باجوڑ میں جے یو آئی امیدوار قاری خیراللہ پر بم سے حملہ قابل مذمت ہے ۔اسلم غوری
وزارتِ داخلہ اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہی۔ترجمان جےیوآئی
جےیوآئی کو کیوں ٹارگٹ کیا جارہا ہے ۔اسلم غوری
الیکشن کمیشن کہاں ہے اپنی ذمہ داریاں کیوں پوری نہیں کر رہا۔ترجمان جےیوآئی
امن وامان کی صورتحال خراب کرکے دھاندلی کی نئے طریقے اختیار کئے جارہے ہیں ۔اسلم غوری
جے یو آئی کی مقبولیت سے کچھ قوتیں خائف ہیں ۔ترجمان جے یو آئی
ہماری شرافت کو کمزوری نہ سمجھا جائے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
کارکنوں،عہدیداروں اور امیدواروں کے نام اہم پیغام
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ تمام احباب خیریت وعافیت سے ہونگے ۔
جیسا کہ آپ کو معلوم ہے کہ قومی انتخابات قریب ہیں ، امیدواروں کا اعلان ہوچکا ہے، کاغذات نامزدگی جمع ہوگئے ہیں ، جمعیت علماء اسلام نے بھی ملک بھر کے تمام قومی اور صوبائی حلقوں پر اپنے امیدوار فائنل کر دیئے ہیں۔نظرثانی کے لئے آنے والی اپیلوں پر غوروخوض کرکے جہاں ضرورت محسوس کی گئی ، تبدیلی بھی کردی گئی ہے ۔اسلئے اب کسی حلقے پر کسی قسم کے شکوک وشبہات پھیلانے کی بجائے دلجمعی کے ساتھ امیدوار اور کارکنان وعہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی مہم شروع کریں ۔
اس حوالے سے مرکزی انتخابی بورڈ اور خصوصا قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب دامت برکاتہم نے فیصلہ کیا ہے کہ آج سے کسی بھی حلقے پر نظرثانی اپیل کی کوئی بھی درخواست قبول نہیں کی جائے گی ۔اسلئے کوئی عہدیدار یا امیدوار اب نظرثانی کی درخواست نہ دے اور نہ ہی اس سلسلے میں قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمان صاحب یا مرکزی انتخابی بورڈ کے کسی ممبر سے کوئی رابطہ کرے ۔مرکزی بورڈ اب کسی اپیل کو نہیں سنے گا۔احباب اس حوالے سے ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔
اللہ کریم ہمارا حامی وناصر ہو ۔
والسلام
محمد اسلم غوری
مرکزی ترجمان جے یو آئی پاکستان
جے یو آئی کے مرکزی انتخابی بورڈ کا تیسرے دن اہم اجلاس شروع
اجلاس کی صدارت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کر رہے ہیں ۔اسلم غوری
جے یو آئی صوبہ سندھ ،اسلام آباد اور فاٹا کی قومی و صوبائی نشستوں پر امیدواروں کو فائنل کردیا گیا ۔ترجمان جے یو آئی
آج صوبہ خیبر پختونخواہ ،بلوچستان اور پنجاب کے امیدوار فائنل کئے جائیں گے ۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
سیاسی پارٹیوں کے قائدین فلسطینیوں کی داد رسی کیلئے آگے آئیں،
مولانا فضل الرحمٰن صاحب نے امت مسلمہ کے مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے.
