@ansukhera@HamdaniNaser@Rashidlangrial This implies that civil servants are not particularly confident, as they are aware, at least on some level, that their actions are wrong.
What a convoluted logic of President @realDonaldTrump: ordering a Blockade of Strait of Hormuz in order to Open Strait of Hormuz, when it was already open till Trump & Netanyahu launched their War on Iran! The same silly rationale was deployed during My Lai Massacre in Vietnam by US Army: We have to destroy the village in order to save the village! Why can’t the US ever learn from its mistakes, instead of ALWAYS repeating them?
اللہ کرے کہ پاکستان میں ہونے والے ایران امریکہ مزاکرات کامیاب ہوں اور پاکستان کی کوششوں کو عالمی سطح پر سراہا جاۓ
لیکن ننھا مُنا سوال جو کسی خوشامدی یا ٹاؤٹ کے ذہن میں نہیں ا سکتا؟
پاکستان ہمیشہ بین الاقوامی سیاست کا مرکز رہا ہے
۱- امریکہ کی دو جنگیں پاکستان نے لڑیں، پاکستان تقریباً 30 سال مغربی میڈیا کی ڈارلنگ تھا، ہمارے حکمرانوں کا امریکہ میں زبردست استقبال ہوتا تھا
۲- چین اور امریکہ کے تعلقات بھی پاکستان نے استوار کرواۓ، ہنری کیسنجر پاکستان سے خفیہ طور پر چوین لائ سے ملنے چین گیا
۳- سویت یونین افغانستان میں اُس جہاد کے ہاتھوں ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا جو جہاد امریکہ کے ایما پر پاکستان نے لڑا تھا
۴- امریکہ کو افغانستان سے با حفاظت نکالنے میں بھی پاکستان کا کردار تھا
۵- وار آن ٹیرر کا اہم ترین کردار اُسامہ بن لادن کا ڈراپ سین بھی پاکستان میں ہوا
۶- اور آج عالمی جنگ ہوتے ہوتے رُک گئی کیونکہ امریکہ اور ایران مزاکرات اسلام آباد میں ہو رہے ہیں
سوال: لیکن ان تمام تاریخی کرداروں سے کیا پاکستان نے ترقی کی؟ اتنے تاریخی کرداروں کا پاکستان کو کیا فائدہ ہوا؟
جواب: پاکستان کو کبھی کوئ فائدہ نا ہوا، اسلئے کہ ہمیشہ سکرپٹ امریکہ کا ہوتا تھا اور جسمیں پاکستان کا کردار امریکی مفادات کیلئے لکھا جاتا تھا، اسلئے ہر واقعے کے بعد امریکہ کے مقاصد تو پورے ہوۓ لیکن پاکستان کا ہاتھ کچھ نا آیا
جس دن ہم خود سے سکرپٹ لکھیں گے، اپنے قومی کردار خود لکھیں گے، اُس دن ایسی سرگرمیاں کا فائدہ بھی ہمیں ملے گا
آج ان مزاکرات کے بعد کیا پاکستان کو ایران سے تیل اور گیس لینے کی اجازت ہوگی؟
کیا ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت ہوگی؟
کیا کشمیر آزاد ہوگا؟
کیا پاکستان میں سیاسی استحکام ہوگا؟
کیا قومی اور سیاسی اتفاق راۓ ہوگا؟
مجھے کسی کے لڈیاں ڈالنے پر کوئ اعتراض نہیں لیکن پاکستان کی سالمیت، ترقی، خود مختاری، سیاسی استحکام سے جُڑے سوال ان مزاکرات کی میزبانی سے حل نہیں ہونگے،
بھارت، جرمنی، جاپان، ترکیہ، ملائشیا، جنوبی کوریا نے دوسروں کی جنگیں لڑنے یا دوسروں کی ثالثی کرانے سے ترقی نہیں کی، بلکہ عالمی تنازعات سے دور اپنے ملک میں جمہوریت کی طاقت سے ترقی اور استحکام پر کام کیا اور نتیجہ سامنے ہے اور ہمارا 78 سال کا نتیجہ بھی سامنے ہے
خُدا کیلئے ایک باوقار قوم بنیں، امریکہ کے ائیر فورس ون طیارے کے اسلام آباد لینڈ کرنے سے کوئ فرق نہیں پڑتا لیکن ایمزون، مائیکروسافٹ، ایپل، ٹیسلا،میٹا کے اربوں ڈالر کے دہلی لینڈ کرنے سے بہت فرق پڑتا ہے
Stay Tuned on International Affairs
Beyond The Horizon with Ahmad Jawad
لوگ گالیاں دیتے ہیں کہ تم کال کیوں نہیں دیتے میں 20 ہزار بندوں کے ساتھ کال نہیں دینا چاہتا میں 50 ہزار بندوں کے ساتھ بھی کال نہیں دینا چاہتا یہ ظالم ہیں یہ تو گولیاں مارتے ہیں۔
سلمان اکرم راجہ
And those so-called Muslim countries should allow every type of assistance to Americans and Israelis and to use their airspaces against another Muslim country, right? What type of brain cells did you get?
