پاکستان سعودی عرب اور ترکی کے درمیان مکہ مکرمہ میں ھونے والا دفاعی معاہدہ پوری مسلم دنیا کے لئے نہایت خوشی کی خبر ھے تینوں حکومتیں اس تاریخ ساز معاھدے پر جو بیت اللہ کے بالکل قریب ھوا مبارکباد کی مستحق ہیں اللہ تعالی اسکو امت مسلمہ کے اتحاد کا ذریعہ بنائیں آمین
انتہائی افسوس ہے کہ اے آئی کا غلط استعمال کرتے ہوے میری جعلی تصویر اور جعلی آواز بناکر میری ایسی گفتگو سوشل میڈیا پر پھیلائی جارہی ہے جسکا مجھ سے کوئی تعلق نہیں ہے اور بعض لوگ اس سے گمراہ ھوسکتے ھیں یہ سراسر جھوٹ اور دھوکہ ہے سائبرکرائم ایجنسیاں اسکا نوٹس لیں
🇺🇸🇮🇱🇮🇷⚡- Saudi Arabian editor of "Independent Arabic":
Not all attacks on the Persian Gulf countries are from Iran, and some of them may be a kind of "false flag" operation to attribute to Iran.
💥IRANIAN MISSILE SMASHES INTO U.S. NAVY SHIP
Watch how it ignore 3-4 other ships and specifically targets the Maritime Strike Tomahawk support vessel, which replenishes other ships with missiles.
كل جمعه كى تقرير ميں بندے نے ایک ویڈیو کے حوالے سے جوبات کہی کہ اسرائیل اور انڈیا نے افغانستان کو مدد فراھم کرنے کامعاھدہ کیا ہے اسکے بارے میں معلوم ھواکہ وہ ویڈیو جعلی تھی مجھے افسوس ہے کہ ��جھے اس ویڈیو کی وجہ سے مغالطہ ہوا اس پر استغفار کرتا ہوں میری پوری تقریر اب شائع ھورہی ہے اس سے یہ حصہ نکال دیاگیا ھے اور مزید وضاحت بھی کردی گئی ہے
ملك ميں دھشت گردی کے واقعات جس تسلسل کے ساتھ ھو رھے ہیں وہ اس بات کی دلیل ھیں کہ کوئی غیرملکی طاقت انکی پشت پناہی کررہی ہے ابھی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں منظم حملوں کا زخم تازہ تھا کہ ترکئی اسلام آباد کا شرمناک واقعہ پیش آگیا پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی اس سازش کا مقابلہ صرف ملی اتحاد کے ذریعے ہوسکتا ہے اسلئے ملکی سلامتی کے معاملے میں تمام مذھبی اور سیاسی مکاتب فکر کو متحد ھوکر اس سازش کا مقابلہ کرنا ھ��گا
ماشاءالله
Yesterday #DGISPR Lieutenant General Ahmed Sharif visited Jamia Darululoom Karachi and performed Juma prayer in Jamia Darululoom Karachi. During his visit senior Army officers were with him and they visited Darul uloom. @muftitaqiusmani
گل پلازا کو آگ لگنے کا حادثہ پوری قوم کے لئے انتہائی المناک اور شرمناک سانحہ ہے جس کی وجہ سے پوری فضا سوگوار ہے انا للہ وانا الیہ راجعون چند گھنٹوں میں کتنی جانیں بے چارگی کاشکار ھوکر رخصت ھو گئیں اور کتنے متوسط درجے کے تاجروں کا اربوں کا نقصان انہیں قلاش بنا گیا کراچی جیسے شہر میں آگ پر قابو نہ پاسکنا ایک افسوسناک سوالیہ نشان ہے کہ بروقت مدد کیوں نہ پہنچ سکی اسکی بے لاگ تحقیق ضروری ہے اور حفاظتی انتظامات کو تیزرفتار اور مضبوط بنانا حکومت کا فرض ہے تاہم جن لوگوں نے آخر کار انسانی جانیں بچانے کی خدمت انجام دی وہ قابل ستائش ہیں اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر اور شہداء کو اعلی درجات عطا فرمائیں اور آفت زدگان کو اپنی دستگیری سے نوازکر انہیں نعم البدل عطا فرمائیں آمین
