نئے صوبوں کے قیام پر تحریک تحفظ آئین پاکستان کا پالیسی بیان:
"جہاں تک نئے صوبوں کے قیام کا تعلق ہے آئینِ پاکستان میں صوبوں کی تشکیل کا طریقہ کار پوری صراحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔
اس کے برعکس، محض انتظامی احکامات (ایگزیکٹو آرڈر) کے ذریعے اضلاع کی طرز پر صوبے بنانا، پاکستان کی اساس پر براہِ راست حملہ تصور کیا جائے گا۔
ہم ان قوتوں کو متنبہ کرتے ہیں کہ کسی بھی ایسے غیر آئینی اقدام کی صورت میں عوامی ردِعمل کو روکنا ممکن نہیں رہے گا اور پوری قوم سراپا احتجاج بن کر سڑکوں پر نکل آئے گی۔
پاکستان اب مزید کسی ایسے بحران یا مہم جوئی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
— قائدِ حزبِ اختلاف، محمود خان اچکزئی
#LongMarchOnSeptember27th
"عمران خان ناحق جیل میں ہیں ان پر کوئی جرم نہیں ہے، جعلی طریقے سے سزائیں سنائی گئی ہیں۔ جب بھی میرٹ پر سماعت ہوتی ہے تو بریت نتیجہ سامنے آتا ہے عدت کیس کے اندر بریت ہوتی ہے۔ سائفر کیس آپ نے دیکھا، کتنا خوفناک اور ٹیریبل کیس تھا، پاکستان کی تاریخ کا، اس میں بھی بریت ہو گئی۔جہاں تک باہر آنے کی بات ہے میں دیکھ رہا ہوں وہ جلد باہر آئیں گے "۔ ایڈووکیٹ خالد یوسف چوہدری
#FreeImranKhan
ہمیں یہ فیصلہ کرنا ہوگا کہ فوج پاکستان کے لیے ہے یا پاکستان فوج کے لیے؟اگر فوج پاکستان کے لیے ہے تو بالکل درست! پاکستان ہے تو اس کے لیے فوج چاہیے۔ ہمیں سب کچھ کرنا ہے، اپنی افواج کو مضبوط کرنا ہے، لیکن انہیں بھی مہربانی کرنی ہوگی۔
فوج ایک طاقت ہے تو ملک کے دفاع کے لیے ہے، اپنے لوگوں کے لیے نہیں۔ دو قوانین نہیں چلیں گے۔ یہاں وکلاء موجود ہیں، دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر سینکڑوں پاکستانی مارے گئے، بلکہ ہزاروں۔ لیکن انہوں نے اپنے لیے یہ طے کر لیا کہ جب چاہیں آئین کو روند ڈالیں، آئین پر حملہ کریں۔
ایک جرنیل تو یہ کہتا تھا کہ آئین کیا ہے؟ بارہ صفحوں کا ایک کاغذ ہے، میں پھینک سکتا ہوں۔ جو لوگ آئین کو پھینکتے ہیں، ان کا انجام بھی خطرناک ہوتا ہے۔آئین سوشل کانٹریکٹ ہوتا ہے، آئین سماجی معاہدہ ہوتا ہے، آئین انسانوں کو جوڑتا ہے۔
قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی
عدلیہ آزاد ہو تو ریاست بچتی ہے، اور عوام کو حقوق ملیں تو قوم بچتی ہے۔ 26ویں اور 27ویں آئینی ترامیم عدلیہ کی آزادی کے منافی ہیں، جنہوں نے 28ویں ترمیم کا راستہ ہموار کیا۔ یہ پارلیمان مزید ایسی ترامیم کا استحقاق نہیں رکھتا اور ریفرنڈم منتخب نمائندوں کا متبادل نہیں ہو سکتا۔
1996 میں انصاف کی فراہمی میں پاکستان دنیا میں 90ویں نمبر پر تھا، جو آج 130ویں نمبر پر آ چکا ہے۔ افسوس کہ عدلیہ نہ ظالم کو روک سکی اور نہ مظلوم کو انصاف دے سکی۔ آج صرف ان متنازعہ آئینی ترامیم کا خاتمہ ہی نہیں بلکہ جامع عدالتی اصلاحات (جوڈیشل ریفارمز) بھی وقت کی اشد ضرورت ہیں۔
ملک میں سیاسی استحکام، قانون کی عملداری اور بنیادی حقوق کے تحفظ کے لیے ایک ایسے میثاقِ جمہوریت کی ضرورت ہے جو ایوان اور آئین کو مضبوط کرے۔ تبدیلی ہمیشہ عوام لے کر آتی ہے؛ جب تک عوام آئین کی ملکیت نہیں لیں گے، من مانی ترامیم اور قوانین کا سلسلہ نہیں رکے گا۔ انشاءاللہ وکلاء کی یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔
قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریک انصاف، بیرسٹر گوہر خان @BarristerGohar
دنیا کا مسلمہ اصول ہے کہ جب بھی عوامی احساسات کے برعکس اور چند افراد کی خواہشات کے لیے قانون سازی کی جائے تو ادارے کمزور ہو جاتے ہیں اور عوامی مقاصد کبھی حاصل نہیں ہوتے۔ ریاست عوام سے لڑتی نہیں بلکہ عوام کی لڑائی کے لیے قانون سازی کرتی ہے، اور آئین وہ کتاب ہے جس کے ذریعے قوم متحد ہو کر ملک کا دفاع اور اپنے حقوق کا تحفظ کرتی ہے۔
پاکستان دولتِ مشترکہ کا واحد ملک ہے جس نے اپنے منظور شدہ آئین واپس لے کر نئے آئین نافذ کیے۔ 1956ء اور 1962ء کے آئین عوامی منشاء کے برعکس ہونے کے باعث چل نہ سکے، چنانچہ 1973ء کا آئین پہلی مرتبہ آئین ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر بنایا۔ آج تک اس میں 27 ترامیم پیش ہوئیں، جن میں سے 24 نافذ ہوئیں؛ ابتدائی تین سال میں 7 ترامیم ہوئیں، جبکہ باقی 17 میں سے صرف 4 متفقہ اور 13 ہمیشہ متنازع رہیں۔ اس کے برعکس بھارت میں 106 آئینی ترامیم اتفاقِ رائے سے کی گئیں۔
ہمارے ہاں ہر ترمیم میں عدلیہ مرکزی کردار رہی ہے۔ بلاشبہ 26ویں اور 27ویں ترمیم نے عدلیہ پر کاری ضرب لگائی ہے، تاہم پاکستان کی عدلیہ پہلے دن سے متنازع رہی ہے۔ عدلیہ بینچ اور بار کی تقسیم سے، جبکہ بار سیاست کی مداخلت اور وکلاء کی تقسیم سے کمزور ہوا۔ ہم ہر مارشل لا یا آئینی شب خون کا شکوہ تو کرتے ہیں مگر اسے روکتے کیوں نہیں؟ اسے خدا کی قدرت نہ کہیں، یہ اداروں کی کمزوری ہے؛ ورنہ 200 سال سے امریکہ اور 800 سال سے برطانیہ میں ایسا کیوں نہیں ہوتا؟ یہاں ہر آئے روز کوئی طالع آزما آ کر آئین کو معطل، التوا کا شکار یا منسوخ کر دیتا ہے کیونکہ عدلیہ کمزور ہوتی رہی ہے۔
26ویں ترمیم کے وقت ہم نے پشاور ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر کر کے مؤقف اپنایا کہ آرٹیکل 239 کے اصول پورے نہیں اور ایوان نامکمل ہے، مگر نہ وکلاء اور سیاسی قائدین آگے آئے اور نہ کسی جج نے اسٹے دینے کی ہمت کی۔ بعد ازاں دائر پٹیشن کو نمبر تو الاٹ ہو گیا مگر آج تک سماعت نہ ہوئی۔ ہم فل کورٹ کی درخواست کرتے رہے؛ پہلے 100 ججز تھے، آج 250 بیٹھے ہیں، کیا ایک دن بھی آئینی پٹیشن سماعت کے لیے لگی؟ ہم اس امید پر رہے کہ 26ویں ترمیم واپس ہو گی، مگر وہ واپس نہ ہوئی، 27ویں آ گئی، ایک سال گزر گیا اور اب 28ویں ترمیم آ رہی ہے۔
قائم مقام چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف، بیرسٹر گوہر خان
@BarristerGohar
"عمران خان کا گناہ کیا ہے؟ یہ کہ اس کی پارٹی نے الیکشن جیتے ہیں۔ عمران خان کی پارٹی کا گناہ یہ ہے کہ پاکستان کے عوام نے اس کو مینڈیٹ دیا ہے۔اس پر یار لوگ، فوجیوں سمیت، حملہ آور ہوئے اور اب ان لوگوں کے لیے پاکستان کے نمائندے بن کر قابض ہو گئے ہیں"۔
محمود خان اچکزئی
سب سے اپیل کرتا ہوں، پوری قوم سے اپیل کرتا ہوں۔ یہ موقع ہے، تاریخ نے ہمیں ایک موقع عطا کیا ہے کہ پوری قوم کو ساتھ لے کر ہم چلیں؛ ہر مسلک سے اٹھ کر، لسانیت سے اٹھ کر، علاقائیت سے اٹھ کر، جمہوریت کے لیے، ان اصولوں کے لیے جو ہمیں عزیز ہیں، انسان کی شرافت کے لیے، انسان کی تکریم کے لیے۔
آج ہم سب کے گھر ان کے ہدف ہیں۔ وہ کسی کے گھر داخل ہو سکتے ہیں، کسی کی بہو بیٹی پر ہاتھ اٹھا سکتے ہیں — یہ ہو رہا ہے۔
