کم از کم ان شرائط کی بنیاد پر اس بورڈ آف پیس کو آج پارلیمنٹ سے مسترد کر دیا جائے۔
اگر وزیرِ اعظم صاحب وہاں گئے ہیں تو انہوں نے نہ اس ایوان کو اعتماد میں لیا، نہ کابینہ کو۔ آخر وہ کیوں گئے؟
میں واضح طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ اگر میں جنرل مشرف کے خلاف میدان میں نکل سکتا ہوں، اگر میں ان کی پالیسیوں کے خلاف کھڑا ہو سکتا ہوں، تو خدا کی قسم! آج اس حکومت کے خلاف بھی میدان میں نکلے گے ۔ان شاءاللہ
پھر دیکھا جائے گا کہ اپ اس ملک کو کس طرح چلارہے !
میں اس حکومت کو جعلی بھی کہہ چکا ہوں، اس کی اکثریت کو جبری بھی قرار دے چکا ہوں، اور اس جعلی و جبری نظام کے خلاف اپنے جہاد کو جاری رکھنا ہمارا قومی فریضہ ہے، اور یہ فریضہ ہم ادا کرتے رہیں گے۔ ان شاء اللہ العزیز، یہ جدوجہد جاری رہے گی۔ آپ نہیں جیت سکیں گے۔
امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ میں خطاب
برطانوی صحافی رابرٹ کارٹر نے اسلام قبول کر کے اپنا نام محمد علی رکھ لیا
اسلامی سفر کا آغاز قرآن مجید کے گہرے پیغام سے ہوا، جسے بے حد حیرت انگیز اور روحانی روشنی دینے والا پایا۔ محمد علی
آپ نے جس طرح کی آئینی ترامیم کی ہیں میں اعلان کرتا ہوں کہ میں سرعام ان کی خلاف ورزی کروں گا اور 15 سال، 16 سال اور 10 سال کے جوانوں کی شادیاں کرواؤں گا اور ان میں خود بیٹھوں گا۔ میں آپ کے قانون کو چیلنج کرتا ہوں کہ آپ میرا مقابلہ کیسے کرتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
ہم فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کریں گے، جو کہ دو ریاستی حل کے مطابق ہے۔ عمران خان.
عمران خان نے بھی غزہ امن منصوبے کی حمایت کی ، جس میں فلسطینی عوام کے حقوق کا تحفظ اور امن کی کوشش کی گئی۔ یوتھیا بیچارے، ایک تو جلدی بھول جاتے ہیں
یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّخِذُوا الْیَهُوْدَ وَ النَّصٰرٰۤى اَوْلِیَآءَ ﳕ بَعْضُهُمْ اَوْلِیَآءُ بَعْضٍؕ-وَ مَنْ یَّتَوَلَّهُمْ مِّنْكُمْ فَاِنَّهٗ مِنْهُمْؕ-اِنَّ اللّٰهَ لَا یَهْدِی الْقَوْمَ الظّٰلِمِیْنَ(51
اے ایمان والو یہود و نصارٰی کو دوست نہ بناؤ وہ آپس میں ایک دوسرے کے دوست ہیں اور تم میں جو کوئی ان سے دوستی رکھے گا تو وہ انہیں میں سے ہے بے شک اللہ بے انصافوں کو راہ نہیں دیتا
حماس کے اوپر امریکہ اسرائیل کی شاطرانہ چال، پچھلے چند ماہ کی پراسرار اچھل کود کے بعد بالاخرامریکی بوتل میں چھپا جن بوتل سے باہر آ ہی گیا۔
"کی مرے قتل کے بعد اس نے جفا سے توبہ
ہائے اس زود پشیماں کا پشیماں ہونا"
یہاں پر قتل پر توبہ نہیں جشن کی تیاری۔۔۔
فلسطین کے مستقبل پر صدر ٹرمپ اور نیتئن یاہو کامسلمان حکمرانوں کی بے غیرتی پر جام صحت نوش فرمانا، حماس کو تضحیک و ذلت آمیز معاہدہ کا پابند بنانا۔۔۔
شاطرامریکہ کی سیاسی بساط پربےغیرت مسلمان حکمران فرضی اور پیادے
"اس کھیل میں تعیینِ مراتب ہے ضروری
شاطر کی عنایت سے تو فرزیں، میں پیادہ
بیچارہ پیادہ تو ہے اک مہرۂ ناچیز
فرزیں سے بھی پوشیدہ ہے شاطر کا ارادہ!"
قائد اعظم فسادی ریاست کے سرے ہی سے قائل نہ تھے۔پرویز مشرف دور سے دو ریاستی حل کے نام پر مذکورہ موقف سے یوٹرن لے لیا گیا تھا۔لیکن یہ ماننا پڑیگا کہ مشرف سے عمران تک دو ریاستی حل کا مطلب دو خود مختار ریاستیں تھا جبکہ چاچو اور ہمنوا ریاست کے اندر میونسپل کارپوریشن پر راضی ہوئے ہیں
🔺فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے سیکرٹری جنرل، زیاد النَخالہ:
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے مشترکہ پریس کانفرنس میں جو اعلان کیا گیا وہ دراصل ایک امریکی۔اسرائیلی معاہدہ ہے، جو مکمل طور پر اسرائیل کے مؤقف کی عکاسی کرتا ہے اور فلسطینی عوام پر جارحیت جاری رکھنے کا نسخہ ہے۔
امریکہ اور اسرائیل نے اپنے منصوبے کا اعلان کرنے کے ساتھ ہی غزہ میں اسرائیلی پرچم لہرا دیے.. اسرائیل نے امریکہ کو استعمال کرکے مسلمان حکمرانوں کو بھی اپنے ساتھ غزہ پر قبضہ کے لیے آمادہ کر لیا