مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مُدیر خان اور صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخواہ ڈاکٹر نبی جان آفریدی کی سربراہی میں آئی ڈی ایف کی ٹیم ڈی چوک میں موجود رہی اور پنجاب پولیس کی بربریت کا شکارہونے والے پرامن مظاہرین کوطبعی امداد فراہم کرتے رہے۔
#خان_کے_دیوانے_تو_نکلیں_گے
صوبائی وزیر صحت کا باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاور پر طبی سہول��ات کا معائنہ
اس موقع پر ڈاکٹر سردار محمد سعد، ڈپٹی ڈائریکٹر M&E و ممبر مانیٹرنگ ٹاس فورس ,ڈاکٹر فریز الدین، ایئرپورٹ ہیلتھ آفیسر، ایئرپورٹ ہیلتھ اسٹیبلشمنٹ، بارڈر ہیلتھ سروسز پاکستان، بھی موجود تھے۔
خیبرپختونخوا کی صوبائی کابینہ کا 57واں اجلاس!
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت صوبائی کابینہ کے 57ویں اجلاس میں عوامی سہولت، خواتین کو بااختیار بنانے، تعلیم، صحت، ماحولیات اور دیگر اہم شعبوں سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
✅خیبر انسٹیٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (KICH) کے باقی ماندہ تعمیراتی کام کی تکمیل کے لیے برج فنانسنگ کی منظوری دی گئی۔
✅ڈی ایچ کیو ہسپتال MTI بنوں میں آنکھوں کے علاج کے آلات کی فراہمی کے لیے فنڈز منظور کیے گئے۔
✅سال 2027 سے MDCAT کو ایٹا ETEA کے ذریعے منعقد کرانے کی حتمی منظوری دے دی گئی۔ ایٹا کے پاکستان اور خیبرپختونخوا میں اس وقت 60 رجسٹرڈ CBT مراکز موجود ہیں، جہاں روزانہ 26 ہزار امیدواروں کے ٹیسٹ لیے جا سکتے ہیں۔ ستمبر 2024 سے CBT نظام کے آغاز کے بعد ایٹا تقریباً 5 لاکھ امیدواروں کے 1300 سے زائد ٹیسٹ کامیابی سے منعقد کر چکا ہے۔
✅مختلف ہسپتالوں میں فل باڈی اسکینرز کی ازسرِنو تقسیم کی منظور�� دی گئی، جبکہ تصدیقی عمل مکمل ہونے کے بعد تین درخواست گزاروں کو پہلے سے منظور شدہ مالی امداد ان کے ذاتی بین�� اکاؤنٹس میں منتقل کرنے کی اجازت دی گئی۔
✅کابینہ نے گاوی ویکسین پورٹفولیو آپٹیمائزیشن اینڈ پرائیورٹائزیشن (وی پی او پی) پروگرام کے تحت ہیکسا ویلنٹ ویکسین، پی سی وی-14، ڈی پی ٹی بوسٹر ڈوز اور ہیپاٹائٹس-بی برتھ ڈوز سے متعلق ملکی سطح کے اقدامات کی صوبائی منظوری دی۔ اس منظوری کے بعد پینٹا ویلنٹ اور آئی پی وی سے ہیکسا ویلنٹ ویکسین کی طرف منتقلی ممکن ہو سکے گی، جس میں کئی اینٹیجنز کو ایک ہی ویکسین میں شامل کیا جائے گا جس سے مالیاتی اخراجات میں بڑی حد تک کمی آئے گی۔
وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی نے ہدایت کی کہ عوامی مفاد کے تمام منصوبوں پر کام تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے، بیوروکریٹک رکاوٹوں اور سیاسی غفلت سے بالاتر ہو کر آؤٹ آف دی باکس اقدامات کیے جائیں اور ترقیاتی منصوبوں کی بہترین انداز میں تکمیل یقینی بنائی جائے۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #KPHealth
صحافی صاحب، آپ کا سوال بظاہر عمران خان کے علاج سے متعلق ہے، لیکن طنز کے پردے میں خیبر پختونخوا کے سرکاری نظامِ صحت کو کم تر دکھانے کی کوشش بھی ہے۔
