بانی پی ٹی آئی کے 9 مئی کے مقدمات میں آج فیصلہ متوقع،
کمرہ عدالت میں پی ٹی آئی کے لوگ کافی تعداد میں موجود ہیں
لاہور کے کورٹ رپورٹرز آپ تک مستند خبر پہنچائیں گے
@WaqasAwan666 @EhsanReporter
لاہور میں ایوان عدل کے باہر پولیس کے بدترین تشدد کا نشانہ بننے والے صحافی ناطق ریحان کا جرم سامنے آ گیا ،ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ ناطق بتا رہا ہے کہ پولیس والے کارکنان اور ریحانہ ڈار کو گرفتار کر رہے ہیں ، بس یہی بتانا تھا کہ پولیس والے ناطق ریحان پر لاٹھیوں ، مکوں ،گھونسوں سے ٹوٹ پڑے ، واقعہ کو آٹھ گھنٹے گزر گئے مگر ابھی تک ذمہ داروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، وقاص اعوان
سورس جاننے کیلئے کیو آر کوڈ سکین کریں
#Pakistan
@WaqasAwan666@Iamnatiqrehan
آج لاہور کے ایوان عدل میں پولیس نے مجھ پر تشدد کیوں کیا؟ تشدد کے بعد کس شرط پر میرا موبائل واپس کیا گیا ؟ کیا کسی ریلی کو رپورٹ کرنا / کور کرنا جرم ہے؟ اگر ایک صحافی کے ساتھ پولیس کا یہ رویہ ہے تو عام لوگوں کے ساتھ کیا کرتے ہوں گے
لاہور میں ایوان عدل کے باہر وکلاء کی کوریج کے دوران پولیس اہلکاروں کا @Aaj_Urdu کے کورٹ رپورٹ ناطق ریحان پر بدترین تشدد۔
پولیس اہلکاروں نے موبائل چھینا اور صحافی ناطق ریحان کو تشدد کرتے قیدیوں کی وین میں بٹھایا
بعد ازاں ایس پی کی مداخلت پر ناطق ریحان کو چھوڑ کر موبائل واپس کیا گیا
@Iamnatiqrehan
غیر ملکئ خواتین کیس میں مکمل عدالتی کارروائی کا آنکھوں دیکھا احوال کورٹ رپورٹر ناطق ریحان کی زبانی ، رضا ڈار پیشی کے دوران کیا کرتا رہا؟ جج نے کیا ریمارکس دیے ؟ ملزموں کے وکیل نے کیا کہا؟
@Iamnatiqrehan
لاہور ہائیکورٹ میں ملزم کی ضمانت خارج ہونے پر مدعیوں کا موقف ریکارڈ کرنے پر ، لاہور ہائیکورٹ میں تعینات سکیورٹی اہلکاروں نے @Aaj_Urdu کے کورٹ رپورٹر ناطق ریحان کا موبائل چھینا جس سے موبائل کی سکرین ٹوٹ گئی ۔
حالانکہ سکیورٹی اہلکاروں کو میڈیا کے کام اور روٹین کا بخوبی علم ہے اس کے باوجود سکیورٹی اہلکاروں کا رویہ افسوسناک ہے
Promo
بس کنڈکٹر سے سپریم کورٹ کا وکیل بننے کا سفر ، ماں نے لاء کی پہلی فیس بکری فروخت کرکہ دی ، اج پورا علاقہ میرا انتظار کرتا ہے ،غریب گھرانے سے سپریم کورٹ کا وکیل بننے تک سفر ہر اس نوجوان کے لیے مثال ہے جو اج وسائل نہ ہونے کا بہانہ بنا کر محنت نہیں کرتے ۔۔
وزیر اعلی پنجاب کی فیورٹ فورس سی سی ڈی اور جھنگ پولیس کی کارکردگی ،
پہلا واقعہ 2025 میں پیش آیا عمردارز نامی ڈکیٹ گروپ نے بھتہ نہ دینے کے جرم میں میرے بزرگ ماموں ٹھیکیدار منظور سیال اور کزنز سمیت چار افراد کی ٹانگوں میں درجنوں گولیاں مار کر شدید زخمی کیا ، مقدمات درج ہوئے لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے !
ملزمان نے اب سے صرف پندرہ دن پہلے دوسری مرتبہ میرے ماموں کے کزن کے بیٹے کی ٹانگوں میں گولیاں مار کر چھلنی کردیا ، مقدمہ درج ہوا لیکن ملزمان گرفتار نہ ہوئے !
آج دوپہر ایک بجے میرے کزن زمان منظور سیال جو کہ ایم اے کے طالب علم ہیں ملزمان نے دن دہاڑے مین شورکورٹ کینٹ روڈ شوگر مل کے پاس انکے بزنس آفس میں گھس کر اسکی ایک ٹانگ میں بارہ گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ہے اور خون زیادہ بہہ جانے کی وجہ سے حالت تشویشناک ہے !
اہل علاقہ اور میری سیال برادری اس وقت ملزمان جو قتل ، اقدام قتل ، ڈکیتی ، راہزنی ، سمیت سنگین مقدمات میں ملوث اور اشتہا ری ہیں انکی گرفتاری کے لیے شورکورٹ کینٹ روڈ بلاک کرکے احتجاج کررہے لیکن کوئی شنوائی نہیں ہو رہی !
