🚨 عمار یاسر ..
عمار یاسر بھائی کی چھوٹی اور معصوم بیٹیاں ہے 4 دنوں سے لاپتہ ہے گھر کے کسی فرد سے بھی رابطہ نہیں ہوا ہے،🥹
جمعیت علمائے اسلام کے کارکنان اور تمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹس سے اپیل ہے کہ عمار یاسر بھائی کی خیریت اور موجودگی کے حوالے سے آواز بلند کریں۔
ضلع پشاور: قائد جمعیۃ حضرت مولانا فضل الرحمن کے گھر کی چادر و چاردیواری پامال کرنے،مبینہ کردار کشی کی مہم،کارکنان پر جعلی مقدمات کے خلاف جےیوآئی ضلع پشاور کی کال پر عوام کا بھرپور پر امن احتجاجی مظاہرہ۔۔۔۔۔۔۔
بہت شکریہ وسیم بادامی صاحب کہ اپ نے اختیار ولی صاحب سے یہ منوا دیا کہ اب تک جو کچھ ہوا ہے وہ یہی کر رہے ہیں کوئی اور نہیں کر رہا ہے۔ جب کہ ہمیں تو یہی پیغام انہی کے ساتھی دے رہے تھے کہ ہم نہیں ہیں۔
شکر ہے اج ہمیں یہ پتہ چل گیا ہے کہ ہمیں کس نے ٹارگٹ بنایا۔اج ہمیں پتہ چل گیا کہ جن کو ہم نے لندن سے منگوا کر وزارت عظمی کی کرسی پر بٹھایا ہمیں انہی لوگوں نے ٹارگٹ بنایا۔اور ہمیں ان لوگوں نے ٹارگٹ بنایا جن کے سر پر مولانا نے کراچی کے ہوٹل میں چادر پہنائی اور پھر انہی لوگوں نے مولانا کے گھر کے تقدس کو پامال کیا۔ہمیں ٹارگٹ ان لوگوں نے بنایا کہ جب یہ پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں ہمارے کندھے پر سر رکھ کر روتے تھے تو اس وقت اختیار ولی صاحب نہیں ہوتے تھے میں پی ڈی ایم کے اجلاسوں میں بیٹھا ہوتا تھا۔جب اج کی وزیراعلی پنجاب صاحبہ کی نیب میں پیشی تھی اور میرے سامنے اج کے وزیراعظم شہباز شریف صاحب نے مولانا صاحب سے کیا فرمایا تھا اور پھر اگلے دن مولانا عبدالغفور حیدری اور مولانا مفتی اسعد محمود کارکنوں کو لے کر لاہور پہنچے تھے
۔مجھے نہیں پتہ کہ اس وقت اختیار ولی صاحب کہاں ہوتے تھے۔یہ بازو میر ے آزمائے ہوئے ہیں۔اختیار ولی صاحب اج اپ کے پاس اقتدار ہے کل یہ اقتدار نہیں ہوگا۔وہ جو میرا مجرم تھا جس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مولانا صاحب کے گھر کے اوپر ڈرون اڑایا تھا۔اس مجرم کو اپ نے پی ٹی وی پر ادھا گھنٹہ تقریر کرنے کا موقع فراہم کیا۔
ہم تو یہ سمجھ رہے تھے اج تک کہ یہ کوئی اور کر رہا ہے۔لیکن میں شکریہ ادا کرتا ہوں اختیار ولی صاحب کا کہ انہوں نے اس چیز کا اقرار کیا کہ کوئی اور نہیں بلکہ یہی لوگ کر رہے ہیں۔ہمارے ساتھ تو دوغلی ہو رہی تھی ایک سائیڈ ان کی ہم سے کہہ رہی تھی کہ بہت برا ہو رہا ہے اپ کے ساتھ اور دوسری سائیڈ ہمارے ساتھ یہ سب کچھ کر رہی ہے۔
محترم جناب محمد اسلم غوری صاحب
مرکزی ترجمان جے یو ائی پاکستان
جمیعت علماء اسلام اسلام اباد کے امیر میرے بھائی مفتی اویس عزیز صاحب کو عدالت میں پیش کیا گیا اور دہشت گردی کے مقدمات درج کیے گئے۔ مفتی ابرار احمد خان صاحب کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ایف آئی آر میں دہشت گردی کے مقدمات ہیں۔ قاری افتخار صاحب کو گرفتار کیا گیا ہے، مقدمات دہشت گردی کے لگائے گئے ہیں۔ باقی لوگوں کو بلایا جا رہا ہے، نوٹسز دیے جا رہے ہیں دہشت گردی کے مقدمات۔ دہشت گردی کے خلاف افواج پاکستان کے بعد سب سے بڑی اگر کسی نے جنگ لڑی ہے تو میری جماعت جمیعت علماء اسلام اور اس کے قائد مولانا فضل الرحمن صاحب نے لڑی ہے۔ جعلی ویڈیوز، فیک ویڈیوز سے لے کر کردار کشی سے لے کر دہشت گردی کے مقدمات تک آپ کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں کہ جمیعت علماء اسلام کے کارکن دہشت گرد ہیں جنہوں نے خودکش دھماکے برداشت کیے اس ملک کے لیے، جنہوں نے دہشت گردوں کے خلاف فتوے دلوائے،
#تیرے_سنگ_ہیں_مولانا
#عزم_بلند_رہے_قیدیو
#جھوٹے_کم_ظرف_ادارے #معدنیات_چور_حکمران #اوچھے_ہتکھنڈے_بندکرو