یوم سیاہ 5 اگست ، بلوچستان، ڈسٹرکٹ اوستا محمد
ملک بھر کی طرح ضلع اوستا محمد میں بھی پاکستان کے وزیر اعظم عمران احمد خان نیازی کے غیر قانونی گرفتاری کے حوالے سے ایک پُرامن احتجاجی ریلی پی ٹی آئی ضلعی سیکرٹریٹ سے نکالی گئی،ریلی مختلف رستوں سے ہوتی ہوئی گھنٹہ گھر پہنچ کر اختتام پزیر ہوئی۔
ریلی سے پاکستان تحریکِ انصاف بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری علی بخش نون، نصیر آباد ڈویژن کے جنرل سیکرٹری سید بلاول شاہ ،ڈسٹرکٹ اوستا محمد صدر لالا افضل مسعود ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری نصیر آباد ڈویژن عبدالجبار منجھو ، میڈیا کوآرڈینیٹر جمیل احمد جمالی ، جنرل سیکرٹری ضلع اوستا محمد علی احمد جمالی ، زوار حسین کھوکھر نے خطاب کیا۔
اس موقع پر سید وقار شاہ ،ٹکری حاکم علی جتک ، یامین علی دایہ ، عمران علی پندرانی ، برکت علی رند ، اعظم لغاری ، نیک محمد مینگل ، محمد صلاح رند ، صابر علی لاشاری، سرفراز احمد عمرانی ، نور محمد جمالی ، ارشد علی دایہ ، شہزادہ رند ، نجیب اللہ ، شوکت علی بگٹی ، باسط پلال ، محمد اسلام ، شاہ زیب ، مجیب احمد ، سراج احمد سومرو ، عبد الفتح ، سیف اللہ دایہ ، نوریز علی دایہ ریحان جان برڑہ ، سلیم احمد دایہ ، قربان علی ، محمد خان جتک ، عابد جتک سمیت بڑی تعداد میں ورکرز شریک ہوئے۔
#KhanIllegallyJailed3Years
#WorldWideProtestsForImranKhan
سسٹم کی ناکامی کا اعتراف کرنے پر پیپلز پارٹی کی اوپر کی لیڈرشپ بھی بول نہیں رہی، جبکہ ن لیگ کی اوپر والی لیڈرشپ بھی خاموش ہےـ
ویسے بھی شہباز شریف محسن نقوی کو وزارت داخلہ سے اور کرکٹ بورڈ کی چیئرمینی سے آج ہی ہٹا سکتا ہے، لیکن ہٹا نہیں رہا؟
کیوں؟ ظاہر ہے یہ سب نورا کشتی ہے!!
#ناحق_قید_کے_3سال
@ReadinWakil ہمیں باور کرایا گیا کہ یہ نظام منصفانہ ہے، قوانین عادلانہ ہیں اور انصاف غیر جانبدار ہوتا ہے۔ لیکن کیا ہوگا اگر قانون کے محافظ ہی قانون شکن بن جائیں؟ حقیقت یہ ہے کہ آج ہم اسی دنیا میں جی رہے ہیں جس کی نشاندہی باب مارلے نے کی تھی۔
محمد مالک: پھر تو پی ٹی آئی کا بیانیہ ہی سچ ثابت ہو رہا ہے پورا الیکشن ہی چوری شدہ تھا۔
افنان اللہ: اگر ہمارا الیکشن چوری کا تھا تو پھر پیپلز پارٹی کی بھی ساری نشستیں چوری شدہ ہوئیں۔ کراچی سے تو پیپلز پارٹی ایک نشست بھی نہیں جیتی۔
محمد مالک: اس کا مطلب تو یہی ہوا کہ آپ خود بھی مان رہے ہیں کہ پورا الیکشن ہی چوری شدہ تھا۔
حامد میر کا انکشاف 🔥🔥