جناب سہیل ظفر چٹھ صاحب @SZChatthaPSP کدھر ہے آپکی اربوں روپے فنڈ لینے والی (سی سی ڈی ) فورس ؟
کدھر ہے جھنگ پولیس @JhangPolice
کدھر ہے پنجاب حکومت کی رٹ @GovtofPunjabPK
کدھر ہیں قابل اور غیرسیاسی آئی جی پنجاب @OfficialDPRPP
ہے کوئی ریاست جو ہماری مدد کرے ؟
@CMComplaintCell
برائے رابط اسد سیال 03068830321
ایڈووکیٹ میاں داود کا
مطیع اللہ جان کو جواب ،،
مطیع اللہ جان گزشتہ کچھ عرصے سے ذہنی بیمار ہوچکے ہیں ،تب میاں داود چور نہیں تھا جب مطیع اللہ جان کے کنٹینٹ کے حق میں بات کرتاتھا،جب مظاہر نقوی والا کیس تھا عمران خان والے معاملات تھے
تب میاں داود ائیڈیل تھا
@Iamnatiqrehan
ہم پاکستان نہیں جائیں گے
پاکستان کے ساتھ دبئی میں کھیلیں گے
پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہیں ملائیں گے، پاکستانی صحافیوں کو ویزے نہیں دیں گے
محسن نقوی کے ہاتھ سے ٹرافی بھی نہیں لیں گے، سر پلیز ہمارے ملک آئیں… آپ کو آئی پی ایل کا فائنل دکھاتے ہیں!
اسے کہتے ہیں تھوک کر چاٹنا 🫡😂
حکومت کو چاہیے کہ ٹی وی چینلز کے اندر ہونے والی بندر بانٹ اور غیر پیشہ ورانہ رویوں پر چیک اینڈ بیلنس کیلئے مؤثر نظام بنائے۔ ایک پروفیشنل جرنلسٹ آج اندرونی ناانصافی، عدم
تحفظ اور کئی مسائل کا سامنا کررہا ہے۔#federalinformationminister#federalinformationdepartment
کفایت شعاری مہم
یوٹیوبرز گواجرانوالہ میں ICL کے نام سے لیگ کروا رہے ہیں ' اسٹیڈیم عوام سے بھرے ہیں
سوال یہ ہے کہ جب کفایت شعاری کے نام پر ملک کی سب سے بڑی لیگ بغیر کراوڈ کے کرائی گئی تو پھر یہ یوٹیوبرز کی لیگ پر کیوں نہیں کفایت شعاری کرائی گئی ۔
کون اجازت دے رہا ہے ؟
جسٹس محسن اختر کیانی کہ ٹرانسفر کے بعد لاہور ہائیکورٹ میں پہلی سماعت۔۔
لاہور ہائیکورٹ
جسٹس محسن کیانی 108سال پرانی وراثتی جائیداد میں حصہ دینے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
1909میں وساوا سنگھ کے دونوں بیٹوں کے نام وراثتی انتقال ہوا تھا، وکیل درخواست گزار
1918 میں ریونیو ریکارڈ میں ایک بیٹے کو غیر شادی شدہ ڈکلیئر کیا گیا اور تمام پراپرٹی دوسرے بیٹے کے نام کردی گئی، وکیل درخواست گزار
آپ 1918 میں ہونے والی انٹری کو کیسے درست ثابت کریں گے ،جسٹس محسن اختر کیانی
یا تو وساواہ سنگھ کا بیٹا زندہ ہو کر آ کر کہہ دے کہ درخواست گزار صادق مسیح ان کی اولاد تھی، عدالت
کسی ریکارڈ میں کوئی ایسی بات نہیں ثابت نہیں ہوئی ، عدالت
فروری 1947 میں ساری پراپرٹی دوسرے بیٹے بڈھا سنگھ کے ورثا کے نام ٹرانسفر ہوئی، وکیل درخواست گزار
ٹرائل کورٹ آزادی کے وقت کا نکاح نامہ مانگ رہے تھے وہ نکالنا بہت مشکل ہے، وکیل درخواست گزار
2019 میں نادرا نے ان کے دادا کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا ، وکیل درخواست گزار
کیا 100 سال بعد سرٹیفکیٹ جاری ہو سکتا ہے؟ عدالت
نادرا پوری سکروٹنی کرنے کے بعد سرٹیفکیٹ جاری کرتا ہے، وکیل
666 ایکڑ زمین اور انہوں نے پہلے چیلنج نہیں کیوں نہیں کی، عدالت کا استفسار
سر پہلے حالات و واقعات بہت مختلف تھے، عدالت
1947 کے بعد ہجرت کر کے آنے والوں کو سینٹرل گورنمنٹ نے یہ زمین الاٹ کردی تھی، وکیل درخواست گزار
1965 کی جنگ کے دوران ان کے باقی خاندان کے افراد نے عیسائیت قبول کر لی تھی، وکیل درخواست گزار
درخواست گزار نے 2018 میں پراپراٹی اپنے نام منتقل کرنے کا دعوا دائر کیا وکیل درخواست گزار
سول کورٹ قصور نے 2025 میں درخواست گزار کے حق میں فیصلہ کیا تھا، وکیل درخواست گزار
فروری 2026 میں ٹرائل کورٹ نے سول کورٹ کا فیصلہ کلعدم قرار دے دیا، وکیل درخواست گزار
عدالت ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر وراثتی پراپرٹی میں حصہ دینے کا حکم دے استدعا