پشاور ریجن کے جنرل سیکرٹری و ممبر قومی اسمبلی شیر علی ارباب کے گھر پر ریڈ۔کی شدید مذمت کرتے ہیں ،یہ پختون روایات کے خلاف ہے ،یہ ظلم اور جبر کی انتہا اور یہ پشتون روایات کے خلاف ہیں کہ کسی شریف شہری کے گھر کی چادر چار دیواری کی پامالی کی ۔
@saarbab@PTIofficial
انشأللہ آج گنڈی چوک لکی مروت سے ہم لانگ مارچ کا پہلا مرحلہ شروع کریں گے-
آج بروز اتوار، 4 اکتوبر، دوپہر ایک بجے گنڈی چوک لکی مروت سے ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، ساؤتھ وزیرستان، نارتھ وزیرستان، بنوں اور لکی مروت کے اضلاع سے تعلق رکھنے والے غیور پاکستانی لانگ مارچ کا حصہ بنیں گے۔ رات کو یہ قافلہ کرک کے قریب پہنچ کر پڑاؤ کرے گا۔
5 اکتوبر دن 12 بجے کرک کے غیور عوام ہمیں جوائن کرینگے۔ وہاں سے روانگی 12:30 بجے ہوگی اور رات کو کوہاٹ کے قریب پڑاؤ کریں گے-
6 اکتوبر کو 12 بجے کوہاٹ، ہنگو، کُرم اور اورکزئی اضلاع کے پاکستانی ہمیں جوائن کریں گے۔ کوہاٹ سے پشاور کی طرف روانگی ہوگی اور پشاور متنی کے قریب رات گزاریں گے۔
7 اکتوبر کو پشاور بڈھ بیر کے مقام سے دن 12:30 بجے روانگی ہوگی۔ بڈھ بیر کے مقام پر ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے پاکستانی ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔ پشاور کے باقی حلقے کوہاٹ روڈ پل اور موٹروے ٹول پلازا پر ہمیں جوائن کریں گے۔ اور رات ہم چارسدہ انٹرچینج کے قریب گزاریں گے۔
8 اکتوبر کو 12:30 بجے چارسدہ انٹرچینج سے روانگی ہوگی۔ وہاں ضلع چارسدہ اور مہمند ہمارے ساتھ شامل ہوں گے۔
پورے خیبر پختونخوا کے لوگ 8 اکتوبر کو خیر آباد کے مقام پر اکٹھے ہونگے اور وہاں رات گزاریں گے۔ انشأللہ آگے کا لائحہ عمل وہاں پر دیا جائیگا۔
*اگر پاکستان کرکٹ بورڈ سکائی سپورٹس کو دھمکی نہ دیتا تو شاید عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو سکائی سپورٹس تک محدود رہتا.*
*شکریہ سکائی سپورٹس*
*بہت بہت شکریہ پی سی بی۔
🇵🇰 14 اگست یومِ آزادی پاکستان — اہم اطلاع!🇧🇫
پاکستان تحریکِ انصاف کے قائدین کی ہدایت پر سٹی ویسٹ پشاور کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔
📅 کل بروز جمعہ
⏰ شام 5 بجے
📍 بمقام: حجرہ اعجاز صراف، لنڈی ارباب، پشاور
پاکستان زندہ باد
My budget speech today at the @NAofPakistan on 2026-27 budget. Please compare this with the one posted on official Facebook and Twitter accounts of the @NAofPakistan, if and when it is posted.
If speeches are censored in the most sovereign house of the country what hope does there is for dialogue and end to political polarisation.
