اعلامیہ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی
24 جون 2026 فی الحال تمام پُرامن دھرنے حسبِ سابق جاری رہیں گے۔سوشل میڈیا پر بعض حلقے یہ تاثر دے رہے ہیں کہ لانگ مارچ کی کال موخر کر دی گئی ہے، جو درست نہیں۔ کال موخر نہیں ہوئی بلکہ ثالثی کا کردار ادا کرنے والوں کی درخواست پر حکومت کو ایک محدود وقت دیا گیا ہے تاکہ مسائل کا پرامن حل تلاش کیا جا سکے۔
جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے ہمیشہ مذاکرات کے دروازے کھلے رکھے ہیں اور پرامن سیاسی جدوجہد پر یقین رکھا ہے۔ تاہم عوامی مطالبات پر پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں لانگ مارچ کی کال اپنی جگہ برقرار ہے اور کسی بھی وقت آن کی جا سکتی ہے۔
تمام ساتھیوں سے گزارش ہے کہ افواہوں پر توجہ نہ دیں، صرف مستند اعلامیوں پر اعتماد کریں، اتحاد و نظم و ضبط برقرار رکھیں اور پرامن جدوجہد کو اسی جذبے کے ساتھ جاری رکھیں۔
#ajkrightmoment
#جموں_کشمیر_جوائنٹ_عوامی_ایکشن_کمیٹی
سینٹر مشتاق احمد کو راولاکوٹ شہر کے اندر رینجرز کی طرف سے روکا گیا اور ڈی سی کے پاس لے جایا گیا ڈی سی نے کہا کہ یہ آپ کی گاڑی کو توڑ پھوڑ کریں گے یہ لوگ دہشت گرد ہیں۔
#RightsMovementAJK@SenatorMushtaq
تاریخ مزاحمت کاروں کی لکھی جاتی ہے
تاریخ ظالم سے ٹکرانے والوں کی لکھی جاتی ہے
نہ کہ ظالم کے تلوے چاٹنے والوں کی
پرامن جدوجہد اور اپنے آئینی جمہوری انسانی حقوق کیلئے آواز اٹھانے کو دہشتگردی قرار دے کر جمہوری آوازوں کو خاموش نہیں کروایاجا سکتا
عتیق احمد عباسی کراچی کی نشست سے ہار گئے تھے لیکن وہاں کے لوکل ملازمین سے ووٹ ڈلوائے گئے یہ کسیے الیکشن ہیں جس میں کشمیری خود ووٹ نہیں ڈال سکتے۔ سابق ڈی آئی جی فہیم عباسی کے انکشافات
#RightsMovementAJK
کشمیر میں تحریک انصاف کو نشان ملنا بیک وقت تحریک انصاف اور عوامی ایکشن کمیٹی کو ٹریپ کرنے کی کوشش ہے، ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جب تک بارہ نشستیں ختم نہیں ہوتی تو کشمیری عوام الیکشنز کا بائیکاٹ جاری رکھیں گے، اب موجودہ رجیم اور ان کے ہینڈلرز جانتے ہیں کہ کشمیر میں تحریک انصاف ایک مقبول جماعت ہے اس لئیے تحریک انصاف کو نشان دیکر یہ لوگ بائیکاٹ کا اثر توڑنا چاہتے ہیں لیکن تحریک انصاف کو کشمیر میں حکومت کوئی نہیں ملنے والی، وہی فارم سینتالیس کا چکر ہوگا اور تحریک انصاف کو ملے گا بابا جی کا ٹھلو۔
لہذا اس فیصلے پر شادیانے بجانے کی بجائے تحریک انصاف کو اپنی عوامی سیاست کو ہی ترجیح دینی چاہئیے اور اس مقصد کے لئیے تحریک انصاف عوامی ایکشن کمیٹی سے سے بات چیت کرنے پر زور ڈالیں اور اعلان کریں کہ جب تک مقامی لوگوں کے مطالبات کو ایڈریس نہیں کیا جاتا تب تک ہمارا بھی بائیکاٹ رہے گا۔
معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر خالد محمود کی فکر انگیز گفتگو ۔کیا پاکستانی ہونے کی حیثیت سے کشمیرایشو پہ ہم نے اپنی زمہ داریاں نبھائی ہیں
#RightsMovementAJK@AzazSyed@AsadAToor
حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن 8 محرالحرام آج ختم ہونے کو ہے- ظُلم، جبر و استحصال کے خلاف ہمیشہ اواز اُٹھتی رہی، طاقتور اُسے کُچلتے بھی رہے مگر ہر گُزرتے دن کے ساتھ یہ آواز ذیادہ منظم ہوتی نظر آتی ہے-
کشمیری قوم کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے- اور ہم ایک نئی تاریخ رقم کرنے جا رہے ہیں- جنھیں محرومیوں کا احساس ہو، جنھوں نے ظالموں کے خلاف ہمیشہ سر اونچا رکھنے کی قسم کھائی اور جنھوں نے فسطائیت کے خلاف اللہ پاک سے مدد و نصرت مانگی ہو اُن کے قدموں میں کوئی بھی شے رکاوٹ نہیں آ سکتی-
اب وقت آ گیا ہیکہ فسطائیت کے خلاف رقم ہوئی تاریخی قربانیوں کے تسلسل کو آگے بڑھایا جائے - عوام الناس رضاکارانہ شٹرڈاؤن و پہیہ جام جاری رکھیں - دھرنوں میں بھرپور شرکت کریں- ہم استحصال ذدہ اس ذندگی پر شہادت کو ہمیشہ ترجیح دیں گے-
سردار عمر نذیر کشمیری
کس چیز کا شکریہ ؟ میں نے پورا ٹوئٹر دیکھا ایک ٹوئٹ شکریہ کی نہیں ملی، ان کا اس بات پر شکریہ کریں جو انہوں نے کشمیر میں کیا؟ اس بات کا شکریہ کریں کہ جو چھبیس نومبر کو کیا؟
جو ظلم یہ عمران خان پر کررہے ان کا کبھی کوئی شکریہ نہیں کرے گا لوگ بددعائیں دے رہے ہم خواتین کے ساتھ یہاں اڈیالہ کے باہر ہوتا رہا پورے پاکستان نے دیکھا ہم اس بات پر شکریہ کریں؟
اپنے محلے میں آپ عوام کو مار پیٹ کریں اور باہر جاکر صلح صفائی کروائیں اس پر شکریہ کوئی نہیں کرتا۔
علیمہ خان ، نورین خان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کا ٹاؤٹ صحافی کو جواب
🚨نوجوان!
کوہالہ روڈ اور برارکوٹ روڈ پر کڑی نظر رکھیں اور کسی بھی صورت فورسز کو یہ راستے اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہ کرنے دیں
متحرک رہیں اور پہرہ دیں۔"
شوکت نواز میر
آزاد کشمیر میں تحریک انصاف اگر الیکشن میں حصہ لیتی ہے تو یہ ریاست کی عوام کے ساتھ غداری کے مترادف ہو گا
🚨تحریک انصاف کو اس موقع پے اجازت دینا کہ جماعت رجسٹرڈ کروائیں کا ایک ہی مقصد ہے
لوگ باہرپولنگ اسٹیشن تک نکلیں ٹرن آؤٹ ظاہر ہو تاکہ ہم بھاری ووٹ سے من پسند لوگوں کو کامیابی سے ہمکنار کریں
موجودہ حالات میں دوسری جماعتوں کے خلاف نفرت کا ووٹ تحریک انصاف کو ملے گا مگر نتیجہ ان دوسری جماعتوں کے حق میں ہو گا
علیمہ خان نے کھل کر کہہ دیا!!
عمران خان سے ملاقات, عاصم منیر نے روکی ہے!!
26 نمبر چونگی پر, محسن نقوی نے, گوہر کے زریعے پیغام بھیجا تھا کہ نورین نیازی کی ملاقات ہو جائیگی!!