گزشتہ ڈیڑھ سال سے گوجرانوالہ کے 51 کارکنان اپنی اپیلوں کی سماعت کے منتظر ہیں۔ ان سب کو انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 5 سال قید کی سزا سنائی تھی اور اب لاہور ہائی کورٹ میں ان کی اپیلیں دائر ہیں مگر انصاف ابھی تک رکا ہوا ہے۔
ان میں سے ایک قیدی اس انتظار میں دنیا سے رخصت ہو چکا ہے۔ باقی اب بھی امید اور صبر کے درمیان لٹک رہے ہیں۔ ان کے گھروں میں بوڑھے والدین، چھوٹے بچے، اور ماؤں کی آنکھوں میں روز ایک نیا سوال جاگتا ہے کہ کب سنی جائے گی ہماری فریاد؟
تصاویر: @thebilal_a
نامزد وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے منتظر 11 چینلجز
1: علی امین گنڈاپور کو بغیر کوئی بڑا نقصان کیے رخصت کرنا۔
2: وزیراعلیٰ بنتے ہی قابل اور موثرکابینہ کا انتخاب۔
3: پارٹی، خاندان اور عمران خان کو ساتھ لے کر چلنا۔
4: تحریک انصاف کی گرتی ہوئی ساکھ کو سنبھالنا۔
5: آپریشن کے معاملے پر اسٹبشلمنٹ سے مذاکرات۔
6: دوست زیادہ، دشمن کم بنانے کی پالیسی اپنانا۔
7: صوبے میں بیوروکریسی کو لگام ڈالنا۔
8: سوشل میڈیا سے ہر فیصلے پر ��نے والے ردعمل/ دباو کو برداشت کرنا۔
9: اپوزیشن اور وفاقی حکومت سے غیر ضروری طور پر الجھنے سے بچنا۔
10: 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے کیا کرلیا کا موثر اور عملی جواب تیار کرنا۔
11: عمران خان کے حوالے سے اس تاثر کو غلط ثابت کرنا کہ وہ ہر بار برے وزیراعلیٰ کا انتخاب کرتے ہیں۔
@SohailAfridiISF
سپریم کورٹ میں 26 ویں ترمیم کے خلاف کیس میں صورتحال دلچسپ ہو گئی
ہمیں آئینی ترمیم سے پہلے کی پوزیشن پر جانا ہو گا 26 ویں ترمیم کے بعد آنے والے ججز کو بھی نہیں بیٹھنا چاہیے ، جسٹس مسرت ہلالی
(26 ویں آئینی ترمیم کے بعد آنے والے) ججز کو بیچ میں نا رگڑا جائے ، جسٹس جمال خان مندوخیل
26 ویں آئینی ترمیم کے بعد سپریم کورٹ آنے والے ججز بنفشری نہیں ہیں ، جسٹس محمد علی مظہر
جسٹس مسرت ھلالی کے دھماکہ خیز ریمارکس
ہمیں چھبیسویں آئینی ترمیم سے پہلے والے آئین کیمطابق فیصلہ کرنا ہو گا اور جو ججز آئینی ترمیم کے بعد تعینات ہوئے میرے خیال میں اُنکو اس بنچ پر نہیں بیٹھنا چاہئیے
علیمہ خان کی گاڑی گزشتہ ایک گھنٹے سے اڈیالہ جیل کے گیٹ نمبر 5 پر موجود ہے، تاہم اب تک اندر جانے کی اجازت نہیں ملی�� جیل کے باہر کارکنوں اور لیڈرشپ کی بڑی تعداد موجود ہے، جو علی امین گنڈاپور کے جانے کے بعد خاصی پُر جوش اور خوش نظر آ رہی ہے۔
گزشتہ رات پولیس اور ٹی ایل پی کے درمیان ہونے والے تصادم میں ایک فوڈ پانڈا کا ڈیلیوری بوائے سر میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔
'پولیس والے سیدھے فائر مار رہے ہیں'، رائیڈر کی گفتگو
علی امین گنڈا پور نے تمام ایم پی ایز کو آج شام 7 بجے کھانے پر بلا لیا۔
سب نے لازمی آنا ہے اور بیٹھ کر سہیل آفریدی کی نامزدگی اور آگے کے لائحہ عمل پر مشاورت ہو گی، علی امین گنڈا پور کا آڈیو پیغام