Iran must be firmly condemned for launching cowardly attacks on the UAE and other Arab countries that are not party to its conflict. Targeting uninvolved neighbours is unjust, outrageous, and contrary to Islamic principles. Iran must stop these attacks immediately! #airstrike
Israeli-American aggression against Iran has grave implications for Region & Pakistan: a) if God forbid, Iran loses, then Israel de facto border will be at Taftan on Pakistan border; b) India-Israeli Axis will tighten squeeze on Pakistan creating nutcracker situation; c) Balochistan & Pakistan nuclear program could then also be targeted! Hence, urgent need for Pakistan to defuse tensions with Afghanistan as well as give Healing Touch at home to defuse political polarization!
@MeenakhanAfridi I need your help with my PhD funding. I am from KP. I searched for email or any other contact details but couldn't find them. @MeenakhanAfridi
”جدوجہد عبادت ہے اور حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے میں شہادت کے لیے بھی تیار ہوں!
اس وقت پاکستان صرف ”عاصم لأ“ پر چل رہا ہے۔ یہاں صرف لکھے لکھائے فیصلے پڑھ کر سنائے جا رہے ہیں۔ پچھلے تین سال کے بےبنیاد فیصلوں اور سزاؤں کی طرح توشہ خانہ 2 کا فیصلہ بھی میرے لیے کوئی نئی بات نہیں۔ یہ فیصلہ بھی جج نے بغیر کسی ثبوت اور قانونی تقاضے پورے کیے بغیر ہی جلدبازی میں سنا دیا- ہمیں یا ہمارے وکلأ تک کو نہیں سنا گیا-
مجھے اور میری اہلیہ کو مسلسل قید تنہائی میں رکھ کر ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ہماری کتابوں، ٹی وی اور ملاقات سب پر پابندی ہے۔ جیل میں ہر قیدی ٹی وی دیکھ سکتا ہے لیکن مجھ پر اور بشریٰ بی بی پر ٹی وی دیکھنے تک کی بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ میرے خاندان کی جانب سے جو کتابیں بھیجی جاتی ہیں وہ جیل حکام کی طرف سے روک لی جاتی ہیں۔ ہمیں کئی کئی ہفتے مسلسل قید تنہائی میں رکھا جاتا ہے، یہ غیر انسانی سلوک ہے لیکن یہ سب ظلم و بربریت مجھے میرے عزم سے پیچھے نہیں ہٹا سکتا۔
ہماری روایات نہیں کہ عورتوں اور بچوں پر ظلم کیا جائے۔ ہمارے دین میں تو دوران جنگ بھی خواتین کو بخش دیا جاتا ہے مگر یہاں محض سیاسی اختلاف پر خواتین پر ظلم ڈھائے جا رہے ہیں۔ میری بہنوں اور دیگر خواتین کے ساتھ اڈیالہ جیل کے باہر جو بدسلوکی اور ظلم ہو رہا ہے اس پر مجھے شدید دکھ اور افسوس ہے۔ یہ جو سلوک بشرٰی بی بی، ڈاکٹر یاسمین، ماہرنگ بلوچ اور دیگر خواتین کے ساتھ کیا جا رہا ہے، وہ اسلامی روایات اور اخلاقیات کے برعکس ہے۔ میری اہلیہ بشریٰ بی بی کو صرف مجھ سے بغض میں قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے حالانکہ ان کا تو سیاست سے کوئی تعلق بھی نہیں تھا۔ وہ ایک گھریلو خاتون ہیں۔
فوج میری ہے اور پاکستان قوم کی ہے- جب میں عاصم منیر پر تنقید کرتا ہوں تو وہ ایک شخص پر تنقید ہے، جیسے ماضی کے ڈکٹیٹرز پر بھی ہوتی آئی ہے۔ عاصم منیر نہ تو کسی عوامی ریفرنڈم کے تحت ملک پر بیٹھا ہے، نہ عوامی ووٹ کے ذریعے آیا ہے۔ جیل میں میرے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے، ایک کرنل کے کہنے پر ہو رہا ہے جو عاصم منیر کے احکامات مانتا ہے۔
