جڑانوالہ فیصل آباد میں حالیہ واقعہ نے اقتدار کے ایوان کے ساتھ ساتھ متعبر سماجی حلقوں کو ایک بار پھر دعوت فکر دی ہے۔ آٸین پاکستان پاک سر زمین پہ بسنے والے ہر فرد ہر گھر ہر نسل ہر مذہب اور ہر فرقے کے تحفظ کی ضمانت لیتا ہے لہذا دیکھا جانا چاہٸے کہ ایسی کون سی کمی رہ گٸی جو بات اس حد تک پہچی اور یہ واقعہ رونما ہوا۔ یہ کسی مذہب یا فرقے سے بڑھ کر پاکستان کا نقصان ہے۔ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کے لٸے عالمی برادری اور مقتدر حلقوں کے ساتھ ساتھ این جی او سیکٹر ایسے علاقے جہاں مسلم اور عیساٸی آبادی اکٹھے رہ رہے ہیں میں باہمی احترام رواداری اور لچکدار رویوں کو فروغ دینے کے لٸے ”کمیونٹی کلچر“ اور سوشل گرومنگ جیسے پروگرامز مستقل بنیادوں پر شروع کرے تا کہ مل جل کر رہنے کی سوچ کو پروان چڑھایا جا سکے اورایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ کمیونٹی کونسل جیسے ادروں کا قیام بھی عمل میں لایا جاسکتا ہے تاکہ فوری رد عمل کی بجاٸے معاملہ فہمی کا راستہ نکالا جا سکے۔ قومی پرچم کے دونوں رنگ ہمارے ہیں۔
#Jaranwala #Faisalabad
بعض حلقے استحکام پاکستان پارٹی کے متعلق سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے افواہ سازی میں مصروف ہیں، میں یہ واضح کرنا چاہتی ہوں استحکام پاکستان پارٹی اپنی انفرادی حیثیت سے انتخابات میں حصہ لے گی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تمام باتیں قبل از وقت ہیں۔ترجمان آئی پی پی فردوس عاشق اعوان
استحکام پاکستان پارٹی کی جانب سے تمام اہلیان اسلام کو عید الاضحٰی کی خوشیاں بہت بہت مبارک ہوں!
دعا ہے کہ یہ عید پاکستان میں اتحاد، یگانگت اور استحکام کی نوید لیکر آئے۔ وطن عزیز میں بسنے والے مستحق اور نادار افراد کو عید کی خوشیوں میں یاد رکھیں۔
#IstehkamEPakistan