قالَ ﷺ:
آخرت کے منازل میں سے"قبر" پہلی منزل ہے. سو اگر کسی نے قبر کے عذاب سے نجات پائی تو اس کے بعد کے مراحل آسان ہوں گے. اور اگر جسے عذاب قبر سے نجات نہ مل سکی تو اس کے بعد کے منازل سخت تر ہوں گے. گھبراہٹ اور سختی کے اعتبار سے قبر کی طرح کسی اور منظر کو نہیں دیکھا.
ترمذی 2308
آپ ﷺنے فرمایا:
“جب زنا کرنے والا زنا کرتا ہے تو زنا کے وقت اس کا ایمان نہیں رہتا،جب چوری کرنےوالا چوری کرتاہے تو چوری کےوقت اس کا ایمان نہیں رہتا۔جب شراب پینے والا شراب پیتا ہےتو پیتے وقت اس کا ایمان نہیں رہتا،اس کے بعد بھی اب تک اس کی توبہ کا دروازہ کھلا ہوا ہے“۔
(نسائی،۴۸۷۵)
رسول الله ﷺ نے فرمایا:
جو لوگ (دنیا میں) زیادہ مال و دولت جمع کئے ہوئے ہیں قیامت کے دن وہی خسارے میں ہوں گے. سوائے اُن کے جنہیں الله تعالیٰ نے مال دیا ہو اور انہوں نے اسے دائیں بائیں، آگے پیچھے خرچ کیا ہو اور اسے بھلے کاموں میں لگایا ہو.
بخاری 6443
(مسلم 2305)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ یوں فرمایا کرتے:
’’ اے اللہ ! میں نکمے پن ‘ بے جا سستی ‘ شدید بڑھاپے ‘ کنجوسی اور بزدلی سے تیری پناہ میں آتا ہوں ‘ نیز قبر کے عذاب اور زندگی اور موت کے فتنے سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘
(سنن نسائی،۵۴۵۴)
قالَ النبیﷺ:
جو شخص ماہر قرآن ہے، وہ اطاعت گزار معزز لکھنے والے فرشتوں کے ساتھ ہوگا. اور جو شخص اٹک اٹک کر قرآن پڑھتا ہے اور وہ (پڑھنا) اس کے لئے دشوار ہوتا ہے تو اس کے لئے دہرا اجر ہوگا.
مسلم 1862
(ترمذی 2904؛ ابوداؤد 1454؛ ماجہ 3779؛ مسند احمد 8353؛ دارمی 3411؛ مشکوٰۃ 2112)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
السلام علیکم صبح بخیر🥀
بیشک دلوں کا حال اللہ رب العزت کے سوا کوئی نہیں جانتا۔
انسان کی سوچ محدود ہے وہ کچھ چیزوں سے شروع ہو کر کچھ چیزوں پہ ختم بھی ہو جاتی ہے۔
اللہ اپنے بندوں کے لئے جب کوئی فیصلہ کرتا ہےتو وہ بہترین وقت چنتا ہے کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ کونسا فیصلہ ہمارے لئے بہترین ثابت ہوگا۔
اگر آج کوئی دعا قبول نہیں ہو رہی تو شاید ابھی وقت ساز گار نہیں ہے۔
دعا کا ابھی قبول نہ ہونا انکار نہیں ہوتا۔
اے اللہ ہمیں رمضان کے آخر میں بشارت دے، ہر اُس چیز کے ساتھ جسکی ہم تمنا کرتے ہیں اور ہمیں اُن لوگوں میں شامل کر جن پر تُو نے رحم کیا بخش دیا اور آگ سے آزاد کر دیا۔
آمین یارب العالمین🤲
السلام عليكم ورحمة الله وبركاتہ
حضورِاکرمﷺ نے فرمایا:
لوگوں میں سب سے بُرا وہ ہے جس کے دو چہرے ہوں، جو کبھی ایک گروہ کے پاس جائے تو ایک چہرہ لے کر جائے اور دوسرے گروہ کے پاس جائے تو دوسرا چہرہ لے کر جائے۔
رواہ مسلم📚
صبح بخیر!!!🌻🌻