ایم کیوایم کی کوآرڈی نیشن کمیٹی کے رکن اورسابق رکن قومی اسمبلی نثارپنہور اوران کے بیٹے محسن پہنور کی جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔انہیں فی الفور بازیاب کیا جائے۔
#ReleaseNisarAndMohsinPanhwar
نثار پنہور اپنے بیٹے محسن پہنور کے ہمراہ گلشن حدید کے علاقے میں اپنے بھائی کے گھر سے نکلے تھے کہ ملیرہالٹ کے علاقے میں سادہ لباس اہلکاروں کی گاڑیوں نے ان کی گاڑی کو گھیرلیااور انہیں حراست میں لیکر غائب کردیا، نثارپہنوراورمحسن پہنور دونوں کونامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اوران کاکچھ پتہ نہیں چل رہاہے۔نثارپنہورتین ماہ لاپتہ رہنے کے بعد دس روزقبل ہی رہا ہوکر گھرپہنچے تھے کہ انہیں پانچویں بار ان کے بیٹے محسن پہنور کے ہمراہ لاپتہ کردیا گیا ہے۔نثارپہنوراورمحسن پنہور کی ایک بار پھر جبری گمشدگی قابل مذمت ہے۔میں چیف آف ڈیفنس فورسزفیلڈمارشل عاصم منیر صاحب سے اپیل کرتا ہوں کہ نثار پنہور اور محسن پنہور کی اس جبری گمشدگی کا نوٹس لیاجائے اوران کو بازیاب کرایاجائے۔
میں ہائیکورٹ کے جج صاحبان سے بھی اپیل کرتاہوں کہ وہ نثارپنہور اوران کے بیٹے محسن پہنور کی بازیابی کے لئے دائرپٹیشن پر فوری بازیابی کے احکامات جاری کریں۔
الطاف حسین