تو میں آپ سے اپیل کرتا ہوں، اپنے وجود میں طاقت ڈھونڈیے! آپ بہت توانا ہیں، بہت طاقتور ہیں۔ قانون آپ کے ساتھ ہے، آئین آپ کے ساتھ ہے، شرافت آپ کے ساتھ ہے، اللہ تعالیٰ کی نصرت آپ کے ساتھ ہے، کامیابی ہمارا مقدر ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
نئے صوبے نہیں بااختیار لوکل گورنمنٹ سسٹم اور طلباء یونینز۔۔۔
نئے صوبوں کا قیام ریفرنڈم یا آئینی عدالت کے ذریعے عمل میں لانا آئین کے ساتھ کھلواڑ کے مترادف ہے۔ اشرافیہ دراصل اپنی لوٹ مار اور مفادات کے تحفظ کے لیے مزید مواقع تلاش کر رہی ہے۔ حقیقی جمہوریت کا تقاضا یہ ہے کہ جمہوریت کے ثمرات نچلی سطح تک پہنچائے جائیں۔ اس مقصد کے لیے بااختیار بلدیاتی نظام قائم کیا جائے اور طلبہ یونینز کے آزادانہ انتخابات کروائے جائیں، تاکہ عوام اور طلبہ کو فیصلہ سازی میں حقیقی نمائندگی اور اختیار حاصل ہو۔ جو سیاسی جماعتیں اس جعلی اور ناجائز قبضہ گیر رجیم کے تحت صوبوں کی تقسیم کی حمایت کریں گی، وہ درحقیقت اسٹیبلشمنٹ کے پیرول پر اپنی سیاست کر رہی ہوں گی اور اپنے سیاسی ڈیتھ وارنٹ پر خود دستخط کریں گی۔صوبوں کی نئی تقسیم کے بجائے اختیارات کی نچلی سطح تک منتقلی کیلئے مضبوط بلدیاتی اداروں اور فعال طلبہ یونینز کی ضرورت ہے۔ یہی حقیقی جمہوریت اور عوامی خودمختاری کا راستہ ہے۔
ہمارے قدم ڈگمگا نہیں سکتے۔
تو میری آپ سب سے اپیل ہے؛ آج جب بلاول بھٹو اعترافِ جرم کر رہے ہیں، مان رہے ہیں کہ یہ نظام جھوٹ پر مبنی ہے، عمران خان ضمیر کا قیدی ہے، سیاسی قیدی ہے، 26ویں، 27ویں ترامیم دھونس کے ذریعے کرائی گئیں؛ تو آج موقع ہے کہ تمام ذی شعور، تمام محبِ وطن، تمام جمہوریت کو ماننے والے اکٹھے ہوں۔
ہم نے ہاتھ بڑھانا ہے۔ ہم نے ایک عظیم الشان قافلہ بنا کر اس جبر کا مقابلہ کرنا ہے، اس جبر کا ساتھ نہیں دینا۔ ہم ساتھ دینے کی ہر تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔
میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ لاہور ہائی کورٹ بار کی جو شاندار تاریخ ہے؛ مجھے یاد ہے ضیاء الحق کا دور، میں بہت نوعمر تھا، والد صاحب کے ساتھ یہاں آتا تھا۔ حامد خان صاحب اس وقت بھی سرگرم تھے، منٹو صاحب تھے، ہمارے اکابرین تھے۔ یہاں سے ہم اس وقت بھی نکلتے تھے، جلوس نکلتے تھے مارشل لا کے دور میں۔
ہم نے مارشل لا سے بھی مفاہمت نہیں کی تھی، تو آج اس جبر سے بھی ہم مفاہمت نہیں کریں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
آئین کی روح کو بحال کرانا ہے، ہم نے یہ جنگ لڑنی ہے۔ حامد میر صاحب نے مشورے دیے؛ بالکل، یہ ایک آئینی جنگ ہے اور یہ ایک سیاسی جنگ ہوگی۔ ہمیں یہ جنگ لڑنا ہوگی: عدالتوں میں، ایوانوں میں اور پھر سڑکوں پر۔ اس جنگ کو جیتنا ہے ہم نے۔ یہ جنگ جیتنا ہماری نسلوں کے لیے ضروری ہے، پاکستان کی یگانگت کے لیے ضروری ہے۔
میں آپ سب سے اپیل کرتا ہوں، بطورِ وکیل آپ اس قوم کا شعور ہیں۔ آپ اس قوم کو بشارت دینے والے ہیں، آپ اس قوم کو خبردار کرنے والے ہیں۔ آپ بشیر بھی ہیں، نذیر بھی ہیں۔ آپ نے اس قوم کو بتانا ہے کہ ہم ایک کھائی میں گر چکے ہیں۔ ہم نے اس کھائی میں مزید گہرائی کو نہیں ڈھونڈنا؛ ہم نے روشنی کو ڈھونڈنا ہے، ہم نے حق کو ڈھونڈنا ہے، سچ کو ڈھونڈنا ہے۔ ہمارے قدم ڈگمگا نہیں سکتے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