تو پھر سوال PTI سے نہیں، وفاقی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ سے ک��یں کہ عمران خان کو خیبر پختونخوا منتقل کیوں نہیں کیا جا رہا؟
1/4
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد ( @DrSaadIDF ) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر نظام علی یوسفزئی ( @DrNizamIDF ) کو میڈیا کوآرڈینیٹر، انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔
ڈاکٹر نظام علی یوسفزئی کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخواہ کے میڈیا امور کو مؤثر انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر پختونخوا
میڈیا سیل
#DrNizamAliYousafzai #InsafDoctorsForumKP #IDFKPMediaCoordinator #IDFKPUpdates #IDFKPMediaCell #InsafDoctorsForum
”مجھے پہلے اڈیالہ جیل میں انتظار کروایا، وہاں سے مجھے شفاء انٹرنیشنل ہسپتال لے گئے۔ جہاں تین چار گھنٹے انتظار کروانے کے بعد میں نے پوچھا عمران خان صاحب کہاں ہیں؟ تو انہوں نے کہا ابھی بس پہنچ رہے ہیں۔ آخر میں بتایا گیا کہ عمران خان کو واپس اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا ہے۔“ ڈاکٹر فیص�� سلطان ( @fslsltn )
#ContempOfCourt
#StopTortureOnNationalHero
#InsafDoctorsForumKP
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ہدایات پر ہزارہ ریجن میں انصاف ڈاکٹرز فورم کی کابینہ کی تشکیل کے لیے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کمیٹی ایوب میڈیکل ٹیچنگ ہسپتال، ڈینٹل سیکشن، ایوب میڈیکل کالج اور ہزارہ ریجن کے ��رائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر مراکز میں انصاف ڈاکٹرز فورم کابینہ کی تشکیل کے عمل کی نگرانی کرے گی۔
کمیٹی سابق اور سینئر اراکین سے مشاورت کے بعد درج ذیل عہدوں کے لیے دو، دو موزوں امیدواروں کو شارٹ لسٹ کرے گی:
▪️ صدر
▪️ سینئر نائب صدر
▪️ جنرل سیکرٹری
▪️ سیکرٹری اطلاعات
تمام سفارشات میرٹ، تنظیمی وابستگی، قیادت کی صلاحیت اور مؤثر نمائندگی کی بنیاد پر مرتب کی جائیں گی، جبکہ انصاف ڈاکٹرز فورم کے پیٹرن اِن چیف عمران خان کے اصولوں اور وژن کو مدنظر رکھا جائے گا۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumHazara
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی ہدایات پر پشاور ریجن کے تمام MTIs، KMU، Primary & Secondary Healthcare System میں انصاف ڈاکٹرز فورم کابینہ سازی کے عمل کی نگرانی اور سفارشات مرتب کرنے کے لیے باقاعدہ کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔
کمیٹی میرٹ، تنظیمی وابستگی، قیادت کی صلاحیت اور مؤثر نمائندگی کو مدِنظر رکھتے ہوئے مختلف عہدوں کے لیے موزوں امیدواروں کی سفارشات مرتب کرے گی، جبکہ تمام سفارشات پیٹرن اِن چیف انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے اصولوں اور وژن کے مطابق ہوں گی۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates
وزیر اعلی سہیل آفریدی نے 27 ستمبر کو اسلام آباد لانگ مارچ کا اعلان کر دیا!
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اپنے پیٹرن انچیف جناب عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑی رہیگی!