پاکستان میں قانون کی بالادستی کا جنازہ اٹھ چکا ہے۔ 2007 میں جیسے پی سی او ججز نے ڈکٹیٹر کا ساتھ دے کر عدلیہ کا تقدس پامال کیا ان کی کوئی عزت نہیں، اور جنھوں نے ڈکٹیٹر کے خلاف مزاحمت کی وہ قوم کے ہیرو تھے۔ ایسے ہی آج کل جو ججز اس نظام کے خلاف مزاحمت کر رہے ہیں وہ ہمارے ہیروز ہیں۔ جو جج کٹھ پتلی بن کر ان کے اشاروں پر ناچ رہے ہیں وہ بے ضمیر ہیں اور مشرف دور کے پی سی او ججز کے ہی برابر ہیں۔
قانون کی بالادستی اور آئین کی بحالی کی جدوجہد کے لیے انصاف لائرز فارم اور وکلأ کا فرنٹ فٹ پر آنا ناگزیر ہے۔ انصاف کا نظام ہی عوام کو تحفظ دے سکتا ہے۔ اس کے علاوہ نہ کوئی معاشی ترقی ممکن ہے نہ ہی اخلاقی۔
مجھے سلمان صفدر اور ان کی ٹیم پر اعتماد ہے اور میں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ بوگس فیصلوں کے
خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کریں۔
سہیل آفریدی کو پیغام دیتا ہوں کہ سٹریٹ موومنٹ کی تیاری پکڑیں۔ پوری قوم کو اپنے حقوق کے لیے اٹھنا ہو گا-
جدوجہد عبادت ہے اور میں پاکستان کی حقیقی آزادی کی جدوجہد کے لیے شہادت کے لیے بھی تیار ہوں!“
ناحق قید میں سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی اڈیالہ جیل میں ملٹری سٹائل ٹرائل کے فیصلے کے بعد اپنے وکلأ سے گفتگو (20 دسمبر، 2025)
Alarming to see that DG ISPR who’s basically on tax payers’ pay roll to disseminate information to public is so grossly ill-informed that he had to ask “تم ہو کون؟” while addressing Imran Khan. Well Imran Khan is:
1) The first South Asian to be appointed as UNICEF’s special ambassador for sports in 1989.
2) The first & only Pakistani cricket captain to win the World Cup 1992.
3) Former chancellor of Bradford University in England between 2005-2014 due to his philanthropic service in education through Namal University.
4) Honorary PhD graced by Royal College of Physicians of Edinburgh due to his philanthropic service in cancer treatment through Shaukat Khanum Memorial Hospital.
You have not been into enough battlefields in your entire military career than the number of titles, awards and achievements Imran Khan has to his name!
#GetWellSoonDG
DG ISPR کی بدترین غیر جمہوری اور غیر آئینی پریس کانفرنس کے بعد ہر پاکستانی کو جمہوریت کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے چاہے اسکا تعلق کسی بھی جماعت یا کسی بھی طبقے سے ہو۔
قائد اعظم سے شروع ہونے والی کہانی۔
فاطمہ جناح، لیاقت علی خان، شیخ مجیب، ذولفقار علی بھٹو، بے نظیر، باچا خان، نواز شریف اور اب عمران خان۔۔۔
ہر لیڈر سکیورٹی تھریٹ
آج کی ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس اور یحییٰ خان کی آخری پریس کانفرنس میں کوئی فرق نہیں تھا۔ جو نفرت کے بیج آپ نے تب بوئے تھے، آج بھی آپ اور آپ کا ادارہ وہیں کھڑے ہیں۔ حمودالرحمن کمیشن رپورٹ پڑھ لیں! اُس میں انہی armed forces کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔
استثنیٰ لینے کے وقت ہی سمجھ گیا تھا کہ آپ کا چیف اور ادارہ کس قدر ڈر چکا ہے، مگر اس قدر ڈرا ہوا ہوگا — اس کا اندازہ نہیں تھا۔
میں نے کئی سال پہلے لکھا تھا کہ فوج کے DNA میں یہ بات شامل ہے کہ جو ان کی جانب سے کیے گئے مظالم پر بولے، اسے غدار قرار دیتے ہیں، اور اس کا علاج صرف گولی سمجھتے ہیں۔ جبکہ سیاست دان ہمیشہ بات چیت کو ترجیح دیتا ہے، یہ ملک بھی اسی بات چیت کے عمل سے وجود میں آیا تھا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری صاحب، اب قوم آپ کی گولی سے نہیں ڈرتی۔
ایسے حکمران ہمارے اعمال کی وجہ سے ہم پر مسلط ہیں۔ قوم سے بھی درخواست ہے کہ توبہ و استغفار کی تسبیح پڑھے
ڈی جی ISPR کی آج کی پریس کانفرنس پر سوشل میڈیا پر پھیلا ہوا ایک مدلل جواب:
منقول👇
سب سے پہلے تو میں آج احمد شریف کی تعریف کرنا چاہوں گا کہ آج بلآخر تم کھل کر سامنے آگئے ہو اور تم نے آج ثابت کردیا ہے کہ تم فوج کے ترجمان نہیں، بلکہ عاصم منیر کے ذاتی نوکر ہو- آج تم نے کہا کہ "ایک شخص کا بیانیہ سیکیورٹی رسک ہے"
آو تمہیں بتاؤں کہ سیکیورٹی رسک کس چیز کو کہتے ہیں؟
نواز شریف نے ممبئی حملوں میں پاکستان کو ملوث قرار دیا تھا اور نواز شریف کے اس بیان کو ہندوستان نے عالمی عدالتِ انصاف میں بطور ثبوت لے جاکر پاکستان کی بدترین تذلیل کروائی، تمہارے چیف عاصم منیر نے اُسی نواز شریف سے لندن میں ڈیل کرلی اور حکومت نواز شریف کی جماعت کو سونپ دی، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟
خواجہ آصف نے اسمبلی میں کھڑا ہوکر کہا تھا کہ پاکستان فوج نے آج تک کوئی جنگ نہیں جیتی، آج جس نون لیگ کو عاصم منیر نے تخت نشین کیا ہوا ہے، خواجہ آصف اُسی حکومت کا وزیرِ دفاع ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟
کارگل محاذ سے متعلق نواز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان فوج نے میری پیٹھ میں خنجر گھونپا ہے، آج اُسی نواز شریف کی نون لیگ تمہاری گود میں بیٹھ کر حکومت کررہی ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟
آصف زرداری نے کہا تھا کہ میں پاکستان فوج کی اینٹ سے اینٹ بجا دونگا، آج اُسی فوج نے زرداری کو صدرِ پاکستان کے منصب پر بٹھایا ہوا ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟
مریم نواز نے اپنے جلسے میں "یہ جو دہشت گردی ہے اسکے پیچھے وردی ہے" کے نعرے سرعام لگوائے تھے، آج وہی مریم نواز پاکستان فوج کی حمایت سے پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ لگی ہوئی ہے، کیا یہ سیکیورٹی رسک نہیں ہے؟
یہ تو ہوگئی سیکیورٹی رسک پر چند مثالیں
آج تم نے یہ بھی کہا کہ "گھبراہٹ اتنی بڑھ چکی ہے کہ وہ (عمران خان) سمجھتا ہے میں نہیں تو کچھ نہیں"-
گھبراہٹ کس کی کتنی بڑھ چکی ہے یہ ساری دنیا نے دیکھ لیا جب ایک نوٹیفکیشن کی خاطر تمہارا چیف عاصم منیر در بدر مارا مارا پھر رہا تھا، اور گھبراہٹ کا اندازہ یہاں سے لگاؤ کہ تم عمران خان سے ملاقاتیں اس لئے نہیں کرواتے رہے تاکہ وہ کسی تحریک کا اعلان نہ کردے-
تم نے آج یہ بھی کہا کہ "ہم کسی سیاسی جماعت کا ایجنڈا لیکر نہیں چلتے اور فوج کو سیاست سے دور رکھا جائے"-
یہ بات تو بذاتِ خود سب سے بڑا مذاق ہے، تم نے آج جو باتیں بولی ہیں سب کی سب سیاسی ہیں اور تم جب پریس کانفرنس کرتے ہو تو یوں لگتا ہے جیسے عطاء تارڑ یا مریم اورنگزیب پریس کانفرنس کررہے ہوں-