تمام اُمتِ مسلمہ کو عیدالاضحی مبارک ہو❤️
اللہ تعالیٰ ہماری عبادات، قربانیوں کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے، پاکستان میں امن، انصاف، ترقی اور خوشحالی عطا کرے۔
اس موقع پر ہم عمران خان سمیت اُن تمام افراد کے لیے بھی دعاگو ہیں جو حق، انصاف، آئین ،عوامی حقوق کی جدوجہد میں ثابت قدم ہیں
@SohailAfridiISF
سی سی پی او پشاور بار بار اپنی آئینی، انتظامی اور پیشہ ورانہ حدود سے تجاوز کر رہا ہے، جو نہ صرف ایک سرکاری افسر کے منصب کے شایانِ شان نہیں بلکہ صوبائی حکومت اور منتخب عوامی نمائندوں کے احترام کے بھی منافی ہے۔
محترم وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے گزارش ہے کہ اب جبکہ کابینہ مکمل ہو چکی ہے، اس افسر کو سرکاری امور، آئینی حدود اور ادارہ جاتی ذمہ داریوں کا احساس دلایا جائے۔
اسے بتایا جائے کہ خیبرپختونخوا پولیس کی استعدادِ کار میں اضافے، جدید سہولیات کی فراہمی اور دہشتگردی کے خلاف مؤثر جنگ کے لیے 35 ارب روپے سے زائد فنڈز پاکستان تحریک انصاف کی منتخب حکومت اور عوامی نمائندوں نے فراہم کیے ہیں۔
کھلی کچہریوں اور عوامی اجتماعات میں منتخب نمائندوں اور صوبائی حکومت کے خلاف سیاسی انداز میں نعرے لگانا، طنزیہ گفتگو کرنا اور غیر ذمہ دارانہ بیانات دینا کسی پروفیشنل پولیس افسر کا نہیں بلکہ ایک سیاسی مسخرے کا طرزِ عمل معلوم ہوتا ہے۔
یہی افسر اس سے قبل سیف سٹی پراجیکٹ کو اپنا اور اپنے آئی جی کا “ویژن” قرار دے کر خیبرپختونخوا حکومت کو ڈس کریڈٹ کرنے کی ناکام کوشش بھی کر چکا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ پشاور کے ایم پی ایز اور ایم این ایز اس منصوبے کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں اور اس پر ابتدائی پیش رفت بھی ہو چکی ہے۔
بدقسمتی سے مذکورہ افسر کی جانب سے مسلسل ڈرامہ بازی، میڈیا اسٹنٹس اور سستی شہرت حاصل کرنے کی کوششیں صوبائی حکومت، منتخب نمائندوں اور عوامی مینڈیٹ کے خلاف ایک منظم رویے کی شکل اختیار کرتی جا رہی ہیں۔
خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کی ایک عظیم تاریخ رکھتی ہے۔ ایڈیشنل آئی جی سے لے کر ایک سپاہی تک ہزاروں اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔ یہی وجہ ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس اپنی بہادری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے باعث پورے ملک میں عزت و وقار کی علامت سمجھی جاتی ہے۔
مگر افسوس کہ چند غیر سنجیدہ اور نا سمجھ افسران نے خصوصاً 9 مئی کے بعد اس عظیم ادارے کے وقار اور امیج کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ماورائے آئین اقدامات، سیاسی انجینئرنگ اور چادر و چار دیواری کے تقدس کی پامالی جیسے اقدامات کو معمول بنانا کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔
پشاور کے ایک شہری اور ایک ذمہ دار فرد کی حیثیت سے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ ایسے حساس عہدوں پر سنجیدہ، پروفیشنل اور آئینی حدود کا احترام کرنے والے افسران تعینات کیے جائیں، نہ کہ ایسے افراد جو سستی شہرت اور سیاسی خوشنودی کے لیے ہر حد عبور کرنے کو تیار ہوں۔
https://t.co/Dcl8tDVUsu
*پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کی ہدایات کے مطابق ضلعی تنظیم پشاور کے زیر اہتمام (9 مئی یومِ سیاہ) کے حوالے سے کل بروز ہفتہ شام 5 بجے، بعد از نمازِ عصر، بمقام (حجرہ اعجاز صراف)کی رہائشگاہ پر ایک تعزیتی ریفرنس / یومِ سیاہ کا انعقاد کیا جائے گا*
عید مبارک۔🌙✨
عید الفطر کے اس بابرکت موقع پر اللہ تعالیٰ آپ کی زندگی کو سکون، صحت، خوشحالی اور مسلسل ترقی سے نوازے۔ رمضان المبارک کے روزوں اور عبادات کو قبول فرمائے اور آپ کی تمام دعائیں قبول کرے۔
آپ اور آپ کے خاندان کے لیے عید کی
مخلصانہ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
*پشاور ضلعی صدر عرفان سلیم سے مشاورت کے بعد اعجاز خان صراف صدر اور اظہار اللہ جنرل سیکرٹری پشاور سٹی ویسٹ مقرر*
*ضلعی جنرل سیکرٹری خورشید عالم نے نوٹیفکیشن جاری کردیا*