ہم اس کے خلاف سینہ سپر ہیں، ہم نے اس تمام عمل کو رد کرنا ہے۔ عمران خان صاحب جیل میں بیٹھے ہیں، وہ موقع پرستی کی سیاست نہیں کر رہے۔
ہمارے بیچ بھی کچھ لوگ ہیں؛ ایک فکر ہے جو کمزور سوچ ہے، جو کہتی ہے مان جاؤ، اس کو سیاسی مصلحت سمجھو، سر جھکا لو۔ عمران خان سر جھکانے کو تیار نہیں ہیں۔
عمران خان نے ہمیں جیل میں بیٹھ کر اپنے نظریے کا محافظ مقرر کیا ہے۔ ہم اس نظریے کی حفاظت کریں گے، ہم سر نہیں جھکائیں گے، ہماری زبان جھوٹ کا ساتھ نہیں دے گی۔
ہم کھڑے ہیں اور ہم مقابلہ کریں گے ان سب کا، چاہے وہ ہماری صفوں میں ہوں، چاہے وہ باہر ہوں، جو ہمیں موقع پرستی کی ترغیب دیتے ہیں۔ نہیں ماننا ہم نے اس موقع پرستی کو!
ہم نے اس ملک میں حق کو بحال کرانا ہے، آئین کی روح کو بحال کرانا ہے، ہم نے یہ جنگ لڑنی ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
"آج ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اس ملک کی تشکیل کو تبدیل کیا جائے گا، نئے صوبے بنائے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلیوں کو اپنے صوبے کی تقسیم کے حوالے سے قرارداد پاس کرنے کا جو حق حاصل ہے، وہ حق صوبائی اسمبلیوں سے چھین لیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 239(4) کو 28ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے حذف کر دیا جائے گا اور ایک ریفرنڈم کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اس ریفرنڈم میں اس ملک کی تقدیر کے فیصلے ہوں گے۔ ہم جانتے ہیں کہ اس ملک میں ماضی میں ریفرنڈم کیسے ہوئے؛ ایک ریفرنڈم ضیاء الحق نے کرایا تھا، ایک ریفرنڈم پرویز مشرف نے کرایا تھا۔ اور آج، جب ووٹ کی کوئی حرمت نہیں ہے، جب ہر الیکشن جھوٹ پر مبنی ہے، تو کون مانے گا اس نظام کے کرائے ہوئے ریفرنڈم کے نتیجے کو؟
یہ پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، پاکستان کی جڑوں کو کمزور کر رہے ہیں، پاکستان کے وفاقی نظام پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہم ان کے خلاف سینہ سپر ہیں، ہم نے اس تمام عمل کو رد کرنا ہے۔ عمران خان صاحب جیل میں بیٹھے ہیں، وہ موقع پرستی کی سیاست نہیں کر رہے۔"
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
آج یہ عمل جاری و ساری ہے۔ آج ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اس ملک کی تشکیل کو تبدیل کیا جائے گا، نئے صوبے بنائے جائیں گے۔ صوبائی اسمبلیوں کو اپنے صوبے کی تقسیم کے حوالے سے قرارداد پاس کرنے کا جو حق حاصل ہے، وہ حق صوبائی اسمبلیوں سے چھین لیا جائے گا۔ کہا جا رہا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 239(4) کو 28ویں ترمیم کے ذریعے آئین سے حذف کر دیا جائے گا اور ایک ریفرنڈم کا نظام متعارف کرایا جائے گا۔
ہمیں کہا جا رہا ہے کہ اس ریفرنڈم میں اس ملک کی تقدیر کے فیصلے ہوں گے۔ ہم جانتے ہیں اس ملک میں ماضی میں ریفرنڈم کیسے ہوئے؛ ایک ریفرنڈم ضیاء الحق نے کرایا تھا، ایک ریفرنڈم پرویز مشرف نے کرایا تھا۔ اور آج جب ووٹ کی کوئی حرمت نہیں ہے، جب ہر الیکشن جھوٹ پر مبنی ہے، تو کون مانے گا اس نظام کے کرائے ہوئے ریفرنڈم کے نتیجے کو؟
