں سر چھپاتے چھپاتے ایک دن خود ماضی بن جاتا ہے۔!
شب بخیر
یہ جو چاہت ہے کہ یادوں کو مری سُو بہ سُو رکھو
تو پھر لازم ہے خود کو بھی مِرے رُوبرو رکھو
مرا لہجہ، مری باتیں، مری نفاستیں سب ہیں
تمہارے پیار کی خوشبو، تم اپنی گفتگو رکھو
کوشش کریں کہ آپ کے کانوں تک وہ باتیں نہ پہنچیں جو لوگ آپ کی پیٹھ پیچھے کرتے ہیں ورنہ اس دنیا میں مخلص نظر آنے والے چہروں سے آپ کو شدید نفرت ہو جائے گی…