یقین ایک بڑی طاقت ہے۔ جب میں دیکھتا ہوں کہ دوسرا بھی میرے افکار کا موید ہے، تو اس کی صداقت کے بارے میں میرا اعتماد بے انتہا بڑھ جاتا ہے۔۔💚
@iqrarulhassan
@Alikhan387244@WajihaTamseel وجیہہ عوام راج تحریک کی اہم ترین رکن ہیں اور انشاء اللہ یہ مڈل کلاس کے اقتدار کی منزل پر پہنچنے تک اور اس کے بعد بھی اس تحریک کا حصہ رہیں گی۔۔۔
پہلی بار ہے کہ کوئی تحریک شہروں کے ساتھ ساتھ دیہاتوں میں بھی اتنی ہی قوت کے ساتھ اپنا پیغام پہنچا رہی ہے، پہلی بار ہے کہ کالجوں کے ساتھ ساتھ مدارس کے طلباء کو بھی اتنی ہی اہمیت دی جا رہی ہے۔۔۔ پہلی بار ہے کہ کوئی تحریک کسی ایک شخص کے اقتدار کی نہیں بلکہ پورے مڈل کلاس طبقے کے اختیار کی جدوجہد کر رہی ہے۔۔۔
شخصیت پرستی ہر بیماری کی جڑ ہے۔
موروثیت اور فوجی آمریت، شخصیت پرستی سے ہی مضبوط ہوتی ہیں۔
شخصیت پرستی میں مبتلا لوگ شخصیت کے بچوں کو بھی مقدس سمجھتے ہیں
شخصیت پرستی میں مبتلا لوگ شخصیت کے فوجی آمریت کی گود میں بیٹھنے کو بھی جسٹیفائی کرتے ہیں۔
شخصیت پرستی کی وجہ سے نہ پارٹی میں جمہوریت آتی ہے اور نہ کبھی ملک میں جمہوریت آ سکتی ہے۔
ہمارے سیاستدان (چاہے حکومت میں ہوں یا اپوزیشن میں) ہمیں ہمیشہ مہنگائی جیسے مسائل میں یا مہنگائی جیسے مسائل پر بات کرنے میں الجھائے رکھنا چاہتے ہیں۔۔۔ ان میں سے کوئی نہیں چاہتا کہ ہم مسائل کی جڑ پر بات کریں اور اُس سیاسی آمریت کے نظام کو بدلنے کی بات کریں جس کی وجہ سے فوجی آمریت کی مداخلت سمیت، مہنگائی، غربت اور بے روزگاری جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ عوام راج تحریک پہلی بار ان مسائل کو پیدا کرنے والے نظام کو ٹھیک کرنے کی بات کر رہی ہے۔
تحریک انصاف کی سیاست کے حوالے سے میرا وہی موقف ہے جو کل تھا۔۔۔ اُن کے طرز سیاست یا ان کے خلاف ہونے والی سیاست کے بارے میں میری آراء سو فیصد وہی ہیں جو پہلے تھیں۔۔۔ فرق صرف اتنا ہے کہ ہم اپنی انرجی اور توانائی کا زیادہ حصہ اس وقت عوام راج تحریک کو منظم کرنے اور نظام بنانے پر صرف کر رہے ہیں
@Shahzad75255955 کبھی نہیں۔ اگر میں اس روئے زمین پر آخری آدمی بھی ہوا تو بھی کبھی کوئی پارٹی یا حکومتی عہدہ نہیں لوں گا۔ یہ ہماری تحریک کے بنیادی نظریے کے خلاف ہے
@Tiger_G_ عمران خان نے ٹھیک کہا تھا کہ ایک تو پڑھے لکھے نہیں، اوپر سے کوشش بھی نہیں کرتے۔ اسی ویڈیو میں نواز شریف کی قید کو بھی غلط کہا ہے لیکن وہ ذہنی غلام کی کیا جو مکمل بات سن کر اور پورا سچ جان کر بات کرے۔
@MedicoImranTare جی تحصیل علی پور سے 528 ممبرز نے عوام راج تحریک کی ویب سائٹ پر رجسٹر کیا ہے، وٹس ایپ اور سوشل میڈیا ایپس کے ذریعے رجسٹریشن کرنے والوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے۔
جنہوں نے آئین کی بالادستی کی لڑائی لڑنی ہے ان کی حالت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی اپنی پارٹی کے آئین پر عمل نہیں کیا، جنہوں نے عدالتیں آزاد کروانی ہیں وہ خود اپنے وقت میں عدالتوں کو مخالفین کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔۔۔ احتساب کا عمل سب سے پہلے سیاسی جماعتوں کے اندر سے شروع کرنا ہو گا تب یہ کسی دوسرے کا احتساب کر سکیں گی۔