یہ پاکستان کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں، پاکستان کی جڑوں کو کمزور کر رہے ہیں، پاکستان کے وفاقی نظام پر حملہ کر رہے ہیں۔ ہم ان کے خلاف سینہ سپر ہیں، ہم نے اس تمام عمل کو رد کرنا ہے۔
عمران خان صاحب جیل میں بیٹھے ہیں، وہ موقع پرستی کی سیاست نہیں کر رہے۔ ہمارے بیچ بھی کچھ لوگ ہیں، ایک فکر ہے جو کمزور سوچ ہے، جو کہتی ہے مان جاؤ، اس کو سیاسی مصلحت سمجھو، سر جھکا لو۔ عمران خان سر جھکانے کو تیار نہیں ہیں۔ عمران خان نے ہمیں جیل میں بیٹھ کر اپنے نظریے کا محافظ مقرر کیا ہے۔ ہم اس نظریے کی حفاظت کریں گے، ہم سر نہیں جھکائیں گے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
26ویں اور 27ویں ترامیم؛ ان ترامیم نے پاکستان کے آئینی نظام پر حملہ کیا، پاکستان کے عدالتی نظام پر حملہ کیا اور ہماری عدالتوں کو محکوم کر دیا۔ یہی وہ محکومیت ہے جس کی وجہ سے تمام کالے قوانین معتبر ٹھہرے۔ حامد میر صاحب نے پیکا کے قانون کا ذکر کیا، جس کے تحت ہر اس شخص کو جو حق بات کرتا ہے، جو زبان کھولتا ہے، دھر لیا جاتا ہے اور اسے ان عدالتوں سے کوئی دادرسی نہیں ملتی۔ ایسے قوانین آج اس ملک پر مسلط ہیں۔
فوجی عدالتوں کے ذریعے سویلینز کا ٹرائل انہی 26ویں اور 27ویں ترامیم والی عدالتوں نے درست قرار دیا۔ بوٹ میں بیٹھے فوجی افسران آج فیصلے کرتے ہیں ہماری زندگیوں کے، ہماری آزادی کے، اور اس کے بعد کوئی اپیل نہیں ہے، اس کے بعد کوئی دادرسی نہیں ہے۔ یہ 26ویں اور 27ویں ترمیم کا شاخسانہ ہے۔
آج عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی جیل میں ہیں۔ ان کے خلاف ناحق مقدمے ہیں، ان کے خلاف غیر آئینی اور غیر منصفانہ فیصلے ہوئے ہیں۔ ان فیصلوں کے خلاف اپیل کرنے ہم جائیں تو کہاں جائیں؟ یہی 26ویں اور 27ویں ترامیم ہمارے راستے کی دیواریں ہیں۔ انہی 26ویں اور 27ویں ترامیم کے سائے میں عمران خان صاحب اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل اڈیالہ جیل میں ہوا، بند کمرے میں ہوا، ان کو آزاد عدالت بھی میسر نہ کی گئی اور عدالتیں خاموش رہیں۔
آج جو کچھ عمران خان کے ساتھ ہو رہا ہے، جو کچھ پاکستان تحریک انصاف کے ہزاروں کارکنوں کے ساتھ ہوا ہے، وہ پوری قوم کے لیے تنبیہ ہے۔ پوری قوم کو خبردار ہونا چاہیے کہ آج آپ، میں، ہمارے بچے، ہم سب غلام ہیں۔ ہماری عزتیں محفوظ نہیں، ہمارے گھر، چادر اور چاردیواری محفوظ نہیں، کیونکہ 26ویں اور 27ویں ترامیم ہر جابر کو تحفظ فراہم کرتی ہیں۔ ہم نے ان ترامیم کو رد کرنا ہے، نیست و نابود کرنا ہے۔
یہ ترامیم کیسے پاس کرائی گئیں، یہ بھی ہم جانتے ہیں۔ پہلے فروری 2024 کے الیکشن کو لوٹا گیا۔ آپ جانتے ہیں کہ قوم نے ووٹ کس کو دیا تھا؟ قوم نے ووٹ عمران خان کو دیا تھا، پاکستان تحریک انصاف کو دیا تھا۔ میں خود اس الیکشن میں ایک امیدوار تھا۔ میں جانتا ہوں لاہور شہر میں کیا قہر برپا کیا گیا؛ کس طرح پولنگ ایجنٹس کو، پریزائیڈنگ افسران کو، ریٹرننگ افسران کو بندی بنایا گیا۔ پولنگ اسٹیشنز پر، ریٹرننگ افسران کے دفتروں پر کیا بربریت برپا کی گئی اور کس نے کی، یہ بھی ہم جانتے ہیں۔