تحریک انصاف کا انتہائی سینیئر ترین ممبر میرے پاس آیا اور کہتا کہ آپ ہمارے ساتھ اڈیالہ چلیں اور خان صاحب کو ڈیل پر قائل کریں کہ 3 ماہ کے لیے خاموشی اختیار کر لیں اور بنی گالا شفٹ ہو جائیں۔ خان صاحب کے پاس 2024 اور 2025 تک پورے پیکج کی ڈیلز تھیں لیکن وہ مرد آہن بالکل ڈیل لینے سے انکاری ہے۔ اتنی منتیں تو کبھی کسی کی نہیں کی گئیں جتنی پاکستان کی تاریخ کے سب سے بڑے لیڈر کی ہوئی ہیں
اسلام آباد ہائی کورٹ کے لارجر بینچ کا حکم ہے کہ عمران خان صاحب سے ہفتے میں اٹھارہ ملاقاتیں کروائی جائیں لیکن انتظامیہ نے اس حکم کو ٹھکراتے ہوئے ڈھٹائی سے ملاقاتیں روکی ہوئی ہیں۔ کسی عدالت کے حکم پر عمل نہیں ہو رہا۔ واحد راستہ اب مزاحمت ہے۔ مزاحمت ہوگی تو کچھ ہوگا ورنہ نہیں۔
فتح اللہ برکی ایڈووکیٹ
”ہم 3 عورتیں کھڑی ہیں، جتنے کیسز بنانے ہیں، بنا دو، کیا کر لو گے؟ زیادہ سے زیادہ مار دو گے، ہم نہیں ڈرتے۔ ہم شہادت قبول کرلیں گے، لیکن اپنے بھائی اور اپنے مُلک کیلئے کھڑے رہیں گے۔ عمران خان جیل میں ہے اور ان شاءاللّٰہ لوگوں نے سڑکوں پر نکلنا ہے۔ لوگ تیار ہیں، عمران خان کیلئے دباؤ ڈالیں گے۔ پاکستان میں قانون تو ختم ہوگیا ہے، آج کل تو کرمنل ججمنٹس دینے پر ترقیاں مل رہی ہیں، لیکن فکر نہ کریں، ہم میڈیا اور عدلیہ کی آزادی کیلئے بھی کھڑے ہیں۔“
علیمہ خان
#ReleaseImranKhan
ہم نے ملک کے لیے بہت کچھ کیا ہے، ہم نے اس ملک کے جو نوجوان بندوق کی طرف جارہے تھے انکو روکا ہے، مدارس کو روکا ہے۔ میں 26 سال سے اس محنت میں ہوں کہ ہمارا نوجوان مثبت کردار کی طرف جائے۔ آپ نے انکے سامنے میری کیا حیثیت کردی ہے؟ کل جب میں انکو کہوں گا کہ ایسا نہ کریں ویسا نہ کریں اور وہ مجھے کہیں آپکے ساتھ کیا ہوا۔ چلو میں نے برداشت کرلیا لیکن جب تک آپ سیدھے نہیں ہونگے میرا موقف تبدیل نہیں ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان
بریکنگ نیوز 🚨گیم بدل گئی۔ خُوف کے بُت ٹوٹ گئے۔ فضل الرحمن ایک مرتبہ اسٹبلیشمنٹ پر قہر بن کر ٹوٹ پڑے۔ تباہی مچادی 🔥🔥
تمہاری حقیقت پوری دُنیا جانتی ہے۔ شہداء کی توہین تذلیل اور تحقیر جو تم لوگوں نے کی ہے وہ کسی اور نے نہیں کی۔ اپنے جرائم کو چھپانے کے لیے تم شہداء کی اوٹ میں چھپنے کی کوشش کرتے ہو۔ کرنل شیر خان کا جنازہ ہم نے ہندوستان کے اصرار کے بعد وصول کیا ہے۔ تم نے اپنے شہداء ہندوؤں کے حوالے کیے۔ تم ان کے جنازے وصول کرنے کے لیے تیار نہیں تھے۔ تم نے اپنے شہداء کو ہندوؤں کے حوالے کیا اور وہاں سے ایک بیان آیا کہ ہم نے انہیں اسلامی طریقے سے دفن کر دیا۔