#KhanIllegallyJailed3Years#InsafDoctorsForumKP
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ( @IDFKPOfficial ) کی صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اہم ملاقات؛ صحت کے نظام میں جامع اصلاحات اور مؤثر گورننس کے لیے اصلاحاتی ایجنڈا پیش
پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا جناب خلیق الرحمن اور سیکرٹری ہ��لتھ جناب فیاض علی شاہ سے اہم ملاقات۔
وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد ( @DrSaadIDF )�� صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر ( @DrNazeefWazrIDF )، دیگر صوبائی نائب صدور اور صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عامر خلیل ( @DrAamirIDF ) سمیت دیگر سینئر آرکان شامل تھے۔
ملاقات میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ملاقات کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں گورننس، انتظامی ڈھانچے، انسانی وسائل، مالیاتی نظم و نسق، ڈیجیٹل ہیلتھ، ایمرجنسی و کریٹیکل کیئر، بنیادی و ثانوی صحت کی سہولیات اور خصوصی اداروں کی بہتری کے لیے ایک جامع اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا۔
انصاف ڈاکٹ��ز فورم خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں مختلف ہیلتھ انفارمیشن سسٹمز کو ایک مربوط پلیٹ فارم پر لانے، جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر، ریئل ٹائم مانیٹرنگ ڈیش بورڈز اور مؤثر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نظام کے قیام کی تجاویز بھی پیش کیں تاکہ فیصلہ سازی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
اجلاس میں صوبے بھر میں ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر سروسز کی بہتری، آئی سی یو ماسٹر پلان، آئی سی یو بیڈز اور افرادی قوت کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی، بنیادی صحت مراکز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور خصوصی طبی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، انفراسٹرکچر، انسانی وسائل، تربیت، گورننس، سروس ڈیلیوری میں اصلاحات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی اور محکمہ صحت کو درپیش متعدد اہم زیر التواء امور بھی اجاگر کیے، جن میں ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور ہاؤس آفیسرز کے منظور شدہ اسٹائپنڈ میں اضافے کی صوبائی کابینہ سے جلد منظوری اور ریفرل سسٹم سمیت اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حکوم�� خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر شفاف انتظامی اصلاحات اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پیٹرن انچیف جناب عمران خان کے ویژن کیمطابق ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے اہم ملاقات؛ صحت کے نظام میں جامع اصلاحات اور مؤثر گورننس کے لیے اصلاحاتی ایجنڈا پیش
پشاور: انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے وفد کا صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی قیادت میں صوبائی وزیر صحت خیبرپختونخوا جناب خلیق الرحمن اور سیکرٹری ہیلتھ جناب فیاض علی شاہ سے اہم ملاقات۔
وفد میں صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد ( @DrSaadIDF )، صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر ( @DrNazeefWazrIDF )، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر سید مظفر شاہ، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر مُجاہد خان، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر ربعہ پرویز، صوبائی نائب صدر ڈاکٹر ریحانہ احمد، صوبائی سیکرٹری اطلاعات ڈاکٹر محمد عامر خلیل ( @DrAamirIDF )، صوبائی سیکرٹری لیگل افیئرز ڈاکٹر ��واب یوسفزئی ( @TawabYousafzai )، ڈپٹی سیکرٹری فنانس ڈاکٹر حمزہ شہزاد، سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچینگ ہسپتال ڈاکٹر یونس ( @DrYounasIDF )، سینئر ممبر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچینگ ہسپتال ڈاکٹر مصباح جان، سینئر ممبر انصاف ڈاکٹرز فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال ڈاکٹر سید مُختیار اور انصاف پیرامیڈیکس فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال عابد خان شامل تھے۔
ملاقات میں مرکزی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان ڈاکٹر مدیر خان وزیر ( @DrMudirKhanIDF ) نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
