"9 مئی اور 9 فروری کے ذمہ داران ایک ہی ہیں۔"
شعیب شاہین کا دبنگ اور سمجھدار انداز ء بیان۔
ہمیں یقینی طور پر ایسے لیڈران کی ضرورت ہے، جو بدمعاشوں سے براہ راست بات کریں، انکو آئینہ اور آنکھیں دکھائیں تاکہ انکو انکی عوام میں حیثیت کا ادراک ہو۔
مصدقہ ذرائع کیمطابق عاصم منیر باز نہیں آیا، عوامی مینڈیٹ چوری کرنے کی مکمل تیاری ہے۔ آپ کو اپنے ایم این ایز اور ایم پی ایز کی حفاظت کرنا ہوگی، اور ان کو باور کرانا ہوگا کہ آپ سے غداری کی صورت میں آپ انہیں چھوڑیں گے نہیں
الیکشن نتائج میں فارم 47 اس چھت کی مانند ہیں جس کی دیواروں میں ایک ایک اینٹ فارم 45 کی لگتی ہے۔ اب نتائج بدلنے والوں نے چھت تو ڈال لی ہے لیکن دیواریں اور ان دیواروں کی اینٹیں غائب ہیں۔ اس لیے ہوا میں معلق یہ چھت زیادہ دیر قائم نہیں رہ پائے گی۔
اہم ترین، قومی اسمبلی کے حلقے NA-148 ملتان ون کے ریٹرننگ آفس کی صورتحال!
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی کے تینوں صاحبزادے ، موسی، حیدر اور قاسم گیلانی PTI کے حمایت یافتہ امیدوار @taimur_malik کے ساتھ کمرے میں موجود ہیں اور بحث و تکرار جاری ہے، موقع پر موجود صحافیوں کا بتانا ہے کہ کمرے کا دروازہ بند کردیا گیا، جبکہ RO آفس کے باہر سیکورٹی بھی سخت کردی گئی ہے، تیمور ملک صبح سے RO آفس موجود ہیں اور دوبارہ گنتی کا مطالبہ کرہے ہیں، اگر انہیں ہراساں یا گرفتار کرنے کی اطلاعات درست ہیں تو RO جو کہ ریاست کا ملازم ہے، منصفانہ گنتی کرکے فارم 45 کے مطابق رزلٹ دے نہ کہ اپنے آفس کو کسی خاندان کی جاگیر بنائے۔
اس حلقے سے سید یوسف رضا گیلانی صرف 293 ووٹس سے جیتے ہیں جبکہ بیرسٹر تیمور ملک کے 12,665 ووٹس مسترد ہوئے ہیں، اس طرح کے کیسز میں سپریم کورٹ نے 2013 اور 2018 میں یہ اصول طے کردیا تھا کہ جہاں کامیابی کا مارجن مسترد شدہ ووٹوں سے کم ہو وہاں پہلے گنتی اور بعدازاں پولنگ دوبارہ ہوگی۔ ریٹرننگ افسر کی کسی کی ذاتی ملازمت کی بجائے قانون کے مطابق NA-148 کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