یا اللہ اس بابا جی کا سایہ ہمیشہ ہمارے سروں پر سلامت رکھے،
یا اللہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمٰن صاحب کی تمام اطراف سے حفاظت فرما
آمین ثم آمین 🤲
#ubaidullah_orakzai
سینیٹر کامران مرتضی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو
پٹواری ایک ہی طرح کی رپورٹ بناتا ہے۔ سب پر ایک ہی طرح کی ایف آئی آرز ہورہی ہے۔ کامران مرتضی
اگر تمام سیاسی جماعتیں مل جاتی تو شائد اج یہ وقت نا آتا۔ سینیٹر کامران مرتضی
چند درجن افراد نے 25 کروڑ لوگوں کو آگے لگایا ہوا ہے۔سینیٹر کامران مرتضی
واقع کے تین دن بعد مقدمہ درج ہوا ہے، ہم نے کھا جو نقصان پولیس کی گاڑیوں کا ہوا ہے وہ کہا ہے۔
پولیس کہتی خوف و ہراس پھیلا ہے ابھی تک یہ کوئی گواہ پیش نہیں کرسکے۔
کسی پولیس والے کی اپنی گواہی بھی نہیں ہے۔ سینیٹر کامران مرتضی
راڈ سے جو زخمی ہے انکا بھی کوئی پتا نہیں ہے، شکر ہے کلاشنکوف ،توپ کا الزام نہیں لگایا۔ کامران مرتضی
ایک شخص جو نماز پڑھاتا ہے بچوں کو تعلیم دیتا ہے اسکو اپ عدالت میں دہشتگرد بناکر پیش کر رہے۔ کامران مرتضی
اے ائی کا دور ہے خواتین اور شی میلز کے ساتھ ہماری تصاویر بنائی جارہی ہے۔ کامران مرتضی
جو بندے ہمارے اٹھائے ہے وہ کسی اور نے اٹھائے ہے جو نامعلوم ہے۔
سوال تو بنتا ہے بلوچستان ، کے پی کے اج اس جگہ پر کیوں کھڑا ہے۔
سوال صرف اتنا ہے کہ کئی سیاسی جماعتیں سیاست چھوڑ گئی ہے، سوال ائندہ کیلئے یہ ہے کہ جےیوآئی اگر ایسا کرلے پھر اپ کیلئے کیا ہوگا۔ کامران مرتضی
گزشتہ دنوں امیرجےیوآئی اسلام آباد مفتی اویس عزیز جن کے خلاف (مفتی محمود کانفرنس) کے اہتمام کی پاداش میں تھانہ سنگجانی میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیاگیا۔چنانچہ کل چونگی نمبر26 اسلام آباد سے گرفتاری کے بعد آج انہیں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا۔
کیس کی سماعت کے دوران مفتی اویس کے وکیل سینیٹر کامران مرتضیٰ نے مؤقف اختیار کیا کہ ہم آئینِ پاکستان کے وفادار ہیں اور پورے ایونٹ (مفتی محمود کانفرنس)کے دوران کوئی تنکا تک نہیں ٹوٹا۔تبھی تو پولیس نے بھی اس پروگرام کے تین روز بعد مقدمہ درج کیا۔
اس موقع پر پراسیکیوٹر راجہ نوید حسین نے کہا کہ اس کانفرنس میں جی ٹی روڈ بند کرنے کی ترغیب دی گئی، لوگوں کو گھروں میں محصور کیا گیا اور خوف و ہراس پھیلایا گیا۔
جس کے جواب میں کامران مرتضی ایڈووکیٹ نے کہا کہ اگر کسی کو اشتعال دلانے کی ترغیب دی گئی تھی تو وہ لوگ کہاں ہیں؟ جن افراد کو گھروں میں محصور کرنے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، ان کے بیانات کہاں ہیں؟ سرکاری گاڑی کے شیشے ٹوٹنے کا ذکر کیا گیا ہے تو اس کے شواہد کہاں ہیں؟
اگر ثبوت موجود ہیں تو عدالت ریمانڈ دے، بصورتِ دیگر یہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔,انہوں نے مزید کہا کہ مسجد میں نماز پڑھانے اور قرآنِ پاک کی تعلیم دینے والے شخص کو دہشت گرد بنا دیا گیا ہے۔
پراسیکیوٹر راجہ نوید نے مزید تفتیش کے لیے 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے 15 روزہ ریمانڈ منظور کیا۔