ملاقات کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں گورننس، انتظامی ڈھانچے، انسانی وسائل، مالیاتی نظم و نسق، ڈیجیٹل ہیلتھ، ایمرجنسی و کریٹیکل کیئر، بنیادی و ثانوی صحت کی سہولیات اور خصوصی اداروں کی بہتری کے لیے ایک جامع اصلاحاتی ایجنڈا پیش کیا۔
وفد نے سفارش کی کہ محکمہ صحت میں انتظامی قیادت کے لیے میرٹ پر مبنی مینجمنٹ کیڈر متعارف کرایا جائے، اعلیٰ انتظامی عہدوں پر تقرریوں کے لیے شفاف معیار مقرر کیا جائے اور قابل، باصلاحیت اور تجربہ کار قیادت کے انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے سرچ اینڈ نومینیشن کونسل قائم کی جائے۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبے میں مختلف ہیلتھ انفارمیشن سسٹمز کو ایک مربوط پلیٹ فارم پر لانے، جدید آئی ٹی انفراسٹرکچر، ریئل ٹا��م مانیٹرنگ ڈیش بورڈز اور مؤثر مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن نظام کے قیام کی تجاویز بھی پیش کیں تاکہ فیصلہ سازی کو مزید مؤثر بنایا جا سکے۔
مالیاتی نظم و نسق کو مضبوط بنانے کے لیے فنانشل مینجمنٹ یونٹ کے قیام، سالانہ بجٹ پلاننگ، طویل المدتی مالی حکمت عملی، مالی نگرانی اور وسائل کے مؤثر استعمال سے متعلق سفارشات بھی پیش کی گئیں۔
اجلاس میں صوبے بھر میں ایمرجنسی اور کریٹیکل کیئر سروسز کی بہتری، آئی سی یو ماسٹر پلان، آئی سی یو بیڈز اور افرادی قوت کی ضروریات کے مطابق منصوبہ بندی، بنیادی صحت مراکز، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور خصوصی طبی اداروں کی استعداد کار بڑھانے، ا��فراسٹرکچر، انسانی وسائل، تربیت، گورننس اور سروس ڈیلیوری میں اصلاحات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔
وفد نے محکمہ صحت کو درپیش متعدد اہم زیر التواء امور بھی اجاگر کیے، جن میں ٹرینی میڈیکل آفیسرز اور ہاؤس آفیسرز کے منظور شدہ اسٹائپنڈ میں اضافے کی صوبائی کابینہ سے جلد منظوری، صحت سہولت پروگرام کے ریٹس پر نظرثانی، مختلف طبی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں، انسانی وسائل، بجٹ، ریفرل سسٹم، تعلیمی و ��ربیتی اداروں کی استعداد کار اور دیگر انتظامی امور شامل تھے۔
صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت نے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی جانب سے پیش کی گئی جامع اور قابلِ عمل تجاویز کو سراہتے ہوئے انہیں صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔ اس موقع پر اتفاق کیا گیا کہ سفارشات کا محکمانہ ترجیحات اور دستیاب وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے مرحلہ وار جائزہ لیا جائے گا اور قابلِ عمل تجاویز پر عملدرآمد کے لیے پیش رفت جاری رکھی جائے گی۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ حکومت خیبرپختونخوا کے ساتھ مل کر شواہد پر مبنی پالیسی سازی، مؤثر گورننس، شفاف انتظامی اصلاحات اور عوام کو معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے پیٹرن انچیف جناب عمران خان کے ویژن کیمطابق ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPHealthReforms #InsafDoctorsForum #KPHealth
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف ( @PTIofficial ) بیرسٹر سلمان اکرم راجا ( @salmanAraja ) کے زیرِ صدارت انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا اہم اجلاس؛ تنظیمی امور، صحت عامہ اور پانچ اگست سمیت مستقبل کے احتجاجی تیاریوں پر تفصیلی تبادلۂ خیال
سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجا کے زیرِ صدارت انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF )، صوبائی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر سردار محمد سعد ( @DrSaadIDF )، صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر ( @DrNazeefWazrIDF )، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر لیاقت وزیر ( @DrLiaqatWazrIDF )، صوبائی ڈپٹی فنانس سیکرٹری ڈاکٹر حمزہ شہزاد، سابق صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبر ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر یونس ( @DrYounasIDF ) اور انصاف ڈاکٹرز فورم اسلام آباد کے نمائندے ڈاکٹر شاہزیب نے شرکت کی۔