ہم اس پورے عمل کو نہیں مانتے۔ 8 فروری 2024 کے نتیجے میں قائم ہونے والی پارلیمان کو ہم نہیں مانتے۔ اس پارلیمان میں بھی ہمیں ہماری مخصوص نشستیں نہیں دی گئیں اور 26ویں اور 27ویں ترامیم والی عدالتوں نے ہمیں مخصوص نشستیں نہ دینے کے فیصلے صادر کیے۔ اس کے باوجود ان کالی ترامیم کے لیے ان کے پاس دو تہائی اکثریت نہیں تھی۔ انہوں نے پھر دھونس استعمال کی، لالچ استعمال کیا، لوگوں کو اغوا کیا، لوگوں کے گھروں پر حملے کیے، بیٹیوں اور بیویوں کو اغوا کیا؛ ہم یہ جانتے ہیں۔
ہم نہیں مانتے ان ترامیم کو۔ یہ ترامیم اپنی اصل میں بالکل کالعدم (وائڈ) ہیں؛ ان کا کوئی وجود نہیں ہے، ان کا کوئی قانونی وجود نہیں ہے، ان کا کوئی اخلاقی وجود نہیں ہے۔
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ کا لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب
یاسمین راشد صاحبہ بھی دہشت گردی کے کیس میں جیل میں ہیں، اور دوسری علیمہ خان صاحبہ ہیں، جو عمران خان کی بہن ہیں۔
عمران خان کا رشتہ دار ہونا، خاندان ہونا، ساتھی ہونا ایک جرم بن گیا ہے۔ خدا گواہ ہے، اس جرم پر ہمیں فخر ہے! وہ دن خدا نہ لائے کہ ہم ان اقتدار کے بھوکوں کے ساتھ کھڑے نظر آئیں۔
لہٰذا یہ عجیب بات ہے، میرا دونوں خواتین سے یہ ایک سوال ہے؛ شاید اسی (80) سال کے قریب ان کی عمر ہے، جناب یاسمین راشد صاحبہ کی، اور میرے خیال میں ستر (70) سال کے قریب عمر ہے جناب علیمہ خان صاحبہ کی۔ یہ دو خواتین ہیں، پھر باقی پچاس سال سے کم عمر خواتین اور بھی ہیں جنہیں میں جانتا نہیں ہوں، مثلاً عالیہ حمزہ صاحبہ ہیں، صنم جاوید صاحبہ ہیں، اور بھی ہیں۔
پھر دل کے مریض جناب اعجاز چوہدری صاحب، اسی طرح شاہ محمود قریشی صاحب، عمر سرفراز چیمہ جو سابق گورنر ہیں، اور اسی طرح محمود الرشید صاحب — بہت سے لوگ ہیں جو یہاں جیلوں میں پڑے ہیں۔
یہ دہشت گرد ہیں پاکستان میں؟ یہ گورنر جو تھا، یہ دہشت گرد ہے؟
شرم نہیں آتی ان سیاستدانوں کو؟ شرم نہیں آتی؟ کیسے تم برداشت کرتے ہو، دیکھتے ہو، سنتے ہو؟ اندھے ہو، بہرے ہو، گونگے ہو؟
قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس
ایسی قانون سازیاں اور ایسی ترامیم جو آئین کی روح کو مار ڈالیں؛ تو کیا فیڈریشن کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ فیڈریٹو اکائیوں اور یونٹس سے کہے کہ ہمارے ساتھ اس طرح رہو، یعنی تم غلام ہو، تمہاری کوئی مرضی نہیں، ہم جیسے چاہیں گے تمہارے ساتھ کریں گے؟ ایسے ملک چلے گا؟ ایسے یہ آباد ہوگا؟ ایسے آگے بڑھے گا؟
ٹرسٹ ڈیفیسٹ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے۔ اس وقت پاکستان کی تاریخ کا بدترین بحران شروع ہو چکا ہے۔ عوام کا اعتماد حکمرانوں پر نہیں ہے، سسٹم پر نہیں ہے، عدلیہ پر نہیں ہے، کسی ادارے پر نہیں ہے۔ سوسائٹی اور حکومتوں کی جو سافٹ پاور ہوتی ہے، وہ ختم ہو چکی ہے۔ اس سسٹم کے اندر کوئی کشش نہیں رہی۔ یہ بدنما سسٹم، یہ کریہہ چہرے والا سسٹم — اس میں کوئی کشش نہیں ہے، اس کی سافٹ پاور مر چکی ہے۔
اب مجھے بتلائیں کہ اس میں ہمارے لیے کیا دلچسپی ہے؟ جوانوں کے لیے کیا ہے؟ غریبوں کے لیے کیا ہے؟ مزدوروں کے لیے کیا ہے؟ کسانوں کے لیے کیا ہے؟ عوام کے لیے کیا ہے؟ مریضوں اور بیماروں کے لیے کیا ہے اس سسٹم کے اندر؟ کچھ نہیں ہے! یہ پھوکا، کھوکھلا اور اندر سے خالی سسٹم ہے۔