تم نے آج کہا کہ "آپ کچھ لوگوں کو بیوقوف بنا سکتے ہیں سب کو نہیں"
اگر صرف چند لوگ بیوقوف ہیں تو تمہیں عام انتخابات میں فارم 47 کی ضرورت کیوں پڑی تھی؟ کیا 24 کروڑ بیوقوف ہیں اور صرف سات لاکھ تنخواہ دار ذہنی مریض
عقلِ کُل ہیں؟
تم نے کہا کہ "اپنی ذات کا ایک قیدی ملکی سلامتی کیلئے خطرہ ہے"-
عمران خان اپنی ذات کا قیدی نہیں ہے، عمران خان کو ایک ذہنی مریض عاصم منیر نے اپنی انا کی خاطر ناحق قید میں ڈال رکھا ہے-
تم نے آج کہا کہ "اب کسی کو کوئی بیانیہ بنانے کی اجازت نہیں دی جائے گی"-
تم کون ہوتے ہو کسی سیاسی جماعت یا سیاسی رہنما کے بیانیے کو روکنے والے؟ آئینِ پاکستان نے تمہیں عوام کا نوکر بنایا ہے، مالک بن کر سیاستدانوں کے بیانیے روکنے والے تم ہو کون؟
آج جس بدمعاشی سے تم نے پریس کانفرنس کی ہے یہ واضح کرتا ہے کہ عاصم منیر خود کو ایکسٹینشن اور استثنیٰ ملنے کے بعد خُدا کی زمین پر خُدا سمجھ بیٹھا ہے-
تم اور تمہارے عاصم منیر جیسے کئی فرعون آئے، کئی وقت کے یزید آئے، آج کوئی اُنکا نام لینے والا نہیں ہے، تمہارا نام و نشان مٹ جائے گا، تاریخ تمہیں کوڑے دان میں پھینک چکی ہے، تمہارا ذہنی مریض عاصم منیر جلد ماضی بن جائے گا جس کی قبر پر بھی لوگ تھوکیں گے- "تم جب بھی بولو گے جھوٹ ہی بولو گے، جب بھی منہ کھولو گے تو غلاظت ہی بَکو گے".
”عاصم منیر ایک ذہنی مریض ہے جس کی اخلاقی پستی کی وجہ سے پاکستان میں آئین اور قانون مکمل طور پر ختم ہو چکے ہیں اور کسی بھی پاکستانی کے بنیادی انسانی حقوق اب محفوظ نہیں۔
مجھے اور میری اہلیہ کو عاصم منیر کے حکم پر جھوٹے مقدمات میں جیل میں رکھا گیا ہے اور شدید ترین ذہنی ٹارچر کیا جا رہا ہے۔ مجھے مکمل طور پر ایک سیل میں بند کر کے قید تنہائی میں ڈالا ہوا ہے۔ چار ہفتے تک میری کسی ایک انسان سے بھی ملاقات نہیں ہوئی۔ اور بیرونی دنیا سے بالکل بےخبر رکھا گیا، جیل مینؤل کے مطابق دی جانے والی ہماری بنیادی ضروریات بھی ختم کر دی گئی ہیں۔
ہائی کورٹ کے احکامات کے باوجود پہلے میری سیاسی ساتھیوں سے ملاقات پرپابندی لگائی گئی اور اب وکلأ اور اہل خانہ سے ملاقات بھی بند کر دی گئی ہے۔ انسانی حقوق کا کوئی بھی چارٹر اٹھا کر دیکھیں ذہنی تشدد بھی "ٹارچر" ہی کہلاتا ہے اور جسمانی تشدد سے بھی ذیادہ سنگین عمل سمجھا جاتا ہے۔
میری ہمشیرہ نورین نیازی کو سڑک پر گھسیٹا گیا، صرف اس لیے کہ وہ مجھ سے ملاقات کا جائز حق مانگ رہی تھیں، یہ صرف عاصم منیر جیسا شخص ہی کر سکتا ہے۔ اس نے ڈاکٹر یاسمین راشد جیسی بزرگ کینسر سرائیوور کو سیاسی انتقام کی غرض سے جیل میں ڈالا ہوا ہے۔ میری اہلیہ بشریٰ بیگم کو صرف مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے قید کیا ہوا ہے۔ ان کے بچوں سے بھی انکی ملاقات نہیں کرنے دی جا رہی۔ ان کو تمام سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے، ان سب مثالوں سے اس شخص کی ذہنی سطح کا اندازہ ہوتا ہے۔
