آئیں آپ کو اپنی زندگی میں سورہ رحمان کا معجزہ سُناؤں۔
ضرور پڑھیں۔ تھوڑا سا تفصیل سے ہے مگر آپ کی زندگی بدل دے گا اللہ کے حُکم سے۔
سالوں پہلے میں چئیرمین سی پیک اتھارٹی کے آفس گیا۔ چئیرمین سی پیک اتھارٹی میرے بہت قریبی دوست تھے۔ وہ میٹنگ میں تھے تو مجھے سی پیک اتھارٹی کے چیف آف اسٹاف بریگیڈئیر جاوید اقبال کے آفس میں بٹھا دیا گیا۔
آدھا گھنٹہ بھی نہیں بیٹھا ہونگا کہ باتیں کرتے ہوۓ ایسا لگا کہ میں جاوید بھائ کو صدیوں سے جانتا ہوں۔ اللہ رسول اور صوفیانہ باتیں ایسے طول پکڑ گئیں کہ چئیرمین سے ملاقات کے بعد میں پھر جاوید بھائ کے آفس میں جا پہنچا۔ ہم تقریباً چار گھنٹے بیٹھے باتیں کرتے رہے۔
پھر ملاقاتوں کا سلسلہ چلتا رہا۔ فون پر تقریباً ہفتے بات ہوتی رہی۔ ایک دن انھوں نے مجھ سے سید شاکر بُخاری @qalandarbaba1 کا ذکر کیا۔ میں جاوید بھائ کے ساتھ ملنے گیا۔ اُن کی باتوں سے ایسا دل کو سکون ملا کہ بیان سے باہر تھا۔ دوستی ہو گئی۔
پھر میرے والد سخت بیمار ہوگئے۔ Covid ہوگیا۔ اور ساتھ میں SEPSIS ہوگیا۔ ڈاکٹرز نے تقریباً جواب دیدیا۔ سیِد شاکر صاحب جن کو سب پیار سے باباجی کہتے ہیں اُن کا فون آیا۔ کہا کہ اس خاص طریقے سے سورہ رحمان سنائیں اپنے والد کو۔ میری ایمان کی کمزوری تھی شاید کہ میرا ڈاکٹرز پر زیادہ اور سورہ رحمان پر یقین کم تھا اُس پریشانی میں۔ میں نے والد کی بے ہوشی کی حالت میں اسی طرح جیسے باباجی نے کہا تھا دن میں تین مرتبہ سورہ رحمان سنائ والد کے کان کے قریب رکھ کر قاری باصط کی آواز میں۔
معجزہ ہونا شروع ہوا تیسرے دن اور والد صاحب کو ہوش آنا شروع ہوگیا اور پانچویں دن میری حیرانگی کی حد پار ہوگئی جب والد صاحب کو مکمل ہوش آگیا۔ اور اگلے آٹھ دن میں Covid بھی معجزانہ طریقے سے ختم ہوا اور پندرہ دن کے اندر ہم سی ایم ایچ لاہور سے گھر آگئے۔ جب میں لاہور میں رہتا تھا۔
اب آتے میں میری بیماری پر جو کہ ایک ناقابلِ علاج نیئورولاجیکل بیماری ہے۔ بیماری کا علاج نہیں فقط درد کو کنٹرول کرنے کے لئیے خطرناک ترین Opiate کے انجیکشن لگتے ہیں۔ میری حالت چند سالوں میں بد سے بدتر ہو گئی ہے۔
دو مہینے پہلے میری یہ حالت ہو گئی تھی کہ ہفتے میں تین دن ہسپتال میں گزرتے تھے۔ انجیکشن لگوا کے گھنٹوں سوتا رہتا تھا۔
پھر باباجی نے کہا کہ سورہ رحمان سات دن کے بجاۓ سات سات دن کرکے اکیس دن تک سُنیں۔ مجھے علم تھا کہ میری بیماری لاعلاج ہے مگر پھر بھی میں نے سورہ رحمان سُننا شروع کردیا۔ اس سے پہلے یاد رکھیں کہ میرا درد نیئوروکاجیکل دردوں میں دنیا کا دوسرا بدترین درد کہلاتا ہے میڈیکل ٹرم میں اسے Suicidal Pain بھی کہا جاتا ہے۔
میری بیماری تو ختم نہیں ہوئ مگر ایک معجزہ ہونا شروع ہوا کہ مجھے آہستہ آہستہ اپنے درد کو برداشت کرنے کی قوت آنے لگی۔ انجیکشنز کم ہونے لگے اور میرے نیورولیجیسٹ جو پاکستان کے بہترین کی ایک پوری پانچ لوگوں کی پاکستان بھر سے ایک ٹیم ہے، ان کو فقط حیرانگی کے اور لاجواب ہونے کے اور کچھ نہیں کہہ سکے۔
میرے دو ٹیسٹ جو سالوں میں کم ریڈینگ نہیں دے رہے تھے وہ دینے لگے۔ میرا HB جو آپ سُن کر حیران رہ جائینگے سالوں سے 23 اور 24 کے درمیان تھا۔ مہینے میں میں تین مرتبہ خون کی بوتل دیتا تھا وہ بھی 18.7 پر آگیا۔
میں کبھی اپنی بیماری کی تفصیلات سو سال میں بھی سوشل میڈیا پر شئیر نہیں کروں کیونکہ مجھے ہمدردی پسند نہیں مگر آج میں اپنے HB کی تفصیلات بھی اس لئیے بتا رہا ہوں کہ آپ لوگ معتقد ہوجائیں سورہ رحمان کے معجزے کے۔
اور بہت کچھ ہو رہا ہے بہتری میں میری بیماری میں مگر میری جنگ بہت طویل ہے۔ آپ کی نہیں ہوگی۔ کسی بھی ذہنی خلفشار اور جسمانی بیماری کے لئیے فورا سورہ رحمان سنیں۔
نیچے میں لنک دے رہا ہوں۔ اور میرے بھائ سے زیادہ دوست اور دوست سے زیادہ بھائ کے لئیے دعا کریں اور اس کو زیادی سے زیادہ شئیر کریں۔
اور بہت کچھ لکھنا تھا مگر فی الوقت اتنا کافی ہے۔
https://t.co/v3zgted8LN
"والحُزنُ يا ربَّاهُ أثقَلَ صَدرَنا
والسَّلوى مِنكَ فيا مُجِيبُ أَجِبْنِي"
"اے میرے رب! غم نے ہمارے سینوں کو بوجھل کر دیا ہے،
اور سکون و تسلی تیری ہی طرف سے ہے، پس اے دعائیں قبول کرنے والے! میری دعا قبول فرما۔"
آمین
تین بار اللہ پانی والی دعا کا فیض
گردے فیل ہونے سے آٹھ سال بعد صحت یاب ہونے والی عورت کی گواہی
The blessing of the “Allah Pani” prayer recited three times
Testimony of a woman who recovered after 8 years of kidney failure
تین دفعہ الله پانی والی دعا — کوئی بھی کر لے — سیکنڈ کے ہزارویں حصّے میں رزلٹ
The ‘3 times Allah Pani Wali Dua’ — anyone can do it — the results come within a thousandth of a second.