﷽السَّلاَمُ عَلَيْكُم
دنیاوی چالبازوں کے متعلق آیت..!
ابراهيم۔ 46
ترجمہ:
اور وہ لوگ اپنی ساری چالیں چل چکے تھے، اور ان کی ساری چالوں کا توڑ اللہ کے پاس تھا، چاہے ان کی چالیں ایسی کیوں نہ ہوں جن سے پہاڑ بھی اپنی جگہ سے ہل جائیں۔
#القرآن 🕌🌄📿
نفس اور شیطان ایک ہی چیز کے دو نام ہے یہ دنیا کے لالچ میں پھنسا کر انسان کو ایسا گمراہ کرتے ہیں کہ
وہ آخرت میں داٸمی(ہمیشگی) والے عذاب کو آسان اور سادہ سمھجنے لگتا ہے۔
#رومی📿
اگلے لوگ جب کسی سے علم لینے آتے تو اس کا سراپا، اس کی نماز اور اس کے طرز عمل کو دیکھتے اور پھر اس سے علم سیکھتے۔
تابعی ابراہیم نخعی رحمہ اللّٰہ
(الآداب الشرعية، 1: 418)
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا:
لوگو! تمہارا رب بھی ایک ہےاور تمہارا باپ بھی ایک ہے، خبردار! کسی عربی کو کسی عجمی پر اور کسی عجمی کو کسی عربی پر، کسی گورے کو کسی کالے پر اور کسی کالے کو کسی گورے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے، مگر تقویٰ کے ساتھ۔
(مسند احمد، ۴۵۶۸)