اے اللہ! یا ربّ رحمن
غزہ کے معاملے میں ہمارے پاس دعا کے سوا کوٸی اختیار نہیں۔۔۔۔
یارب ہماری دعا رد نہ کرنا۔۔۔💧
اور نہ ہی ہماری امید ٹوٹنےدینا۔۔۔۔
اور تو سب رحم کرنے والوں سےزیادہ رحم کرنے والا ہے💧💧💧
#غزة_الآن
☘️🥀امام ابن قیم الجوزیؒ فرماتے ہیں:
وقت کو ضائع وبرباد کرنا یہ موت سے زیادہ خطرناک ہے۔ کیونکہ وقت کی بربادی سے ایک انسان اللہ اور یوم آخرت سے غافل ہوجاتاہے اور موت تو ایک انسان کو صرف دنیا اور اہل دنیا سے جداکرتی ہے.
( الفوائد لابن القیم:1/31)
💚💙🩵 🩷🤍❤️💙🧡
امام محمد ابن سیرین رحمه الله فرماتے ہیں
"جِس گھرمیں *قرآن پڑھا جائے* ،
وہاں *فرشتے آتے اور شیطان نکل جاتے ہیں؛* وہ *گھر اپنے مکینوں پر وسیع* ہو جاتا ہے، اور *اُس کی خیر میں اضافہ* ہو جاتا ہے!"
(مصنف ابن أبي شيبة : 4382)
❤️🍃جو شخص پاک اور صاف دل کا مالک ہوتا ہے، اللہ تعالیٰ اسے ایسی بصیرت (فراست) عطا فرما دیتا ہے جس سے وہ گناہ کو پہچان لیتا ہے، یہاں تک کہ اس کا نفس اس گناہ پر مطمئن اور پرسکون نہیں ہوتا۔ اور یہ انسان پر اللہ تعالیٰ کی بہت بڑی نعمت ہے۔
علامہ ابن عثیمین (رحمہ اللہ)
⚘️🌱*جدائی اسی پر گراں گزرتی ہے جو کریم النفس ہو۔“*
(العود الهندي لعبدالرحمن السقاف : ٣٠٠)
جیسے یعقوب علیہ السلام پر یوسف علیہ السلام کی، جیسے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر خدیجہ رضی اللہ عنھا کی!
☘️آپ (صلی اللّٰہ علیہ وسلم) نے فرمایا:
"کوئی مسلمان مجھ پر درود نہیں بھیجتا, مگر فرشتے اس پر تب تک درود بھیجتے رہتے ہیں, جب تک وہ مجھ پر درود بھیجتا رہتا ہے, پس بندہ اس کو تھوڑا کرے یا زیادہ."
(سنن ابن ماجہ: 894)
(حسن: البانی)
☘️❤️”کسی نے ایک اللہ والے سے پوچھا: کیا آپ ایسے کسی شخص کو جانتے ہیں جس کی ہر دعا قبول ہوتی ہو؟
انہوں نے فرمایا: میں ایسے کسی انسان کو نہیں جانتا، البتہ میں اس ذات کو ضرور جانتا ہوں جو سب کی دعائیں سنتا اور قبول فرماتا ہے۔“
انسان آزمائش کی گھڑیوں میں وہ کچھ سیکھ جاتا ہے،
جو وہ عافیت اور آسودگی کے سالوں میں بھی نہیں سیکھ پاتا۔
______________________
يتعلم الإنسان في ساعات البلاء،
ما لا يتعلمه في سنين العافية
#الــــــــهـــــــــامـــــــــ
’’صحابہ کرام رضی اللہ عنہم پر طعن زنی کسی بندے کی رسوا ہونے کی علامت ہے اور یہ بدعت و گمراہی ہے۔‘‘
[ابو المظفر السمعاني رحمه الله (٤٨٦هـ) | فتح الباري لابن حجر : ٤/ ٣٦٥]
📄حضرت ابو موسٰی اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا:
"اللہ تعالٰی ظالم کو مہلت دیتا ہے لیکن جب پکڑ لیتا ہے تو پھر اسے نہیں چھوڑتا۔"
(صحیح البخاری 4686)
........
پھر آپ رضی اللہ عنہ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: "اور اسی طرح جب بھی آپ کا رب کسی ظالم بستی کو پکڑتا ہے تو اس کی گرفت ایسی ہی ہوتی ہے۔ بلاشبہ اس کی گرفت بہت تکلیف دہ اور سخت ہوتی ہے۔
سورہ ھود: آیت 102"
🔷️☘️🔷️☘️❤️☘️🔷️☘️🔷️
’’علماء کا اجماع ہے کہ دعا کی ابتداء اللہ تعالی کی حمد وثناء اور پھر نبی کریم ﷺ پر درود سے کرنا اور انہی دونوں کے ساتھ دعا ختم کرنا مستحب ہے۔‘‘
(الأذكار للنووي، صـ ١١٧)
کیا واقعی تم سمجھتے ہو کہ جو چاہو گے،
فوراً پا لو گے؟
ذرا سنو قرآن پاک کیا فرماتا ہے:
`“كُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ”`
*ہر کام کا ایک مقرر وقت ہے۔*
(سورۃ القمر: 3)
صبر کرو، دعا کرتے رہو، اور یقین رکھو…
تمہارا وقت بھی آئے گا۔
اللہ ہر چیز کو بہترین وقت پر عطا کرتا ہے.....!
❤️
•
تمہیں تو دنیا میں قید کیا گیا تھا، اور تم اسی سے دل لگا بیٹھے؛ بھلا قیدی بھی کبھی جیل میں دل لگاتا ہے؟!
(أبو إسحاق الألبيري رحمه الله | تائيتُه الشهيرة)
⚘️"محبت" وہ جو اپنی ذات بھلا دے!
سیدنا علي بن أبي طالب رضي الله تبارک وتعالی عنه فرماتے ہیں:
”میں نے بدر کی رات نظر دوڑائی، سب سو رہے تھے سوائے رسول اللہ ﷺ کے۔ آپ ایک درخت کے پیچھے نماز پڑھ رہے تھے، اور دعا کر رہے تھے، یہاں تک کہ صبح ہو گئی!“
(مسند أحمد : ١١٦١)
🌹🍃امام فضیل بن عیاض رحمہ اللہ (١٨٧هـ) فرماتے ہیں :
”مومن کم کلام کرنے والا اور بہت زیادہ اعمال کرنے والا ہوتا ہے، اور منافق بہت زیادہ کلام کرنے والا اور کم اعمال کرنے والا ہوتا ہے۔“
(حلية الأولياء : ٩٨/٨)