بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم
السلام عليكم ورحمۃ اللّٰه و برکاتہ 💕
"إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِينُ"
یا اللّٰه ! ہم جب بھی نفس کے بہکاوے میں آ کر تاریک راہوں کے مسافر بننے لگیں
تو اے میرے مالک !
میرے رحمان رب ! تو اپنے نور کی روشنی سے ہمیں ہدایت عطا فرمانا ( آمین )
اسلام علیکم! صبح بخیر ☀️
نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:
"لوگوں کے لیے آسانی پیدا کرو، مشقت میں نہ ڈالو، اور خوشخبری دو، نفرت نہ پھیلاؤ۔"
(صحیح البخاری)
اللہ آپ کے دن کو آسان اور پرسکون بنائے۔ آمین! 🤲✨
#قومی_زبان
دن گزارا تھا بڑی مشکل سے
پھر ترا وعدۂ شب یاد آیا
تیرا بھولا ہوا پیمان وفا
مر رہیں گے اگر اب یاد آیا
پھر کئی لوگ نظر سے گزرے
پھر کوئی شہر طرب یاد آیا
حال دل ہم بھی سناتے لیکن
جب وہ رخصت ہوا تب یاد آیا
#قومی_زبان
﷽
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته🌹
اے ارض و سماں کے مالک!
ہمیں ایسا پاکیزہ دل،
پاکیزہ نگاہ، پاکیزہ زبان
اور پاکیزہ کردار عطا فرما کہ ہماری زندگی تیری رضا کا آئینہ بن جائے
اور ہمارا خاتمہ ایمان اور کامل مغفرت کے ساتھ فرما
آمین ثم آمین 🤲
#قومی_زبان
بوجھل نظر آتی ہیں بظاہر مجھے لیکن
کھلتی ہیں بہت دل میں اتر کر تری آنکھیں
اب تک مری یادوں سے مٹائے نہیں مٹتا
بھیگی ہوئی اک شام کا منظر تری آنکھیں
ممکن ہو تو اک تازہ غزل اور بھی کہہ لوں
پھر اوڑھ نہ لیں خواب کی چادر تری آنکھیں
#قومی_زبان
بھڑکائیں مری پیاس کو اکثر تری آنکھیں
صحرا مرا چہرا ہے سمندر تری آنکھیں
پھر کون بھلا داد تبسم انہیں دے گا
روئیں گی بہت مجھ سے بچھڑ کر تری آنکھیں
خالی جو ہوئی شام غریباں کی ہتھیلی
کیا کیا نہ لٹاتی رہیں گوہر تیری آنکھیں
#قومی_زبان
سنا ہے رات اسے چاند تکتا رہتا ہے
ستارے بام فلک سے اتر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے دن کو اسے تتلیاں ستاتی ہیں
سنا ہے رات کو جگنو ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے حشر ہیں اس کی غزال سی آنکھیں
سنا ہے اس کو ہرن دشت بھر کے دیکھتے ہیں
#قومی_زبان
سنا ہے درد کی گاہک ہے چشم ناز اس کی
سو ہم بھی اس کی گلی سے گزر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے اس کو بھی ہے شعر و شاعری سے شغف
سو ہم بھی معجزے اپنے ہنر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے بولے تو باتوں سے پھول جھڑتے ہیں
یہ بات ہے تو چلو بات کر کے دیکھتے ہیں
#قومی_زبان
سنا ہے لوگ اسے آنکھ بھر کے دیکھتے ہیں
سو اس کے شہر میں کچھ دن ٹھہر کے دیکھتے ہیں
سنا ہے ربط ہے اس کو خراب حالوں سے
سو اپنے آپ کو برباد کر کے دیکھتے ہیں
#قومی_زبان