قید تنہائی کاٹنا انتہائی تکلیف دہ عمل ہے لیکن میں یہ صرف اپنی قوم کی خاطر برداشت کر رہا ہوں۔ جب تک قوم خود غلامی کی زنجیریں نہیں توڑتی، پاکستان پر مسلط مافیاز ایسے ہی اس کا استحصال کرتے رہیں گے۔ ایکسٹینشن مافیا، لینڈ مافیا، چینی مافیا، مینڈیٹ چور مافیا ہر ایک اس قوم کو تب تک غلام بنا کر رکھے گا جب تک کہ یہ قوم خود اٹھ کھڑی نہیں ہوتی۔ آپ آج ان کے غلام ہیں، آپ کی نسلیں ان کی نسلوں کی غلام ہوں گی اگر اس چکر کو توڑنا ہے تو قوم کو خود غلامی کی زنجیریں توڑ کر “حقیقی آزادی” کے لیے کھڑا ہونا ہے۔
وکٹ کے دونوں جانب کھیلنے والوں کی میری پارٹی میں کوئی جگہ نہیں ہے۔ ایسے لوگ تحریک انصاف کے "میر صادق" اور "میر جعفر" ہیں۔ این ڈی یو ورک شاپ میں تحریک انصاف کے لوگوں کی شرکت شرمناک ہے۔ ایک جانب ہم لوگ ہر قسم کی سختیاں برداشت کر رہے ہیں تو دوسری جانب جب ہمارے ہی لوگ ہم پر ظلم ڈھانے والوں سے سماجی تعلقات بڑھانے کی کوشش کرتے ہیں تو مجھے انتہائی تکلیف ہوتی ہے۔
میں ہمیشہ کہتا آیا ہوں کہ اپنے ہی لوگوں پر ڈرون اٹیکس اور ملٹری آپریشنز سے دہشتگردی مزید بڑھتی ہے- عاصم منیر کی پالیسیاں اس ملک کے لیے تباہ کن ہیں۔ اس ہی کی پالیسی کی بدولت آج ملک میں دہشتگردی کا ناسور بے قابو ہے جس پر مجھے انتہائی دکھ ہے۔ اس کو اپنے ملک کے مفادات کی رتی برابر بھی پرواہ نہیں ہے۔ یہ جو کچھ کر رہا ہے، محض مغربی دنیا کی خوشنودی کے لیے کر رہا ہے۔ افغانستان کے ساتھ آگ کو جان بوجھ کر بھڑکایا، اس کا مقصد ہے کہ اسے “انٹرنیشنلی مجاہد” سمجھا جائے- اس نے پہلے افغانوں کو دھمکایا، پھر مہاجرین کو ملک سے دھکے دے کر باہر نکالا، ان پر ڈرون حملے کیے جس کے اثرات پاکستان میں دہشت گردی بڑھنے کی صورت میں آئے۔ اس شخص نے اپنے ذاتی مفاد کے لیے ملک کو دہشتگردی کی بھینٹ چڑھا دیا ہے۔
سہیل آفریدی قابل تعریف ہے کیونکہ جبر کے اس ماحول میں وہ مفاہمت کے بجائے مزاحمت کو ترجیح دے رہا ہے۔ سہیل آفریدی کو پیغام دیتا ہوں کہ وہ فرنٹ فٹ پر آ کر کھیلتا رہے۔ اس ملک میں کوئی قانون اور آئین نہیں ہے۔ قانون صرف تحریک انصاف کے لیے حرکت میں آتا ہے ورنہ ہر کوئی اس سے مبرا ہے۔ سہیل آفریدی جو بھی کر رہا ہے اسے جاری رکھے میں اس کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔
گورنر راج کی دھمکیاں لگانے والے کل کی بجائے آج لگا لیں اور پھر دیکھیں ان کے ساتھ ہوتا کیا ہے!!
محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس میرے لیے انتہائی قابل احترام ہیں۔ وہ جمہوریت پسند اور اصول پرست لوگ ہیں۔ مجھے حیرت ہے کہ اب تک ان کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا۔ میں تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت کو ہدایت کرتا ہوں کہ سپیکر اور چئیرمین سینیٹ کے سامنے اس معاملے پر احتجاج کریں تاکہ ان کا اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔ اس کے علاوہ موجودہ نظام مخالف کسی بھی قسم کی تحریک کے لیے جو بھی کال تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے دی جائے تمام تحریک انصاف اس پر عمل کرے“
اڈیالہ جیل میں نا حق قید سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی ایک ماہ قید تنہائی کے بعد اپنی بہن سے ہونے والی ملاقات میں گفتگو (2 دسمبر، 2025)
Part 1 of 2
@IlhanNiaz AI isn’t to blame. It won’t replace you if you use it wisely. Those who treat it as a tool will move ahead, while those who rely on it completely will fall behind.