*ہر وہ شَے قابل مذمت ہے جو تمھیں تین چیزوں سے غافل کر دے: قرآن سے، علمِ شریعت سے، اور اللّٰہ تعالیٰ کے ذِکر سے...!*
امام نووی رحمہ اللّٰہ
(شرح صحيح مسلم، ١٢/١٥)
جانے کس سمت سے آتی ہے اچانک تری یاد
اور پھر ۔۔ کچھ بھی سمٹنے میں نہیں آتا ہے
خود کو مصروف کیے رکھنے کی کوشش کرنا
کیا تری یاد کے زمرے میں نہیں آتا ہے؟
ٹھیک سے کہہ نہیں سکتی کہ وہ کیا ہے لیکن
کچھ تو ایسا ہے جو ہونے میں نہیں آتا ہے
زندگی کو ہم نے یونہں اجاڑ ڈالا
غم الگ، درد الگ، وسوسے الگ، ویران الگ
تیرے روبرو ہوتا ہوں تو فرط جذبات سے
الفاظ الگ، معانی الگ، بیان الگ، اوسان الگ
محمد نیر کمال
کیسے کیسے خواب دیکھے، دربدر کیسے ہوئے
کیا بتائیں روز و شب اپنے بسر کیسے ہوئے
حادثے ہوتے ہی رہتے ہیں مگر یہ حادثے
اک ذرا سی زندگی میں، اس قدر کیسے ہوئے