#JUIFATA#DigitalMedia
جمہوری لوگ آج ایمرجنسی اور گورنر راج کی باتیں کر رہے ہیں۔
باقی سب کچھ عیاں ہے، لیکن بھٹو زندہ ہے اور نواز شریف علیل ہے
جمہوریت کو دوام دو!
قبائل کو یا تو اپنا ایف سی آر واپس دو یا الگ صوبہ دو، تاکہ قبائل کو بھی اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملے۔
تم طاقتور ھو تو سچ سننے کا حوصلہ ھی کرلیتے۔اپنے پے رول پر رھنے والے ڈیجیٹل چینلز سے زبردستی ٹویٹس اور پوسٹس کروانے بلکہ گالیاں دلوانے، اپنے لے پالک سیاسی ورکرز اور اپنے نوکر صاحبانِ جبہ ودستار سے مولانا فضل الرحمن کو گالیاں دلوانے سے بہتر تھا کہ جو انہوں کہا اس کا جواب دے دیتے
بلوچستان خیبر پچتونخواہ فاٹا سندھ کشمیر سب پاکستانیوں کو امن دینا کس کا کام ھے؟؟؟تمھارا
وردی کس نے پہنی ھے؟؟ تم نے
عوام کے ٹیکس سے تنخواہ کون لیتا ھے؟؟؟ تم
جنگ اور فس��د میں لڑنے اور جان دینے کا حلف کون لیتا ھے؟؟ تم
تو
لشکر بناکر بندوق برداروں سے قوم کیوں لڑے؟؟
بندوق برداروں کے خلاف بندوق قوم کیوں اٹھائے؟؟
اگر لشکر بن بھی گئے
تو تمھارے پاس تو قلعے ھیں بندوق ٹینک ھیں جہاز ھیں ان کے خلاف لڑنے کا آئینی قانونی اختیار ھے لیکن اس لشکر اور اس قوم کو اب اور بعد میں تحفظ کون فراھم کرےگا؟؟؟
جس قوم کو تم نے خود de weaponised کرکے دہشت گردوں کے رحم پہ چھوڑا ھے ان کو دوبارہ اسلحہ دے کر واپس کیسے لوگے؟؟
قوم کی جو دشمنی در دشمنی وجود میں آئے گی اور اس میں جو نسلیں برباد ھونگی اس کا حساب کون دے گا؟؟؟
اور ان غیر ریاستی لشکروں سے پھر باقی قوم کو تحفظ کون دے گا جیسا کہ KPK کے چند اضلاع میں ھورھا ھے؟؟؟
مولانا صاحب یہی پوچھ رھے ھیں تو کیا غلط پوچھ رھےھیں؟؟ جواب تو دینا ھوگا اور دلیل سے دینا ھوگا
اور ھاں تمھارے زرخرید چینلوں لےپالک یتیم سیاسی کارکنوں اور غلام مولویوں سے یہ نہیں ھوپائے گا تمھیں خود #مولانا_کی_للکار کاجواب دینا ھوگا
چلو اتنا تو رعب ہے مولانا صاحب کا کے کھلے عام اسکے خلاف میدان میں نہیں آسکتے ہے ڈرتے ہے،،،
تبھی اپنی پالی ہوئی لیگ یا میڈیا کو چھوڑ دیتے ہے،
#پروپیگنڈہ_چھوڑو_امن_دو#مولانا_کی_للکار
یہ تو کفر نے دھوکہ دیا تھا کہ تلوار اٹھانا جرم ہے ورنہ تو تلوار کا ہی کارنامہ ہے کہ جو یہودی خیبر پر قبضہ کرنے کا عزم کئے تھے اسے آج اپنے تل ابیب کے لالے پڑگئے ہیں الحمدللہ!
#ابو_عبيدة#PalestineWillBeFree
مسئلہ فلسطین کے حوالے سے قائد اعظم کا جو موقف قیام پاکستان سے پہلے تھا وہی موقف اب بھی ہے،قائد اعظم نے اقوام متحدہ کی تجویز کو مسترد کرکے امریکی صدر کو خط لکھا تھا کہ فلسطین کو دو ریاستی تصور کے ساتھ قبول نہیں کرسکتے لیکن نگران وزیر اعظم نے جو دو ریاستی تصور پیش کیا وہ قائد اعظم کے موقف کی نفی ہے،اگر امریکی وزیر خارجہ اسرائیل کی حمایت میں کھلم کھلا بیان دے سکتا ہے تو کیا ہم فلسطین کی حمایت کا حق نہیں رکھتے،امریکہ اور برطانیہ براہ راست فلسطین میں اپنی فوجیں لے کر آگئے ہیں، یہ لوگ حماس کے مجاہدین کے ساتھ جنگ نہیں کر رہے بلکہ براہ راست بلا تفریق غز�� شہر پر حملے کئے جا رہے ہیں،ہسپتالوں اور سکولوں پر حملے کر رہے ہیں،اسرائیل جنگی جرائم کا ارتکاب کر رہا ہے، وہ جنگی مجرم ہے، اسرائیل اور ان کے آقاؤں کے جمہوری دعوے جھوٹے اور مکاری کے لئے ہیں، دوسری جانب مسلم اُمّہ اپنے بھائیوں کے ساتھ اس طرح نہیں کھڑے جس طرح مغربی دنیا اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔
ہم نے او آئی سی کے سربراہی اجلاس کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں سعودی عرب نے اجلاس طلب کیا ہم ان کے شکر گذار ہیں،لیکن اجلاس میں حماس کے نمائندوں کو بھی دعوت دی جائے ان کے بغیر یہ اجلاس نا مکمل ہے، اسلامی برادر ممالک فلسطین کے ساتھ عسکری تعاون کریں اور یہ فیصلہ بھی او آئی سی اپنے اجلاس میں کرے،
جے یو آئی کا اوّل روز سے موقف فلسطینیوں کی حمایت کا رہا ہے،ہمارا موقف الیکشن کے بعد یہی ہوگا جو اب ہے, فلسطین فلسطینیوں کا ہے اور فلسطینیوں کا رہے گا اس لئے قضیہ فلسطین پر فلسطینیوں سے براہ راست بات چیت کی جائے۔
جے یو آئی نے پشاور،کوئٹہ اور کراچی میں بڑے جلسے کئے،جس پر انڈیا کی ��یڈیا کو بڑی تکلیف ہوئی کہ جیسے ہم نے ان پر حملہ کیا ہے،انڈین میڈیا پھر گاندھی کی جدوجھد آزادی کے بارے میں کاوشوں کو کس نظر سے دیکھتے ہیں،ہم جو حق اپنے لئے جائز سمجھتے ہیں وہ فلسطینیوں اور افغانوں کے لئے بھی جائز سمجھتے ہے،تحریکوں میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، لیکن یہ بات واضح ہے کہ مسجد اقصی ہمارا قبلہ اوّل ہے سب مسلمانوں پر اس کا حق ہے،اگر اسلامی دنیا بابری مسجد پر متحد ہوسکتی ہے تو مسجد اقصی پر کیوں متحد نہیں ہوسکتی؟
یہ طالبان کا افغانستان ہے، جہاں کابل میں "عید بازار" کے نام سے گھریلو مصنوعات کی نمائش جاری ہے۔ 180 سٹالز لگے ہیں جس میں 60 سٹالز خواتین کے ہیں۔ خواتین نہ صرف بطور خریدار موجود ہے جبکہ تجارت کی غرض سے بھی نمائش کا حصہ ہے۔