ہم لاہور آئے ہیں اور یہاں پر ایک عجیب اتفاق ہے: آپ کی عدلیہ کی سربراہ بھی ایک خاتون ہیں، آپ کی وزیراعلیٰ بھی ایک خاتون ہیں، اور آپ کی جیل میں ایک 77، 78 سالہ کینسر سروائیور ڈاکٹر یاسمین راشد صاحبہ بھی موجود ہیں، جو دہشت گردی کے مقدمے میں قید ہیں۔
قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس
جو کہا جائے گا وہی بولا جائے گا، وگرنہ نہیں بولا جائے گا اور میڈیا بند ہو جائے گا؛ کیونکہ میڈیا بھی ایک کمرشلزم، ایک کمرشلائزڈ چیز اور انڈسٹری بن گیا ہے۔ سچ کہنا مادی نقصان، مالی نقصان کا سبب بن سکتا ہے؛ سچ نہیں کہنا، جھوٹ بولنا ہے، جھوٹ! یا سچ کو چھپانا ہے۔
ایسے معاشرہ بنتا ہے؟ ایسی حکومتیں ہوتی ہیں؟ ایسے انسان رشد کرتے ہیں، بڑے بنتے ہیں؟
لہٰذا یہ پاور پالیٹکس جو ہے، اس پر سعدی کا ایک شعر مجھے بہت پسند ہے، اکثر پڑھتا ہوں:
> خشتِ اوّل چوں نہد معمار کج
> تا ثریّا می رود دیوار کج
>
پہلی اینٹ اگر معمار ٹیڑھی رکھ دے، تو جو دیوار بنے گی اور اوپر تک جائے گی وہ ٹیڑھی ہی ہوگی۔ یہ پورا سسٹم ٹیڑھا ہے، سارے کا سارا سسٹم! سب ٹیڑھے ہیں اِدھر، اور انہیں گرنا ہے۔
یہ خود اعتراف کر رہے ہیں کہ سسٹم کولیپس کر گیا ہے؛ ری سیٹ کرو، فلاں کرو، یہ بول رہے ہیں۔ حالانکہ دنیا کے باوقار معاشروں کے اندر کیا ہوتا ہے؟ جب سسٹم نہیں چلتا اور کولیپس کرتا ہے تو فری اینڈ فریش الیکشن ہوتے ہیں، عوام کا نیا مینڈیٹ لیا جاتا ہے، نئی حکومت بنتی ہے اور عوام کی حمایت سے چیزوں کو ٹھیک کرتی ہے۔ مگر یہ کہتے ہیں کہ ہم نے صوبے توڑنے ہیں، صوبوں کو توڑنا ہے!
عجیب بات ہے! میرا ایک سوال ہے—جناب محمود خان صاحب تشریف فرما ہیں—فیڈریشن کے اندر کیا وفاق اکائیوں کو بتائے گا کہ تم نے میرے ساتھ کیسے رہنا ہے؟ وفاق بتائے گا اکائیوں کو کہ تم نے میرے ساتھ کیسے رہنا ہے؟ یہ سوشل کنٹریکٹ ہے! اکائیوں نے اپنی آرزوئیں، امنگیں اور اپنے مطالبات رکھے ہیں، اس پر بیٹھ کر سائن کیے ہیں؛ معاہدہ ہے یہ، معاہدہ! اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنا جرم ہے، جرم!
کوئی بے حیا ہی یہ کام کر سکتا ہے، کوئی انتہائی پست اور گھٹیا انسان ہی ایسا کر سکتا ہے۔ لوگ تو زبان سے ہاں کر کے اپنی بہن بیٹی کا رشتہ دیتے ہیں اور اسی پر کھڑے رہتے ہیں، زبان ایسے ہوتی ہے! یہ کیسے حکمران ہیں کہ اپنے عمرانی معاہدے کو پاؤں تلے روندتے ہیں، پھر ایسی قانون سازیاں اور ایسی ترامیم کرتے ہیں
قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس
پاکستان کا سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ یہاں سیاست کو قومی خدمت کے بجائے حصولِ اقتدار کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔ جب اقتدار مقصد اور اصول پسِ پشت چلے جائیں تو سیاست جمہوریت نہیں بلکہ طاقت کی کشمکش بن جاتی ہے۔ یہی طرزِ سیاست آئین، قانون، جمہوری اقدار اور قومی وحدت کو کمزور کرتا ہے۔
1973ء کے متفقہ آئین سے لے کر آج تک ہماری تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ جب بھی کسی آمر نے آئین پامال کیا، کچھ سیاسی قوتوں نے ذاتی مفادات کے لیے اس کا ساتھ دیا۔ منتخب حکومتوں کی برطرفی، جمہوری حقوق کی پامالی اور 8 فروری 2024ء کے انتخابات کے بعد مینڈیٹ سے متعلق پیدا ہونے والے تنازعات نے عوام کے اعتماد کو شدید نقصان پہنچایا۔
