اَشہَدُ اَن لَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَ اَشہَدُ اَنَّ مُحَمَّدَا عَبدُہُ وَ رَسُوُلُہُ.
میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالی کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور گواہی دیتا ہوں کہ محمد (صلی اللہ علیہ وسلم) اللہ تعالیٰ کے بندے اور رسول ہیں.
میرے خیال میں غربت سے بڑی کوئی مصیبت نہیں، غربت بھوک کا سبب بنتی ہے اور بھوک تہذیب کے آداب بھلا دیتی ہے۔ پھر وہ بھوک چاہے دولت کی ہو، مال و زر کی ہو یا سستی شہرت کی۔ انسان اس کو حاصل کرنے کے لئے کسی بھی حد سے گزر جاتا ہے حتیٰ کہ درندگی کی حد سے بھی۔
وہ اللہ وہی ہے جس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، جو بادشاہ ہے، تقدس کا مالک ہے، سلامتی دینے والا ہے، امن بخشنے والا ہے، سب کا نگہبان ہے، بڑے اقتدار والا ہے، ہر خرابی کی اصلاح کرنے والا ہے، بڑائی کا مالک ہے۔ پاک ہے اللہ اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں۔ سورہ الحشر، 23
جمعہ مبارک
زندگی میں بہت ہی کم لوگ ایسے ملتے جو بغیر کسی لالچ یا مفاد کے ہمارے اچھے برے وقت میں ساتھ دیتے ہیں، قدر کریں ایسے لوگوں کی یہ اللہ کی کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے اور یقیناً انہی لوگوں کی وجہ سے مخلصی کا رشتہ سب رشتوں سے بہتر رشتہ تصور کیا جاتا ہے۔
کیا ہم ایک قوم ہیں یا کیا ہم ایک ہیں؟ کیا ہمیں صرف جنگ اور برے ملکی حالات ہی ایک کر دیتے ہیں؟
مذہبی اور سیاسی فرقہ پرستی سے نکلیں خدارا ایک امت اور ایک قوم بنیں، ایسی عظیم قوم جس کی دنیا تقلید کرے، نہ کہ ہم اس دنیا کی۔
اور تمہارے پروردگار نے یہ حکم دیا ہے کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو، اور والدین کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔اگر والدین میں سے کوئی ایک یا دونوں تمہارے پاس بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف تک نہ کہو، اور نہ انہیں جھڑکو۔ بلکہ ان سے عزت کے ساتھ بات کیا کرو۔ سورہ الاسراء 23
جمعہ مبارک
دورِ حاضر میں اگر نوجوان نسل اپنی اقدار، روایات اور حدود بھولتی جا رہی ہے یا فحاشی اور بے راہ روی کا شکار ہے تو اس کی بڑی وجوہات میں تعلیم و تربیت، گھریلو ماحول، سوشل میڈیا، دوستوں کی بیٹھک، انٹرنیٹ کے غلط استعمال سمیت ایکٹرانک میڈیا سرفہرست ہے۔