میں آپ کو بتاؤں عمران خان صاحب کے پاس جو پلان لے کے گئے تھے، میں ساتھ تھا اس میں۔ عمران خان صاحب نے اس سے پہلے کہ یہ لوگ، پانچ چھ لوگ تھے ہم۔ سلمان اکرم راجہ صاحب تھے، علی امین گنڈاپور صاحب تھے، صاحبزادہ حامد رضا میرا بھائی جو بے گناہ جیل میں ہے، تو خان صاحب نے بیٹھتے ہی کہا، "میں نے، پہلے میری بات سنو، میں نے بنی گالا نہیں جانا ہے۔"
"میں نے کوئی کمپرومائز نہیں کرنا ہے۔ میرے ساتھ والے لوگ جو ایک جملہ لکھ کے دے دیتے باہر آ جاتے۔ وہ جیل میں رہیں اور میں جنابِ والا ڈیل کر کے تو جا کے ادھر بیٹھ جاؤں؟ میں نہیں جاؤں گا۔ اور یہ جیل میرے لیے اللہ کی نعمت ہے۔" "میں پہلے وقت نہیں ہوتا تھا، قرآن پڑھتا ہوں تو پہلے ایک ترجمہ ابھی میرے پاس کئی ترجمے ہیں یا تفسیریں ہیں، مجھے اب صحیح یاد نہیں ہے۔" چار پانچ کی انہوں نے بات کی تھی۔ "دعا کرتا ہوں، پہلے نماز جلدی جلدی پڑھتا تھا، اب اطمینان سے نماز پڑھتا ہوں۔ کتابیں پڑھتا ہوں۔ یہ جیل میرے لیے اللہ کی نعمت ہے۔
قائد حزب اختلاف سینٹر علامہ راجہ ناصر عباس
بجلی گھروں کا سرکلر ڈیٹ تو سنا تھا مگر حیران کن طور پر گیس اور پٹرولیم میں سیکٹر میں بھی 36سو ارب سرکلر ڈیٹ کا انکشاف ہوا ہے۔
مزے کی بات ہے اس میں 1900 ارب اصل رقم اور 1700 ارب اس پر وقت پر ادائیگی نہ کرنے کا جرمانہ ہے۔
پاکستانی تو مہنگا پٹرول/گیس بلز/لیوی دے رہے ہیں پھر یہ 1900 ارب ادا کیوں نہ ہوئے جس پر اب 1700 ارب ہرجانہ بھی لگ گیا ہے۔
ہمارے حکمرانوں اور بیوروکریٹس کے نزدیک یہ سترہ سو ارب روپے کا ہرجانہ محض سترہ سو روپے ہے جو وہ عوام سے ہی وصول کر کے کمپنیوں کو دیں گے؟
@NeoNewsUR@NasrullahMalik1
بریکنگ نیوز 🚨انڈیا میں پابندی کا شکار ستلج فلم پوری ایکس پر اپلوڈ ہوگئی،تہکہ مچ گیا۔ یہ وہ فلم ہے جس کو مودی نے انڈیا میں بین کیا پھر نیٹ فلیکس سے بھی اتار دیا اس فلم میں رجیم چینج کرداروں کو بے نقاب کیا گیا ہے۔ ایچ ڈی فل بہترین کوالٹی میں انجوائے کریں🔥
پہلے گھروں میں بات ہوتی تھی، "دیکھنا 300 یونٹ کراس نہ ہو جائیں۔"
اب حالات یہ ہیں کہ ہر مہینے ایک ہی جملہ سننے کو ملتا ہے، "بس کسی طرح 200 یونٹ رہ جائیں۔"
گھر اب گھر کم اور حساب کی کاپی زیادہ لگتے ہیں۔ کوئی دوسرے کمرے میں نہیں جاتا کہ وہاں پنکھا بھی چلے گا، لائٹ بھی جلے گی۔ گرمی سے برا حال ہے، اوپر سے لوڈشیڈنگ الگ۔ بچے کھیلنے کے بجائے خاموش پڑے ہیں، بڑے باتیں کرنے کے بجائے میٹر کی ریڈنگ دیکھ رہے ہیں۔ زندگی اب سہولتوں کے حساب سے نہیں، یونٹس کے حساب سے گزر رہی ہے۔