پٹرول کی قیمت میں 22 روپے نہیں فوری طور پر 122 روپے کمی کی ضرورت ہے ، عالمی مارکیٹ میں قیمت گر رہی ہے، جبکہ لیوی کا مکمل خاتمہ ہونا چاہیے۔ اگر حکومت 250 روپے فی لیٹر پٹرول کی سطح کو بحال کرے اور اس قیمت کوکم ازکم دو سال کے لیے زیادہ سے زیادہ قیمت ڈیکلئیر کردے تو معیشت میں تیزی بھی آئے گی اور خود ہی آمدن کے اہداف پورے ہونے لگیں گے۔ ٹیکس جمع کرنے کے لیے پٹرولیم لیوی کا استعمال عوام کی جیب پر ڈاکا بھی ہےاور معیشت کی بربادی کا سامان بھی ہے ۔ آئی ایم ایف کو واضح انکار کرنے کی ضرورت ہے۔ جماعت اسلامی مہنگائی اور قیمتوں میں اضافے کے خلاف اپنی تحریک جاری رکھے گی۔
ایران پر اسرائیل اورامریکہ کے حملے کے بعد کےحالات، افغانستان سے کشیدگی، غزہ پیس بورڈ اور ملکی صورتحال کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان سے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔۔ ان کیمرہ بریفنگ میں وزیراعظم نے حکومت کی سفارتی کوششوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کے وفد نے اپنی تجاویز، تحفظات اور مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھے، جن پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدہ تعلقات کا باقاعدہ جنگ کی طرف بڑھنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ دو ہمسایہ اسلامی ممالک کے درمیان یہ صورتحال دونوں طرف کے عوام کے لیے نہایت تکلیف دہ ہے۔
پاکستان کی سلامتی اور دفاع 25 کروڑ پاکستانیوں کی ترجیح اول ہے۔ پاک افغان کشیدگی ایک ایسے وقت شدت اختیار کررہی ہے جب تل ابیب میں بھارت اور اسرائیل اکٹھا ہیں اور یہ اتحاد پورے عالم اسلام کے لیے مہلک ہے۔ طالبان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ بھارت ان کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان یہ کشیدگی کسی کے بھی مفاد میں نہیں ہے
امریکہ اس وقت ایران پر لشکر کشی کے بہانے تلاش کررہا ہے اور غزہ میں کیے گئے جنگی جرائم سے توجہ ہٹانے کے لیے جنگ کا مرکز تبدیل کیا جارہا ہے۔ افغان قیادت کوئی ایسا راستہ اختیار نہ کرے جس سے وہ عالم اسلام سے کٹ جائیں اور اسلام دشمن قوتوں کو اس کا فائدہ ہو
حکومت پاکستان کی جانب سے اس اہم اور نازک موقع پر قومی مشاورت سے گریز ناقابل فہم ہے،
فوری طور پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلایا جائے اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے۔
اس صورت حال میں ضروری ہے کہ عالم اسلام کے جید علما ماضی کی طرح سامنے آئیں اور پاکستان و افغانستان کے درمیان جنگ کی آگ کو ٹھنڈا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں
چین ، ترکی ، قطر اور سعودی عرب گزشتہ عرصہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کو معمول پر لانے کی کوشش کو ترک نہ کریں اور اس موقع پر از سر نو اپنا کردار ادا کریں
پاک سعودی عرب دفاعی معاہدہ اسرائیل کے لیے ناقابل برداشت ہے۔ عالم اسلام کے درمیان اتحاد و اتفاق کی ہر کوشش کو زائل کرنا یہود و ہنود کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔
کراچی میں پیپلزپارٹی کی فسطائیت کا مظاہرہ پورا ملک دیکھ رہا ہے، پرامن شہریوں پر آنسو گیس کی شیلنگ اور سندھ اسمبلی پر دھرنے سے روکنے کی کوشش سندھ حکومت کی ناکامی اور بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بااختیار شہری حکومت کراچی کا حق ہے اور اہل کراچی اپنا یہ حق لیکر رہیں گے۔
#Karachi
جماعتِ اسلامی بنگلہ دیش کی حالیہ انتخابات میں ستر نشستوں پر کامیابی کارکنانِ جماعت کی انتھک محنت، استقامت اور شہادتوں کا ثمر ہے۔ یہ فتح اُن ہزاروں کارکنان کے صبر، جدوجہد اور ثابت قدمی کا صلہ ہے جنہوں نے مشکل حالات میں بھی دعوت الی اللّٰہ، تنظیم اور عوامی خدمت کا سفر جاری رکھا۔
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ اخلاص پر مبنی جدوجہد کبھی رائیگاں نہیں جاتی۔ کارکنان نے جس نظم و ضبط، قربانی اور عوامی رابطے کے ذریعے میدانِ عمل میں کردار ادا کیا، وہی آج عوامی اعتماد کی صورت میں سامنے آیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کامیابی کو ملک و ملت کے لیے خیر و برکت اور اسلامی نظام کا ذریعہ بنائے۔
پیپلز پارٹی کی نااہلی، کرپشن اور قبضہ مافیا کی سرپرستی نے کراچی کو کھنڈر بنا دیا ہے،
گل پلازہ کی آگ نے ثابت کر دیا کہ یہ حکومت صرف اپنے اقتدار کی محافظ ہے نہ کہ عوام کے جان و مال کی،
پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی سے ہی ممکن ہے
بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ، معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز کی شہادت اور صوبے میں امن و امان کی بدترین صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ آئے روز پیش آنے والے دہشت گردانہ حملوں نے عوام میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جبکہ ریاستی اداروں اور حکومت کی ناکام حکمتِ عملی سوالیہ نشان بن چکی ہے۔ بلوچستان کے عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، مگر بدقسمتی سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں۔ اس سنگین صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری، سنجیدہ اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہو چکے ہیں۔