اجلاس کے آغاز میں صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کے تنظیمی ڈھانچے، منتخب کابینہ، جاری سرگرمیوں اور پاکستان تحریک انصاف کے لیے فورم کی خدمات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اس موقع پر خیبرپختونخوا سمیت پورے پاکستان میں صحت کے شعبے کی بہتری، عوامی فلاح، صحت عامہ کے فروغ اور معیاری طبی خدمات کی فراہمی میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا۔
شرکاء نے سابق وزیرِاعظم عمران خان کی مسلسل قید کی شدید مذمت کرتے ہوئے ان کے وژنِ انصاف، عوامی خدمت، صحت اور فلاح کے مشن سے اپنی غیر متزلزل وابستگی کا اعادہ کیا۔
اجلاس کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی تنظیمی کارکردگی، مختلف احتجاجی تحریکوں اور دھرنوں میں فورم کے کردار، خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں اصلاحات، شفافیت، ادارہ جاتی بہتری اور عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف اور انصاف ڈاکٹرز فورم کے درمیان ادارہ جاتی روابط اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا تاکہ صح�� عامہ اور عوامی فلاح کے منصوبوں کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔
اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی آئندہ احتجاجی تحریک، خصوصاً پانچ اگست کے احتجاج کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ اس موقع پر فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے دوران ابتدائی طبی امداد، ضروری ادویات، ہنگامی طبی امدادی ٹیموں اور طبی معاونت کی بروقت فراہمی کے لیے مستند طبی ماہرین اور رضاکاروں کو متحرک کیا جائے گا تاکہ شرکاء کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اجلاس میں تنظیم کو مزید مؤثر اور فعال بنانے، ہیلتھ کمیونٹی کے مسائل کے حل کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنانے، پ��رے پاکستان میں انصاف ڈاکٹرز فورم کے تنظیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے، پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ مؤثر رابطوں کو فروغ دینے اور عمران خان کے وژن کے مطابق صحت عامہ، عوامی آگاہی اور انسانی خدمت کی سرگرمیوں کو مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
اجلاس کے اختتام پر سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے انصاف ڈاکٹرز فورم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا نے صحت عامہ، عوامی فلاح اور انسانی خدمت کے میدان میں قابلِ قدر کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کی پیشہ ورانہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے عمران خان کے وژن کے مطابق ان کوششوں کے تسلسل کی حمایت کی اور انصاف ڈاکٹرز فورم پر زور دیا کہ وہ پارٹی اور عوام دونوں کی خدمت کے لیے اپنے پیشہ ورانہ کردار کو مزید وسعت دے۔
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #IDFKPHealthReforms
ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے اس موقع پر مزید کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کسی بھی جائز مطالبے کے خلاف نہیں بلکہ ہمیشہ ڈاکٹرز اور دیگر ہیلتھ پروفیشنلز کے حقیقی مسائل کے حل کا حامی رہا ہے۔ ہمارا اختلاف صرف طریقۂ کار پر ہے۔ ہم مسائل کا مستقل حل تصادم کے بجائے مذاکرات، شواہد پر مبنی تجاویز، ادارہ جاتی مشاورت اور مؤثر پالیسی سازی میں دیکھتے ہیں تاکہ ڈاکٹرز، دیگر ہیلتھ پروفیشنلز اور مریضوں کے مفادات کا یکساں تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ تنظیمی معاملات کو جلد حتمی شکل دی جائے گی اور خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں تنظیم سازی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ انہوں نے 5 اگست کے احتجاجی جلسے کے حوالے سے جاری تیاریوں کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا بھرپور انداز میں اپنی شرکت یقینی بنائے گا۔
اجلاس کے اختتام پر صوبائی صدر نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہر سطح پر عمران خان کے ہیلتھ ویژن، معیاری طبی خدمات، مریضوں کے حقوق، ڈاکٹرز کے جائز حقوق، میرٹ، شفافیت، احتساب اور ایک مضبوط، مستحکم اور عوام دوست نظامِ صحت کے قیام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
2/2
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #IDFKPHealthReforms #IDFKPMediaCell #InsafDoctorsForum
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اہم اجلاس، مریضوں کے مفاد، ادارہ جاتی استحکام اور عمران خان کے ہیلتھ ویژن سے غیرمتزلزل وابستگی کا اعادہ
