موت اس کی ہے کرے جس کا زمانہ افسوس
یوں تو دُنیا میں سبھی آتے ھیں مرنے کے لیے
دبئی میں اسلام قبول کرنے والی خاتون چند گھنٹوں کے بعد روزے کی حالت میں انتقال کر گئیں
ہزاروں افراد نے جنازے میں شرکت کر کے سفر آخرت پر روانہ کیا
سیکڑوں اجنبی سوگوار بن گئے جب وہ دبئی میں مقیم ایک غیر ملکی خاتون کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئ�� اکٹھے ہوئے اطلاعات کے مطابق یوکرین سے تعلق رکھنے والی ایک 29 سالہ خاتون نے دین اسلام سے متاثر ھو کر اسلام قبول کیا لیکن چند گھنٹوں کے بعد ہی ہارٹ اٹیک ھونے کی وجہ سے انتقال کر گئیں - یہ خبر سوشل میڈیا پر نشر ھوتے ہی ہزاروں اماراتی اور امارت میں رہنے والے دیگر افراد نے جنازے میں شرکت کی اور نو مسلم خاتون کو سفر آخرت پر روانہ کیا
دبئی میں وفات پانے والی خاتون کا تعلق یوکرائن سے تھا اور وہ وزٹ ویزے پر دبئی میں نوکری کی تلاش میں آئیں تھیں جس کی شناخت داریا کوٹسارینکو کے ��ام سے ہوئی، دبئی میں مرحومہ کاُکوئی رشتہ دار عزیز نہیں تھا
سوشل میڈیا کے متعدد ذرائع کے مطابق ڈاریا ایک سیاح کے طور پر متحدہ عرب امارات پہنچی اور بالآخر نوکری کی تلاش شروع کر دی۔ اسی دوران وہ دین اسلام سے متاثر ھوئیں اور اسلام قبول کرلیا
داریا تعلق ایک عیسائی گھرانے سے تھا جس نے 25 مارچ کو دبئی میں اسلام قبول کیا۔
اس کی موت اس کے اسلام قبول کرنے کے چند گھنٹوں بعد دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی تھی۔ رمضان میں ایک نئی مسلمان کے طور پرجب وہ فوت ہوئیں تو وہ روزے سے تھیں۔
داریا کی کہانی نے بہت سے لوگوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا جس کی وجہ سے جمعہ کے روز اس کی نماز جنازہ میں ایک بڑ�� ہجوم تھا۔
داریا کے بارے میں موٹیویشنل سپیکر نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ھوئے لکھا کہ اسلام قبول کرنے سے پہلے بھی داریہ اپنی شائستگی کے لیے جانی جاتی تھی۔ اس نے ایک نیک زندگی گزاری، کسی بھی قسم کے حرام رشتے سے عاری، اور شائستہ لباس زیب تن کیا۔ اس نے شراب اور دیگر ممنوعہ سرگرمیوں سے بھی پرہیز کیا۔
امام نے اس کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا، "اس کا اسلام حسن تھا"، اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس کا قبول اسلام اور اس کے اصولوں پر عمل کرنا قابل تعریف ہے۔
دعا ھے کہ اللہ تعالیٰ داریا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور انکی مغفرت فرمائے ۔آمین
راولپنڈی میں برٹش کشمیری تصرف حسین کے لواحقین اور دوستوں کی فریاد... دنیا نیوز بنا مظلوموں کی آواز.. چوہدری تصرف حسین کے قاتلوں کی گرفتاری اور و��قعہ کی مذمت.