علم اور اسلام دونوں باہم مربوط ہیں مسلمان ہو اور جاہل ہو یہ مومن کی شان کے خلاف ہے۔ بنی علیہ السلام کا ارشادِ ہے ہر کلمہ گو علم دین کا حاصل کرنا فرض ہے۔ خود کو علم دین زے قریب رکھیں اور اپنی اولاد کو دینی مدارس میں داخل فرمائیں۔
رمضان المبارک کامہینہ خاص امت محمدی کو عطا ہوا۔ جب کہ روزے ہر نبی علیہم السلام کی امت پر فرض ہوۓ۔
رمضان کا معنی ہوتے جلا کر خاکستر کر دینے کو۔ یعنی ہر مخلص مومن کا گناہ روزہ کی برکت سے معاف کردیا جاتا ہے۔
اللہ کی نصرت و حمایت مطلوموں کے ساتھ ہوتی ہے اس وقت پوری دنیا اور خاص طور وطن عزیز میں بھی ظلم اور عصبیت کی شکار ہے۔ ان حالات میں اگر ہم اس کے حضور ہاتھ پھیلا کر عجز وانکساری سے مانگیں گے تو" ضور مستجاب" ہوگی " شب برات " اس کا مبارک وقت ہے
اللہ تعالیٰ نے اپنی خاص رحمت کے طفیل اپنے محبوب رحمت دوعالم صلی اللہ علیہ وسلم کے صدقے میں ہمیں اجابت ومخاص مقبولیت والی راتیں عطا فرمائی ہیں۔ اس کی قدر قریں اور بھر پور فائدہ اٹھائیں۔