28th July, 2026
پ��اور: انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا کا ایک اہم اجلاس صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کے زیرِ صدارت حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں منعقد ہوا، جس میں صوبائی کابینہ، انصاف ڈاکٹرز فورم حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کے اراکین، ایلومنائی اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ہسپتال انتظامیہ اور چیئرمین بورڈ آف گورنرز (CBoG) کے ساتھ انصاف ڈاکٹرز فورم کے کردار، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کی موجودہ صورتحال، بعض ڈاکٹرز کی جانب سے جاری سروسز کی معطلی، ادارہ جاتی رابطوں اور مریضوں کو درپیش مسائل پر تفصیلی غور کیا گیا۔ صوبائی سینئر نائب صدر ڈاکٹر نظیف وزیر ( @DrNazeefwazir ) ��ے موجودہ صورتحال پر جامع بریفنگ دی، جس کے بعد شرکاء نے مختلف امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم صرف اور صرف چیئرمین عمران خان کی قیادت، اُن کے نظریے، ویژن اور دستاویزی ہیلتھ پالیسی کے مطابق کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر معاملہ مریضوں کی صحت، علاج، نگہداشت یا ہیلتھ پالیسی کا ہوگا تو انصاف ڈاکٹرز فورم ہمیشہ عمران خان کے ویژن کے مطابق مریضوں کے بہترین مفاد کے ساتھ کھڑا ہوگا۔
انہوں نے واضح کیا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کا مؤقف کسی شخصیت، انتظامیہ، پالیسی یا بورڈ آف گورنرز کے حق یا مخالفت میں نہیں بلکہ اصولوں، میرٹ، شفافیت، احتساب اور عوامی مفاد کے مطابق ہوتا ہے۔ جو بھی ادارہ یا فرد عمران خان کے ہیلتھ ویژن، عوامی مفاد اور معیاری صحت کی فراہمی سے انحراف کرے گا، انصاف ڈاکٹرز فورم اس کی بھرپور جمہوری، آئینی اور پالیسی سطح پر مخالفت کرے گا۔
ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے کہا کہ ہسپتال عوام کی خدمت کے مراکز ہیں جہاں صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں، اس لیے ہسپتالوں کی بندش یا ایسی کسی سرگرمی کی حمایت نہیں کی جا سکتی جس سے مریضوں کا علاج متاثر ہو۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری اور ہر ڈاکٹر کا آئینی حق ہے، تاہم احتجاج کا مقام ہسپتال نہیں ہونا چاہیے بلکہ وزیراعلی ہاؤس، اسمبلی یا دیگر آئینی فورمز کے سامنے پرامن انداز میں اپنے مطالبات پیش کیے جائیں تاکہ مریضوں کی جان اور علاج متاثر نہ ہو۔
انہوں نے مزید کہا کہ انصاف ڈاکٹرز فورم کسی بھی صورت مریضوں کی صحت کو یرغمال بنانے یا عوام کو مشکلات میں ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔ اگر آئندہ کسی ہڑتال کے دوران زبردستی ہسپتال بند کرانے کی کوشش کی گئی تو انصاف ڈاکٹرز فورم خود میدان میں آئے گا اور اپنے رضاکار ماہر ڈاکٹرز کے ذریعے مریضوں کو مفت طبی خدمات فراہم کرے گا تاکہ علاج کا سلسلہ جاری رہے۔
اجلاس میں اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ انتظامی معاملات ہسپتال انتظامیہ اور بورڈ آف گورنرز کی ذمہ داری ہیں، جبکہ انصاف ڈاکٹرز فورم کا کردار ادارہ جاتی ہم آہنگی، مثبت مکالمے، تعمیری تجاویز اور پیشہ ورانہ انداز میں مسائل کے حل کے لیے معاونت فراہم کرنا ہے۔
اجلاس میں متفقہ طور پر درج ذیل قراردادیں منظور کی گئیں:
▪️ انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ہسپتال انتظامیہ یا بورڈ آف گورنرز کا فریق بننے کے بجائے اصولی اور غیرجانبدار مؤقف اختیار کرے گا۔
▪️ تمام تنازعات کے حل کے لیے مذاکرات، ادارہ جاتی مشاورت اور پرامن طریقۂ کار کو فروغ دیا جائے گا جبکہ مریضوں کی بلا تعطل طبی سہولیات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
▪️ صوبائی اور ضلعی تنظیمیں اراکین کے ساتھ مؤثر رابطہ، بروقت اور مستند معلومات کی فراہمی کو یقینی بنائیں گی۔
▪️ لوکل تنظیموں کو واضح ذمہ داریاں سونپی جائیں گی تاکہ تنظیمی نظم و ضبط، جوابدہی اور کارکردگی مزید بہتر ہو۔
▪️ انصاف ڈاکٹرز فورم پیشہ ورانہ اقدار، ادارہ جاتی استحکام، میرٹ، شفافیت، احتساب اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مثبت تعاون کو فروغ دیتا رہے گا۔
1/2
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #IDFKPHealthReforms
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس م��ں کچھ ڈاکٹرز کیجانب سے ہڑتال پر ردِعمل!