#اقصی_کی_جنگ_مولاناکےسنگ
سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کا جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلفونک رابطہ
میاں نواز شریف نے مولانا فضل الرحمان کی خیریت دریافت کی ۔ترجمان جے یو آئی
رہنماؤں میں موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی ۔اسلم غوری
رہنماؤں میں باہمی اتفاق سے ملکی مسائل کو حل کرنے کا عزم ۔اسلم غوری
میاں نواز شریف کی جانب سے جلد ملاقات کی خواہش کا اظہار
۔اسلم غوری
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
حماس قیادت کو ملنے کے لیے گیا اور میں نے ان کی قیادت کو واضح طور پر کہا کہ پاکستان کا بچہ بچہ آپ کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔
انہوں نے بھی بڑے وضاحت کے ساتھ کہا کہ پوری دنیا میں ہماری سب سے بڑی امید پاکستان ہے، کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی قوت ہے، اور پاکستان نے اقوام متحدہ میں جو جرات مندانہ موقف دیا ہے ہم دل و جان سے اس کی قدر کرتے ہیں، لیکن ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے بچوں کے اوپر بمباری کا سلسلہ بند کر دیا جائے، یہ جنگ کا حصہ نہیں ہوا کرتے۔
@MoulanaOfficial
تازہ ترین
جمعیت علماء اسلام ضلع پشاور, حالیہ حلقہ بندیوں میں پشاور کے 14 حلقوں کو کم کر کے 13 حلقے بنا کر پشاور کے اس زیادتی کے خلاف کل بروز منگل مورخہ 14۔11۔2023 کو پشاور کا مقدمہ جمعیت لائرز فورم کی وساطت سے الیکشن کمشن آف پاکستان میں لڑے گا۔ انشاءاللہ جیت پشاور کی ہوگی۔
جمعیت علماء اسلام مانسہره کے زیرِ اہتمام مرکزی جامع مسجد تا ختم نبوت چوک #یوم_طوفان_اقصى ریلی کے مناظر۔
جسمیں کارکنان جمعیت کے ساتھ ساتھ مانسہر کے غیور عوام نے بھر پور شرکت کی۔
جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کل ملک بھر میں یوم طوفان اقصی منانے کا اعلان
چودہ اکتوبر پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس کو فلسطینی بھائیوں کے حق میں بڑے مظاہرے میں تبدیل کرنے کا اعلان
سرزمین فلسطین پر آگ بھڑک اٹھی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
فلسطینی بچے بوڑھے خواتین اور عام شہریوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
مکانات ،پانی پینے کے ذخائر اور ہسپتالوں پر بمباری کی جارہی ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دیں ۔ مولانا فضل الرحمان
مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں ۔واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
مسلم حکمران کھانے پینے اور رہائش کی ضروریات پوری کرنے کے لئے اپنے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔ مولانا فضل الرحمان
اسرائیل وحشی اور درندے کا کردار ادا کررہا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
پچھتر سال سے عرب زمین پر قابض ہے ۔فلسطینی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
یہ ایک جائز جنگ ہے ۔لیکن امریکہ اور یورپ انسانی حقوق کو پامال ہوتے ہوئے تماشہ دیکھ رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
امریکہ و یورپ انسانی حقوق کے قاتل کو سپورٹ دے رہے ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
کل بعد نماز جمعہ ضلعی ہیڈ کواٹر پر مظاہرے کئے جائیں ۔کل کے ان مظاہروں اور اس دن کو یوم طوفان اقصی کا نام دیا جاتا ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
یوم طوفان اقصی پر قوم باہر نکلے اور فلسطینی بھائیوں کو یقین دلائیں کہ ہم آپ کے شانہ بشانہ اور قدم بہ قدم ہیں ۔ مولانا فضل الرحمان
اگر اجازت ملتی ہے تو مسلم جوان محاذ پر جانے کے لئے بھی تیار ہے ۔ مولانا فضل الرحمان
14 اکتوبر کو پشاور میں ہونے والی مفتی محمود کانفرنس اب فلسطینیوں کے حق میں بہت بڑے مظاہرے کی شکل اختیار کرے گا ۔ مولانا فضل الرحمان
پہلے سے زیادہ اہتمام سے اس کانفرنس میں شرکت کریں تاکہ ایک مضبوط اور طاقتور پیغام عالمی دنیا کو پہنچ سکے ۔مولانا فضل الرحمان
میڈیا سیل جے یو آئی پاکستان
اساتذہ کی عالمی دن کے موقع پر سابق وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا اساتذہ کے نام پیغام
تعلیم یافتہ ، مہذب معاشرے کی تعمیر میں اساتذہ کا اہم کردار ہے۔ مولانا اسعد محمود
اساتذہ کی دی ہوئی تربیت انسان کی شخصیت میں نکھار پیدا کرتی ہے۔ مولانا اسعد محمود
جو قومیں اپنے اساتذہ کی قدر نہیں کرتی وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔ مولانا اسعد محمود
آج میں جو کچھ بھی ہوں اپنے اساتذہ کی محنت شفقت اور محبت کی بدولت ہوں ۔ مولانا اسعد محمود