جمہوریت کا اصول واضح ہے،انتخابات میں شکست کو برداشت کرنا، عوامی مینڈیٹ کا احترام کرنا اور سیاسی مخالف کو دشمن نہ سمجھنا۔ لیکن یہ اصول تبھی معتبر ہیں جب انتخابات آزادانہ و منصفانہ ہوں اور ہر سیاسی جماعت کو یکساں مواقع حاصل ہوں۔ کسی جماعت کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کرنا یا عوام کے ووٹ کی حیثیت کم کرنا جمہوری روح کے منافی ہے۔
آئین محض ایک قانونی دستاویز نہیں بلکہ وفاق کی وحدت، چاروں صوبوں کے باہمی اعتماد، شہری آزادیوں، بنیادی انسانی حقوق اور انصاف کی ضمانت ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ایک مشترکہ قومی ایجنڈے پر متحد ہونا ہوگا، جس کی بنیاد آئین کی بحالی، قانون کی بالادستی، آزادانہ و منصفانہ انتخابات، پارلیمنٹ کی خودمختاری اور عوام کے منتخب نمائندوں کی حکمرانی ہو۔
اجتماعی غلطیوں کی اصلاح محض خاموشی یا زبانی معذرت سے نہیں ہوتی؛ اس کے لیے اعتراف، عملی اصلاح اور عوام کے سامنے جواب دہی ضروری ہے۔
یاد رکھیے! پاکستان کسی فرد، جماعت یا ادارے سے نہیں بلکہ آئین، جمہوریت، انصاف اور عوام کے اعتماد سے مضبوط ہوگا۔ اقتدار کی سیاست ملک کو تقسیم کرتی ہے، جبکہ اصولوں کی سیاست قوم اور وفاق کو جوڑتی ہے۔ اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ہمیں اقتدار کی بالادستی چاہیے یا آئین کی، کیونکہ پاکستان کی بقا صرف آئین کی بالادستی اور عوام کی حقیقی حکمرانی میں ہے۔
(لاہور ہائی کورٹ بار سے خطاب)
پاور پولیٹکس میں اقتدار کی بھوک انسان کو رکنے نہیں دیتی؛ وہ آگے بڑھتا ہی چلا جاتا ہے، جیسے آج یہ سارا کچھ ہو رہا ہے۔
آپ دیکھ لیں ذرا، اب دو چار باتیں ہیں کہ ان حالات سے کیسے نکلا جائے؟
ہمیں پاور پولیٹکس کو تین طلاقیں دینی پڑیں گی۔
اقتدار اور پاور ایک ٹول ہے رول آف لاء کے لیے۔
اقتدار ایک ٹول ہے لوگوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے۔
اقتدار ایک ٹول ہے ملک کے نیشنل انٹرسٹ کو سکیور کرنے کے لیے، اس کی نیشنل سکیورٹی کا خیال رکھنے کے لیے، اس کے عوام کا خیال رکھنے کے لیے۔
یہ ٹول ہے، مقصد نہیں ہے!
مقصد رول آف لاء ہے۔
مقصد عدالتِ اجتماعی ہے۔
مقصد لوگوں کو قانون کے سامنے برابر سمجھنا ہے۔
کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں ہے؛ چاہے کوئی جنرل ہو، چاہے کوئی جج ہو، چاہے کوئی بیوروکریٹ ہو، چاہے کوئی حاکم ہو—کوئی بھی قانون سے بالاتر نہیں۔ سب قانون کے سامنے مساوی ہیں۔ اقتدار اس لیے ہے، پارلیمنٹ اس لیے ہے، عدلیہ اس لیے ہے۔
لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ جنابِ والا! آج جس چیز کی سب سے کم اہمیت ہے، یا اہمیت ہی نہیں ہے، وہ جنابِ والا آئین ہے، قانون ہے اور پھر عوام کے حقوق ہیں۔ عوام کی کوئی حیثیت ہی نہیں ہے۔ عوام کا قتلِ عام کیا جائے، کوئی بولے گا نہیں۔
پھر ہمارا ایک بہت بڑا المیہ اور قصور ہے؛ بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے، ہمیں ان مظلوموں کا درد محسوس نہیں ہوتا، ہم لوگ کبھی بے چین ہی نہیں ہوتے۔ کے پی کے میں کیا ہو رہا ہے، ہمیں پروا ہی نہیں ہے، آگاہی نہیں ہوتی۔
میڈیا کا گلا گھونٹا ہوا ہے۔ جو کہا جائے گا وہ بولا جائے گا، وگرنہ نہیں بولا جائے گا اور میڈیا بند ہو جائے گا۔
قائد حزب اختلاف سینٹ علامہ راجہ ناصر عباس