حضرت مولانا فضل الرحیم صاحب سرپرست وفاق المدارس العربیہ پاکستان ومہتمم جامعہ اشرفیہ لاھور کی وفات ملک وملت کا ایک بڑا سانحہ ہے ایسے بے لوث مخلص اور سراپا الفت شخصیات خال خال ہی ھوتی ہیں جنکی زندگی دین اور ملک وملت کی بے داغ خدمت کے لئے وقف ھو میرے لئے ذاتی طورپر بھی یہ صدمہ بہت بڑا ہے مجھے انکا ہم درس ہونے کا بھی شرف حاصل ہواہے اور انکی شفقتیں بھلائی نہیں جاسکتیں اللہ تعالی انہیں درجات عالیہ عطا فرمائیں اور انکے اھل خانہ اور جامعہ اشرفیہ کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرماکر قدم قدم پر انکی دستگیری فرمائیں آمین
اسلام میں کوئی بھی شخص چاھے وہ کتنے بڑے عہدے پر ھو کسی بھی وقت عدالتی کارروائی سے بالاتر نہیں ھو سکتا خلفاء راشدین کی مثالیں سب کو معلوم ہیں ہمارے دستور میں پہلے بھی صدر کو صدارت کے دوران تحفظ دیاگیاتھا جو اسلام کے خلاف تھا اب تاحیات کسی کو یہ تحفظ دینا شریعت اور آئین کی روح کے بالکل خلاف ہے جو ملک کے لئے نہایت شرمناک ھوگا اللہ تعالیٰ ملک کو اس بے عزتی سے بچائیں آمین پارلیمنٹ کے ارکان سے دردمندانہ درخواست ہے کہ وہ یہ گناہ اپنے سر نہ لیں
شرم الشیخ میں غرہ کی جنگ بندی کے معاھدے پر دستخط ھوگئے اور بے اختیار بقول شاعر:
دل خوش تو ھوگیا مگر آنسو نکل پڑے
اول تو ان ستر ھزار شہداء کو یاد کرکے جنہوں نے اپنی موت کو گلے لگاکر فلسطین کو زندہ رکھا
دوسرے یہ یاد کرکے کہ اس امن کاسہرا لاكهوں جانوں کے نقصان کے بعداسکے سر بندھ رہاہے جس نے قدس میں سفارت خانہ قائم کرکے اسے اسرائیل کا مرکز قرار دیا تھا اور دوسال تک غزہ کے قتل عام میں برابر کا شریک رھکر جنگ بندی کی ھر قرارداد کوویٹو کرتارھا
تیسرے اس لئے کہ غزہ میں فی الحال الحمدللہ امن قائم ھوگیا مگر ھم اپنے گھر میں امن قائم نه کرسکے
فلسطین کا جو مسئلہ حل ھونے لگا تھا اسکے بارے میں ایسے احتجاج اور توڑ پھوڑ کا کیا موقع تھا اور اگر کچھ لوگوں کو اس پر اصرار بھی تھا تو آخر وہ پاکستانی مسلمان تھے کیا حکومت کے لئے یہ ایسا مسئلہ تھا کہ اس پر قابو پانے کے لئے گولیاں چلاکر کئی خاندانوں کو اجاڑنا ضروری ھو
چوتھے اس لئے کہ عین اس موقع پر جب بھارت پاکستان سے کھلی دشمنی پر آمادہ ہے اور پاکستان کے باغیوں کی حمایت کررہاہے اوراس سے مار بھی کھاچکا ہے ھمارے ایک پڑوسی بھائی نے قیام امن کے لئے پاکستان سے بات کرنے کے بجائے بھارت سے پینگیں پڑھانی شروع کردیں اور پھر دو مسلمان پڑوسیوں میں جنگ شروع ھوگئی جو امت اسلامیہ کے کسی بھی دردمند کے لئے تشویشناک خبر ہے
کسیے گواہ کریں کس سے منصفی چاھیں
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مشترک دفاع کا معاہدہ مدت کے بعد ایک خوشی کی خبر ہے جسکا گرم جوش خیر مقدم کرنا چاھئے اللہ تعالیٰ دونوں ملکوں کی حفاظت فرمائیں اور انہیں پوری امت کے لئے بہترین مثال بننے کی توفیق بخشیں آمین
نہایت افسوس ہے کہ کچھ افتراپرداز سوشل میڈیا پر ایسی باتیں مجھ سے منسوب کرکے چلادیتے ہیں جو سراسر جھوٹ ھوتی ہیں واضح رہے کہ جو بیان میرے ٹویٹر x اکاؤنٹ پر یا میری ویب سائٹ پر نہ ہو اسکے میری طرف سے ہونے پر بھروسہ نہ کیاجائے