محترم عمران خان صاحب۔۔رمضان مبارک،امید ہے کہ آپ روزے رکھ رہےہوں گے،یقین ہے کہ آپ آنکھوں کی تکلیف بھی باقی تکالیف کی طرح ہمت اور حوصلے سے برداشت کر رہے ہوں گے،باقی جو حکومت اقتدار کے نشے میں خود بینائی کھو چکی ہو اُس نے آپکی بینائی کا کیا علاج کروانا،محترم سب سے پہلے بھٹو اور ضیاء کو ایک کرنے پر،ان کی جعلی جمہوریت ایکسپوز کرنے پر ایک بار پھر مبارک قبول فرمائیں،محترم ملک کا جو سوا ستیاناس ہوچکا��آپ کے ساتھ،آپکے ثابت قدم ساتھیوں کے ساتھ جو کچھ ہوچکا،جو ہورہا اور آپکی پارٹی میں رانگ نمبر جو کر رہے اُس پر آج بات نہیں کرنی،آج آپ کو مخاطب کرنے کا مقصد آپ کو صرف یہ بتانا تھا کہ آپ کے خیبرپختونخوا میں غربت 28.7 فیصد سے بڑھ کر 35.3 فیصد ہو گئی ہےمطلب آپکی پارٹی نہ آپ کے حوالے سےکارکردگی دکھا سکی اور نہ صوبے میں کچھ کر سکی،باقی اس قوم کا اتنا نہ سوچا کریں،اقلیت کو چھوڑ کر یہاں سب جھوٹ اور منافقت سے بھرے ہوئے،اپنا خیال رکھیں۔۔
یاد رکھیں کہ ہر عروج کو زوال ہے اور ہر زوال کو عروج ہے۔۔