A Country Wide Representative Organization of Shia Students of Pakistan. Jafaria Students Organization Pakistan was established in 29 June 97
@JsoPakOfficial
گلگت بلتستان کو باقاعدہ صوبہ ڈکلیئر کیا جائے،
یکم نومبر 1947ء سرزمین گلگت بلتستان کی ڈوگروں سے آزادی اور پاکستان سے وفاداری کادن ہے،
78ویں یوم آزادی گلگت بلتستان پر تمام قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،خطہ کے عوام کے مسائل کو سنجیدگی سے لیا جائے
#GilgitBaltistan
راولپنڈی:
قائد ملت جعفریہ پاکستان سید ساجد علی نقوی سے گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے ملاقات کی اور قائد محترم کے داماد سید تہذہب الحسن نقوی مرحوم و مغفور کی رحلت پر تعزیت و تسلیت پیش کی اور فاتحہ خوانی کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
شناخـــت کر کے بہــایــا گیا ہے میرا لہـــو!!
سانحـــــہ چـــــــلاس 2012ء
3 اپـــریل 2012ء کو تکفیری دہشگــردوں نے 12 سے زائد شیعـــہ مسافــروں کو شاہراہ قراقرم پربســوں سے اتار کر شناخـــت کر کے شہیـــد کیا گیا تھا.
#SanihaeChilas#Gilgit
روز میلاد امام حسن مجتبٰی ابن علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں.
(ترجمان جے ایس او پاکستان)
#جشن_امامِ_حسنؑ_المجتبیٰ
حضرت علی ؑ کی حیات طیبہ مسلمانان عالم کے لئے نمونہ عمل ہے۔
ہم سب کو چاہیے کہ ہم اس کو اپنائیں، صبر و تحمل اور عمل و استقامت کا دامن تھام کر آپ کی تعلیمات کی روشنی میں عادلانہ نظام کی تشکیل کے لئے کوشاں رہیں تاکہ انسانیت کو فلاح و نجات سے ہمکنار کیا جاسکے۔
#جشنِ_مولودِؑ_کعبہ
اظہارِ تعزیت
حجتہ الاسلام والمسلمین، بزرگ عالم دین، مفسر قرآن آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر مرحوم کے فرزندان، قائد ملت جعفریہ پاکستان سمیت ملت جعفریہ پاکستان کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔
ترجمان جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
#MohsinNajafi
انا لله وانا اليه راجعون
محسن قوم، مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی داعی اجل کو خیر باد کہہ گئے۔
نماز جنازہ کا کل بروز بدھ1 بجے بعد از نماز ظہرین مسجد و امام بارگاہ الصادق جی نائن ٹو میں ادا کی جائے گی۔
#MohsinNajafi
دختر رسول اکرم صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ سیدہ فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات اقدس سے عقیدت و احترام اور محبت کا اظہار کیا جائے۔
ـــ
ایام فاطمیہ (س)
2023ء/1445ھ
#ayyamefatima#شہادت_دخترِ_رسولؐ
غزہ میں سینکڑوں نہتے شہریوں کا قتل عام،
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا تین روزہ سوگ کی حمایت اور یوم احتجاج کا اعلان
سامراجی صیہونی قوتوں کے بدنما چہرے،عزائم اور حقیقت کھل کر سامنے آگئی۔
مظالم کی انتہاءکے باوجود پاکستان کی جماعتیں اور تنظیمیں کسی ایک مناسب اقدام پر متفق نہ ہوسکیں۔
پاکستانی عوام بہادر فلسطینی مظلوموں کیساتھ ہے۔
قائد ملت جعفریہ پاکستان کا جمعہ 13 اکتوبر 2023 فلسطینی عوام کیساتھ یوم یکجہتی منانے کا اعلان
#FreeGaza#طوفان_الاقصى_#palastine
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مستونگ بازار میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت
٭ قائد ملت جعفریہ پاکستان کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار
٭ قائد ملت جعفریہ پاکستان کا دہشت گردی کے حملوں پر تشویش کا اظہار
٭ عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔
تمام احباب کی خدمت میں (12 تا 17 ربیع الاول) ہفتہ وحدت جشن عید میلاد الصادقین عہ کے پُرمسرت ایام کی مناسبت سے تہہ دل سے مبارکباد پیش کی جاتی ہے۔
سید راشد حسین نقوی
مرکزی صدر
جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان
#ہفتہ_وحدت#EidMiladUnNabi
کے آئی یو انتظامیہ کے یکطرفہ فیصلوں پر تشویش ہے،یوم حسین علیہ السلام پر پابندی متعصب سوچ اور تنگ نظر ذہنیت کی عکاسی کرتی ہے،یوم حسین کے انعقاد پر طلباء کیخلاف FIR ہرگز قابل برداشت نہیں،یونیورسٹی انتظامیہ غیر سنجیدہ فیصلے واپس لے۔
(ترجمانJSO)
#Youm_Hussain_KIU#GilgitBaltistan