انصاف ڈاکٹرز فورم صرف اور صرف عمران خان کی قیادت، اُن کے ویژن اور نظریے کے مطابق کام کر رہا ہے۔ ہم عمران خان کی ہیلتھ پالیسی سے مکمل ہم آہنگ ہیں، اور اُن کی ہیلتھ پالیسی ہمارے پاس دستاویزی (Documented) صورت میں موجود ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
اگر معاملہ مریضوں کی صحت، اُن کی دیکھ بھال یا ہیلتھ پالیسی کا ہوگا، تو انصاف ڈاکٹرز فورم عمران خان کے ویژن کے مطابق صرف اور صرف مریضوں کے بہتر علاج، معالجے اور معیاری نگہداشت کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
یہ بات سب پر واضح ہونی چاہیے کہ ہمارا مؤقف اپنی انتظامیہ، پالیسی، بورڈ آف گورنرز یا کسی بھی ادارے کے حوالے سے ہمیشہ ایک ہی رہے گا۔ جب بھی کوئی عمران خان کے نظریے، ویژن اور عوامی مفاد سے ہٹے گا، انصاف ڈاکٹرز فورم اُس کی بھرپور مزاحمت کرے گا۔ ضرورت پڑی تو احتجاج بھی ہوگا، پریس کانفرنس بھی ہوگی اور ہر آئینی و جمہوری فورم پر اپنا مؤقف بھرپور انداز میں پیش کیا جائے گا۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
ہسپتال وہ ادارے ہیں جہاں ہیلتھ کیئر سروس ڈیلیوری ہوتی ہے، اور ایسے ادارے جنگ جیسے غیر معمولی حالات میں بھی مکمل طور پر بند نہیں ہوتے۔ اسی لیے ہم ہسپتالوں کی بندش کے خلاف ہیں۔ احتجاج یا ہڑتال کے ہم بالکل خلاف نہیں، لیکن اس کا مقام ہسپتال نہیں ہونا چاہیے۔ آپ اسمبلی کے سامنے احتجاج کریں، وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے کریں، یا متعلقہ حکام کے سامنے اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کروائیں، کسی کو بھی آپ کے آئینی حقِ احتجاج سے انکار نہیں۔ لیکن ہم کسی صورت مریضوں کی صحت اور علاج پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
ہمارا پیغام صوبائی حکومت، ہسپتال انتظامیہ اور دیگر تمام تنظیموں کے لیے انتہائی واضح ہے کہ اگر مری��وں کی صحت پر سمجھوتہ کیا گیا تو انصاف ڈاکٹرز فورم خاموش نہیں رہے گا۔ ہم کسی کو یہ حق نہیں دیتے کہ وہ اپنے مفادات کی خاطر مریضوں کی صحت، علاج اور معالجے میں خلل ڈالے یا عوام کو مشکلات سے دوچار کرے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
آئندہ اگر ایسی کوئی ہڑتال کی گئی جس میں زبردستی ہسپتال بند کرانے کی کوشش کی گئی، تو انصاف ڈاکٹرز فورم خود میدان میں آئے گا اور عوام کو مفت (رضاکارانہ) طبی خدمات فراہم کرے گا۔ ہمارے پاس تمام مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہر ڈاکٹرز موجود ہیں، اور ہم ہر ممکن کوشش کریں گے کہ مریضوں کا علاج کسی صورت متاثر نہ ہو۔ ہم کسی کو بھی مریضوں کی صحت کو یرغمال بنا ��ر بلیک میلنگ کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #IDFPeshawar
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کا حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں اجلاس سے خطاب
انصاف ڈاکٹرز فورم پاکستان تحریک انصاف کا آفیشل ڈاکٹرز ونگ ہے، جس کا پیٹرن اِن چیف عمران خان ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
5 اگست کے احتجاجی جل��ے کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ ان شاء اللہ بھرپور تعداد میں انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا اپنی شرکت یقینی بنائے گی۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
تنظیمی معاملات کو جلد حتمی شکل دیں گے اور جلد تمام اضلاع میں تنظیم سازی مکمل کریں گے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
انصاف ڈاکٹرز فورم صرف ایک فرد کا نام نہیں، بلکہ اس کی ہر ہسپتال اور ہر ضلع میں کونسل موجود ہے، جس میں تمام مسائل پر گفتگو اور مسائل کے حل کے حوالے سے مشاورت ہوتی ہے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
انصاف ڈاکٹرز فورم کبھی بھی جینوئن ڈیمانڈز کے خلاف نہیں۔ جو کوئی بھی مطالبات لے کر آتا ہے، ہم اُس کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ ہمارا دیگر تن��یموں کے ساتھ صرف طریقۂ کار پر اختلاف ہے۔ ہم باقاعدہ ایک پروپو��ل کی شکل میں اپنے مطالبات آگے لے کر آتے ہیں اور متعلقہ چیئر کے سامنے رکھتے ہیں۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
ہمارا مؤقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ مسائل کا پائیدار حل مذاکرات، ادارہ جاتی مشاورت اور مثبت طرزِ عمل سے ہی ممکن ہے۔ ہم تصادم کے بجائے تعمیری مکالمے، شواہد پر مبنی تجاویز اور مؤثر پالیسی سازی پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ڈاکٹرز، دیگر ہیلتھ پروفیشنلز اور مریضوں کے مفاد کا یکساں تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ڈاکٹر نبی جان آفریدی
#InsafDoctorsForumKP #IDFKPUpdates #InsafDoctorsForumPeshawar
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کا لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ، ماجد خان کی عیادت
صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے دیرینہ ساتھی ماجد خان کی عیادت کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر ہسپتال کے عملے نے ماجد خان کی موجودہ طبی صورتحال، جاری علاج اور صحت سے متعلق پیش رف�� پر تفصیلی بریفنگ دی۔ دورے کے دوران انصاف ڈاکٹرز فورم لیڈی ریڈنگ ہسپتال کی ٹیم اور ہسپتال ��ائریکٹر طارق خان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر نبی جان آفریدی نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے ڈاکٹروں، نرسنگ اسٹاف اور دیگر طبی عملے کی پیشہ ورانہ مہارت، بروقت اقدامات اور بہترین طبی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں زبردست الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی صورتحال میں فوری اور معیاری طبی امداد کی فراہمی طبی عملے کی ذمہ داری اور خدمتِ انسانیت کے جذبے کی بہترین مثال ہے۔
انہوں نے ماجد خان کی جلد، مکمل اور مستقل صحت یابی کے لیے دعا کی اور اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ اس مشکل گھڑی میں وہ ہر ممکن تعاون کے لیے ان کے ساتھ ��ھڑے ہیں۔
صوبائی صدر نے ہسپتال انتظامیہ اور متعلقہ ڈاکٹروں کو ہدایت کی کہ ماجد خان کو اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات، بہترین علاج اور مسلسل نگہداشت فراہم کی جائے تاکہ وہ جلد از جلد صحت یاب ہو سکیں۔
انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخوا
میڈیا سیل
#InsafDoctorsForum #IDFLadyReadingHospital #InsafDoctorsForumPeshawar
صوبائی وزیر مینا خان آفریدی اور ایم این اے آصف خان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور آمد، دیرینہ کارکن ماجد خان کی عیادت
صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی اور رکن قومی اسمبلی آصف خان نے لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور کا دورہ کیا،
1/4
#IDFPeshawar#MTILadyReadingHospital
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی 5 اگست کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں پارٹی تنظیم کے نمائندگان سے اہم ملاقات، ڈاکٹر نبی جان آفریدی ( @DrNabiJanIDF ) کی شرکت
ملاقات میں پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر ( @JunaidAkbarMNA )، جنرل سیکرٹری علی اصغر خان ( @AliAsgharPTI )، چیف آرگنائزر ائی ایس ایف پاکستان و پارلیمانی لیڈر شاہد خٹک ( @ShahidkhattakSk) ،صوبائی صدر انصاف ڈاکٹرز فورم خیبرپختونخو ڈاکٹر نبی جان آفریدی، صوبائی تنظیم اراکین کے علاوہ، ریجنل اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز اور انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کے قائدین ��ے بھی شرکت کی۔
اجلاس میں 5 اگست کے جلسے کی کامیاب تیاریوں کے لیے تمام تنظیمی عہدیداروں اور اراکین کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئیں۔ وزیراعلیٰ محمد سہیل خان آفریدی نے کہا کہ 5 اگست کا جلسہ ایک فیصلہ کن مرحلہ اور "سیمی فائنل" ہوگا، جبکہ آئندہ کے سیاسی لائحۂ عمل کا باقاعدہ اعلان قوم کے سامنے کیا جائے گا۔
#InsafDoctorsForumKP #SohailAfridi #PTIKP #5AugustJalsa #IDFKPUpdates